پی این ایس خیبر کا جدہ اسلامک پورٹ میں تاریخی خیرسگالی دورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پی این ایس خیبر کا جدہ اسلامک پورٹ میں تاریخی خیرسگالی دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز
پاکستان نیوی کاجدید بحری جہاز پی این ایس خیبر کا جدہ اسلامک پورٹ میں تاریخی خیرسگالی دورہ
جہاز پر پروقار استقبالیہ — پاک-سعودی دفاعی شراکت داری کا عملی مظاہرہ پاکستان نیوی کا جدید جنگی بحری جہاز خبیر کپٹن علی رضا کی قیادت میں خیرسگالی دورے پر باقاعدہ طور پر جدہ اسلامک پورٹ پہنچ گیا۔
جہاز کی آمد پر آن بورڈ ایک شاندار اور پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے قومی ترانے پیش کیے گئے اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع کو پاک-سعودی دوستی کی علامت قرار دیا گیا۔
تقریب پاکستان قونصلیٹ جدہ کے قونصل جنرل سید مصطفی ربانی ڈپٹی قونصل جنرل سعدیہ وقار النساء ایچ او سی غلام حسین، عبداللہ گمھن، ویزا سیکشن کےھیڈ عمران علی، ڈائریکٹر جنرل حج عبد الوہاب سومرو کمرشل قونصلر سعدیہ خان، فہد چوہدری، ویلفیئر قونصلر ازکا ظفر عاکف جاوید سمیت دیگر سفارتی افسران شریک ہوئے۔
پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی پاکستان انویسٹر فورم کے صدر چوہدری شفقت محمود مسعود پوری، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر عباس وڑائچ، چوہدری تصور حسین، ڈاکٹر شریف زمان، ابو مجدی، ملک عابد اعوان، جان گلزار، ممتاز اختر کاہلو سمیت دیگر معزز شخصیات نے کی، جبکہ سعودی نیوی کے افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ قونصل جنرل سید مصطفی ربانی اور کیپٹن علی رضا نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اپنے خطاب میں کیپٹن علی رضا نے بتایا کہ پی این ایس خیبر حال ہی میں ترکی سے حاصل کیا گیا ہے اور یہ اس کا پہلا بین الاقوامی خیرسگالی دورہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جہاز جدید دور کے تقاضوں کے مطابق مکمل جنگی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ اس کا نام حضرت علیؓ کے فتح کردہ قلعہ خیبر کی مناسبت سے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جدہ کے بعد جہاز وطن واپسی کے سفر پر روانہ ہوگا۔
قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے کہا کہ پی این ایس خیبر کا یہ دورہ نہ صرف پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت داری کئی دہائیوں پر محیط ہے، جس میں مشترکہ عسکری مشقیں، تربیتی پروگرامز، انٹیلی جنس تعاون اور سمندری سلامتی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب خطے میں امن و استحکام، بحیرہ احمر اور خلیجی آبی گزرگاہوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں میں مسلسل قریبی رابطے میں ہیں۔
تقریب کے دوران مہمانوں نے جہاز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ بعد ازاں تمام مہمانوں کی پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔
آخر میں کیپٹن علی رضا اور قونصل جنرل سید مصطفی ربانی نے معزز مہمانوں کو الوداع کہا، یوں یہ باوقار تقریب پاک-سعودی دوستی، دفاعی اعتماد اور اوورسیز پاکستانیوں کے جذبۂ محبت کی خوبصورت تصویر بن کر اختتام پذیر ہوئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ محسن نقوی نے ہمیشہ کوشش کی بانی پی ٹی آئی کو رہائی مل جائے: علی امین گنڈا پور آسٹرین چانسلر وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں کی گئی گفتگو پر حیران سری لنکن صدر کا پاکستانیوں کے لیے ویزا مشکلات فوری ختم کرنے کا حکم صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ایران سنگین نتائج سے بچنے کیلئے معاہدہ چاہتا ہے‘ ٹرمپ کا جوہری مذاکرات میں بالواسطہ شامل ہونے کا اعلانCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قونصل جنرل سید مصطفی ربانی پی این ایس خیبر کا جدہ اسلامک پورٹ خیرسگالی دورہ علی رضا
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔