عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی کے بعد ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کی شادی کے بعد عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کا نیا دعویٰ سامنے آگیا۔
عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے۔
ثانیہ اشفاق نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیںعماد وسیم اور نائلہ راجہ کی شادی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی
عماد وسیم نے نائلہ راجہ سے شادی کی تصدیق کردی
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خرید رکھا ہے اوراب عماد وسیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کے بعد ان کی سابق اہلیہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کرنے کے لیے بائیکاٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ ثانیہ اشفاق نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے دوسری شادی کرلی ہے اور بعد میں عماد وسیم نے بھی دوسری شادی کے متعلق سوشل میڈیا پر تفصیلی پیغام شیئر کرتے ہوئے تصدیق کر دی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق سوشل میڈیا نائلہ راجہ
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔