data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ طالبعلم نے نیوکلیئر فیوژن کا کامیاب تجربہ انجام دے کر سائنسی حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑا دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اتنی کم عمری میں اس پیچیدہ عمل کو ممکن بنا کر اس بچے نے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

طالبعلم ایڈن مک ملن کے مطابق اس منصوبے کی بنیاد انہوں نے 8 برس کی عمر میں رکھ دی تھی۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں نیوکلیئر فزکس کا مطالعہ کیا اور 2 سال تک بنیادی نظریات کو سمجھنے میں وقت صرف کیا۔ اس کے بعد مختلف پروٹو ٹائپس تیار کیے گئے تاکہ عملی طور پر اس پیچیدہ عمل کو ممکن بنایا جا سکے۔

ایڈن کا کہنا ہے کہ اس سفر میں انہیں اپنی والدہ کو مطمئن کرنا بھی ایک بڑا چیلنج تھا۔ ان کی والدہ ہر مرحلے پر حفاظتی پہلوؤں سے متعلق سوالات اٹھاتی تھیں اور یہ یقین دہانی چاہتی تھیں کہ کسی قسم کا خطرہ موجود نہیں۔ مسلسل محنت اور احتیاط کے بعد بالآخر نیوکلیئر فیوژن کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔

اب ایڈن اپنے تجربے کے شواہد گنیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس وقت کم عمر ترین شخص کے طور پر یہ اعزاز جیکسن اوسوالٹ کے پاس ہے، تاہم اگر ایڈن کی درخواست منظور ہو گئی تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

کم عمری میں سائنسی تحقیق کی یہ مثال نوجوان نسل کے لیے ایک نئی تحریک بن کر سامنے آئی ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس کارنامے کو غیر معمولی پذیرائی مل رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا