فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگالی، حالت تشویشناک
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی ایک طالبہ نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، جس کے بعد امدادی ٹیم نے اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟
پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کی حالت تشویشناک ہے، متاثرہ طالبہ کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی اور اس کے خودکشی کی کوشش کرنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 3 بہنوں کی 9ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی، حیران کن وجہ سامنے آگئی
ابتدائی طور پر طالبہ کی شناخت 22 سالہ فریحہ کے نام سے ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان چھلانگ طالبہ فاطمہ جناح یونیورسٹی لاہور.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان چھلانگ طالبہ فاطمہ جناح یونیورسٹی لاہور
پڑھیں:
راولپنڈی میں ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد
تھانہ نیو ٹاؤن کے ہوٹل سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا، کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس سے رجوع کیا۔
پولیس پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی پھندا لگی نعش ملی، پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔