وفاقی حکومت کا سحر و افطار میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
وفاقی حکومت نے رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کی اوقات میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے کےالیکٹرک اور ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں
پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے تمام ڈسکوز کو بجلی صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہائی لاسز والے علاقوں میں کو انسداد بجلی چوری مہم کے مطابق ڈیل کیا جائے گا، اس فیصلے کا مقصد بقایاجات اور نقصانات میں اضافے کو روکنا ہے۔
اعلامیے کے مطابق زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بھی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رمضان میں زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کو سحر افطار کے اوقات میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اعلامیے کے مطابق
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔