علامہ سید ہاشم موسوی کی سانحہ ترلائی کے زخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے سانحہ کے متاثرین سے تعزیت و تسلیم کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہلبیت کے رہنماء اورامام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سانحہ ترلائی کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر علامہ سید ہاشم موسوی نے کوئٹہ کے اہل تشیع کی جانب سے سانحہ مسجد و امامبارگاہ خدیجتہ الکبریٰ کے متاثرین سے تعزیت و تسلیم کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع ہر انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید ہاشم موسوی زخمیوں کی
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔