بنگلا دیش نالج کوریڈور، اسکالرشپس کیلئے منتخب بنگلا دیشی طلبہ کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
بنگلا دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے لیے منتخب کیے گئے بنگلا دیشی طلبہ کا پہلا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔45 طلبہ پر مشتمل یہ بیچ پاکستان کی معروف جامعات میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے۔طلبہ کا کراچی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان اور متعلقہ جامعات کے نمائندوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ حکام کے مطابق اسکالرشپ پروگرام کے اگلے بیچ کیلئے انتخاب کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ایچ ای سی نے بنگلا دیشی طلبہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابی اور پاکستان میں یادگار قیام کے لیے دعا کی۔کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی طلبہ کو معیاری تعلیم، سازگار تعلیمی ماحول اور مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور کامیابی حاصل کر سکیں۔پاکستان بنگلا دیش نالج کوریڈور کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔