کراچی کے مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی، موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہوگیا، شہر کا مطلع کہیں جزوی تو کہیں مکمل ابرآلود ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڑی پور، موچکو اور گلستان جوہر میں پھوار اور بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات آج کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش کوئی کرچکا ہے۔
شہر میں بارش کے ساتھ معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، آج 10 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیںکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش کا امکان
مغربی سسٹم ملک میں داخل، کراچی میں بارش کا کتنا امکان؟
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد جبکہ حدِ نگاہ 600 میٹر ریکارڈ ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 95 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 18.
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کراچی میں
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔