پشاور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش پر اظہارِ برہمی، فوری کارروائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش پر اظہارِ برہمی کیا اور فوری کارروائی شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام سڑکیں فی الفور کھول کر رپورٹ جمع کرائی جائے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج سے سڑکوں کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید نے سماعت کی، چیف سیکرٹری کے پی اور آئی جی کے پی پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ پارلیمنٹرین اسلام آباد سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانے کے لیے گئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہماری ڈومین نہیں، احتجاج کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دستیاب سہولتوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں
آئی جی ذوالفقار حمید نے عدالت سے استدعا کی کہ دو دن دیئے جائیں، عدالت نے حکم دیا کہ دو دن نہیں، آج سے کارروائی شروع کریں، بدقسمتی ہے کہ حکمران جماعت اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔
وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی احتجاج کی وجہ سے 2 افراد راستے میں جاں بحق ہوئے ہیں، عدالت نے کہا کہ یہ جاں بحق افراد ان کے لیے شاید اہم نہیں ہوں گے، کسی صورت موٹر وے بند نہیں ہونی چاہئے، پشاور میں بھی کسی جگہ پر احتجاج نہ کرنے دیا جائے، سٹرکوں کی بندش کی وجہ سے ہمارے بچے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہوں گی تو سب کچھ تسلی بخش ہوگا: بیرسٹر گوہر
عدالت نے آئی جی سے استفسار کیا کہ کتنے دن ہو گئے جب سے یہ سٹرکیں بند ہیں، آئی جی نے بتایا کہ پہلے 16 پوائنٹس پر احتجاج تھا جس کو کم کر 10 پوائنٹس تک محدود کیا گیا، عدالت نے پوچھا کہ کیا یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کہ سٹرکیں بند ہیں۔
آئی جی نے کہا کہ یہ موٹر وے پولیس کی حدود میں آتا ہے جب وہ مراسلہ بھیجتے ہیں تو ہم کارروائی کرتے ہیں، عدالت نے کہا کہ کوئی پشاور سے باہر نہیں جاسکتا، آج کا اخبار دیکھ لیں، صوبے میں بدامنی کے واقعات آپ کے سامنے ہیں، کتنے لوگوں کے خلاف آپ نے اب تک کارروائی کی ہے؟
سیونگ اکاؤنٹس میں کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری
آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے بتایا کہ موٹر وے پولیس جب تک ریفرنس نہ بھیجے ہم کارروائی نہیں کرسکتے۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ جب ایک سٹرک بند ہوتی ہے تو پورا پشاور جام ہوتا ہے، اکثر مقامات پر ٹریفک اہلکار ہوتے ہی نہیں، آئی جی نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ آخری مراحل میں ہے، عدالت نے کہا کہ پورے صوبے میں ٹریفک کا کوئی نظام نہیں ہے۔
عدالت عالیہ نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ آپ نے کیا کارروائی کی ہے اب تک؟ جہاں ایکشن لینا ہوں تو ان کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھیج دیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لوگوں کو تکلیف دی جارہی ہے، خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں بدامنی کے واقعات رونما ہورہے ہے، بدقسمتی کی بات ہے کہ رولنگ پارٹی اپنے ہی لوگوں کو تکلیف دے رہی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ کا رمضان میں سحری اور افطاری کے وقت لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم
عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ تمام سڑکیں فوری کھول دی جائیں اور کل رپورٹ بھی جمع کرائی جائے۔
بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا پولیس نے کہا کہ عدالت نے سٹرکیں کھولنے کا حکم دیا ہے ، اب سٹرکیں کھول دیں گے، سٹرکیں بند کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ سٹرکیں تو پی ٹی آئی کے ورکرز نے بند کی ہیں، اس پر آئی جی نے کہا کہ عدالت کے حکم کے مطابق جس نے بھی سٹرکیں بند کی ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، بدامنی ایک چیلنج ہے، پولیس اسے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کا رمضان کیلئے تعلیمی اداروں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی احتجاج عدالت نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سٹرکیں بند بتایا کہ کے خلاف کی بندش کا حکم
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔