پنجاب حکومت کا 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ماہ رمضان میں 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نگہبان رمضان پروگرام کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک رحمت اور رحم کا مہینہ ہے، دنیا بھر میں رمضان المبارک عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رمضان کی آمد پر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں، جبکہ دنیا میں رمضان کی آمد پر خصوصی بچت کاؤنٹر لگائے جاتے ہیں، مخیر حضرات مل کر رمضان میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں، کمشنرز، ڈی سیز، پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، ستھرا پنجاب کو اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
حکومت بلوچستان کا مستحق اور غریب خاندانوں کیلئے رمضان پیکج کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں لائنوں میں لگا کر لوگوں کو راشن دیا جاتا ہے، کوشش ہے اس بار رمضان میں مستحق لوگوں کو خود چل کر حکومت کے پاس نہ آنا پڑے، تقریباً 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیئے جا رہے ہیں، اب تک 4 لاکھ رمضان نگہبان کارڈ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ مستحق خاندانوں کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے، جس سے 10 ہزار روپے کا راشن خریدا جا سکتا ہے، کارڈ کی ایکٹیویشن کی ضرورت نہیں، 9 ہزار 200 اے ٹی ایم مشینوں سے کیش نکلوایا جا سکتا ہے۔
علیمہ خانم بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے: سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کوئی کریانہ سٹوروالا اضافی پیسے مانگے تو فوراً شکایت درج کروائیں، پنجاب پولیس آپ کی شکایت پر فوراً ایکشن میں آئے گی، یہ 10 ہزار روپے آپ کی امانت ہیں، سہولت بازاروں میں بھی کارڈ کے استعمال کی سہولت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی بہن، بھائیوں کے روزے بھی ہمارے ساتھ شروع ہو رہے ہیں، مسیحی کمیونٹی کو بھی 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، اس حوالے سے پیرا فورس کو ہدایات جاری کر دی ہیں، پیرا فورس کے اہلکار پورے پنجاب میں موجود ہوں گے، رمضان میں پیرافورس کا کام صرف پرائس کنٹرول کا ہوگا، مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہونا چاہیے، پرائس کنٹرول آپریشن پورا رمضان جاری رہے گا۔
’’سپین میں مقیم 30 ہزار پاکستانیوں کا مستقبل بچایا جائے ‘‘۔۔۔ اوور سیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن نے اعلیٰ حکام کو ’’خط ‘‘ لکھ دیا
مریم نواز نے کہا کہ تمام جگہوں پر سہولت بازار فعال کر دیئے ہیں، جن کی جیب تنگ ہے وہ بھی رمضان سہولت بازاروں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، رمضان میں مخیر حضرات خود سے دسترخوان کا اہتمام کرتے ہیں، تمام ڈسٹرکٹس کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں کہ مخیر حضرات کی لسٹ بنائیں، مخیر حضرات کو پنجاب حکومت کی جانب سے سرٹیفکیٹ ملے گا، پنجاب کی 147 تحصیلوں میں 300 دسترخوان مخیر حضرات خود لگائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات رمضان المبارک میں پنجاب حکومت کا حصہ بنیں، غریبوں، مساکین کی رمضان میں بڑھ چڑھ کر خدمت کریں۔
بنگلادیش: نومنتخب ارکان پارلیمنٹ نے حلف اٹھا لیا
پنجاب کے ثقافتی تہوار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ بسنت کے تہوار پر بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کیا گیا، بسنت پر نظم وضبط کو جس طرح یقینی بنایا گیا ایسی مثال نہیں دیکھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مخیر حضرات مریم نواز نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتِ پاکستان نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تقریباً 9 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی نئی بلٹ پروف ٹویوٹا لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق 95.049 ملین روپے مالیت کی یہ گاڑی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ کے استعمال کیلئےحاصل کی جائے گی تاکہ چینی وفود، ماہرین اور دیگر اہم شخصیات کو محفوظ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چینی شہریوں کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت نئی بلٹ پروف گاڑی خریدی جا رہی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
دستاویزات کے مطابق یہ گاڑی پہلے سے موجود بلٹ پروف گاڑیوں اور کم از کم دو ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ہوگی، جنہیں مختلف سرکاری ادارے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے استعمال کر رہے ہیں یا جن کی خریداری کا عمل جاری ہے۔
سی پیک سیکرٹریٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کے محدود گاڑیوں کے بیڑے کے باعث بروقت بلٹ پروف گاڑیاں دستیاب نہیں ہوتیں، جس سے اہم سرکاری ملاقاتوں، غیر ملکی وفود کے دوروں اور اجلاسوں میں تاخیر یا بعض اوقات منسوخی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔
دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نجی مارکیٹ سے بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنا نہ صرف غیر یقینی بلکہ انتہائی مہنگا بھی ثابت ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔
ٹرمپ کو بغیر سوچے سمجھے جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی: عباس عراقچی
حکومت نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) رول 42(c)(vii) کے تحت براہِ راست معاہدے کے ذریعے گاڑی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کو تین ٹویوٹا ڈیلرز کی جانب سے قیمتیں موصول ہوئیں، جن میں ٹویوٹا سینٹرل موٹرز نے 95.049 ملین روپے، ٹویوٹا پورٹ قاسم نے 95.25 ملین روپے اور ٹویوٹا سوسائٹی نے 95.45 ملین روپے کی پیشکش کی، حکومت نے سب سے کم بولی دینے والی ٹویوٹا سینٹرل موٹرز کی پیشکش منظور کر لی۔
دستاویزات کے مطابق سی پیک سیکرٹریٹ کے پاس گاڑی کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں تھے، جس کے بعد وزارتِ منصوبہ بندی نے مختلف منصوبوں سے 5 کروڑ 83 لاکھ روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم مالی سال کے اختتام تک ضروری منظوری نہ ملنے کے باعث خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہو سکا۔
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت کا اعلان
وزارت نے فنڈز کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں سے رقم مختص کی، جن میں سینٹر فار ایکسی لینس برائے سی پیک سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپے، وفاقی ایس ڈی جیز پروگرام سے 91 لاکھ روپے، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منصوبے سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے اور پالیسی ریسرچ گرانٹس پروگرام سے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے شامل ہیں، ان فنڈز میں 62 لاکھ روپے وہ بھی شامل تھے جو کنٹریکٹ ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے تھے۔