سعودیہ اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا کل 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی ایشیا کے چار ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

علاوہ ازیں انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات ہونے کا باضابطہ سرکاری سطح پر اعلان کیا ہے۔

ان ممالک کے سرکاری مذہبی اداروں نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی شام چاند نظر نہ آنے کے باعث شعبان کے 30 دن مکمل کیے جائیں گے۔

اس طرح ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو رکھا جائے گا۔ اس طرح ان ممالک کا شمار بھی ان ریاستوں میں ہو گیا ہے جہاں رمضان المبارک 2026 کا آغاز ایک ہی دن، یعنی 19 فروری سے ہو رہا ہے۔

جس سے عالمِ اسلام میں اس سال رمضان کے آغاز میں نمایاں حد تک یکسانیت نظر آ رہی ہے البتہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔

 مفتیٔ اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد کی سربراہی میں آسٹریلوی فتویٰ کونسل نے مشاورت کے بعد اعلان کیا کہ پہلا روزہ جمعرات 19 فروری 2026 کو ہوگا۔

عمان اس وقت خلیج تعاون کونسل (GCC) کا پہلا ملک بن گیا جس نے رمضان کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

عمان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے مطابق بدھ 18 فروری شعبان کا آخری دن ہوگا اور جمعرات 19 فروری کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

مفتی کہلان بن نبهان الخروصی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیصلہ طویل عرصے سے رائج مذہبی اور سائنسی اصولوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

فرانس میں بھی فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر اعلان کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک جمعرات 19 فروری سے ہی شروع ہوگا۔

فرانس کی کونسل آف مسلم فیتھ کے مطابق نیا چاند 17 فروری کو پیرس کے وقت کے مطابق دن 1:01 بجے پیدا ہوا مگر اس کا نظر آنا ممکن نہیں تھا۔

اسی طرح ترکیہ کے مذہبی امور کے ادارے دیانت نے اعلان کیا کہ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات 19 فروری سے ہوگا۔

ادارے کے سربراہ صفی آرپاگوش کے مطابق بدھ کی شام پہلی تراویح ادا کی جائے گی۔

سنگاپور میں اسلامی مذہبی کونسل نے فلکیاتی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ رمضان جمعرات 19 فروری سے شروع ہوگا۔

مفتی نذرالدین محمد ناصر کے مطابق 17 فروری کی شام چاند سورج سے پہلے غروب ہو گیا، اس لیے رویت ممکن نہیں تھی۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ابھی چاند کی رویت کا انتظار ہے۔ سرکاری اعلان کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ ملک میں پہلا روزہ بدھ کو ہوگا یا جمعرات کو ہوگا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کا جمعرات 19 فروری کا چاند نظر پہلا روزہ اعلان کیا کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل