اسامہ ملک: کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی حکام کے مطابق چار دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ 
  ہلاک ہونے والوں میں جلیل عرف فرید، نیاز عرف کنگ اور حمدان شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے جبکہ چند ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے بارودی مواد، پانچ ہینڈ گرنیڈ، ایک ایس ایم جی، کلاشنکوف، ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹنگ وائر اور سرکٹ برآمد کیے گئے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے برآمد ہونے والے مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

گاڑیوں  کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ماہ بارودی مواد کے ساتھ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کے دوران ملنے والی معلومات پر شاہ لطیف میں چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران گھر میں موجود ملزمان نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد موقع پر مارا گیا جبکہ زخمی تین ملزمان ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے۔

دوسری جانب  تھانہ سچل کی حدود میں وکیل سوسائٹی کے قریب پولیس اور چار رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کام پر جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔

لاہور میں 260 ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق ،300 افراد زخمی 

پولیس کے مطابق مقابلے کے نتیجے میں دو زخمی سمیت چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول بمعہ ایمونیشن اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی دونوں موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی جاری ہے اور ملزمان کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

3لاکھ 28ہزار خاندانوں کے لئے رمضان پیکج کا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے مطابق کے دوران سی ٹی ڈی

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • کراچی کے 2 اسٹریٹ کرمنلز مردان میں پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک