data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260217-08-17
لاہور( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لیے’’مریم کو بتائیں‘‘پروگرام کا آغاز کر دیا جائے گا اور ہیلپ لائن 1000فنکشنل ہو جائے گی۔ مالی مشکلات کا شکار افراد 24گھنٹے میں 10ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’مریم کو بتائیں‘‘پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے کے خواہش مند افراد ویب پورٹل، یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے مدد حاصل کرسکیں گے۔ شفاف سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی۔’’مریم کو بتائیں‘‘پروگرام میں شفافیت کے لیے لائیوٹریکنگ کا سسٹم نافذ ہو گا اور ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیغام میں بتایا کہ پی ایس ای آر میں رجسٹرڈدرخواست گزار کو پروگرام کے تحت مالی امداد 24گھنٹے کے اندر ٹرانسفر ہوجائے گی، جو درخواست گزار رجسٹرد نہیں ہو گا، اْ س کی تصدیق او ررجسٹریشن کے لیے 4دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کے لیے حکومتی وسائل تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بیگم کلثوم نواز کا اسکیچ پیش کرنے والی طلبہ کو پیار کر رہی ہیں

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مریم کو بتائیں جائے گی کے لیے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی