data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260218-08-17
وہاڑی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیل غیرت سے کاٹی جاتی ہے،بانی کوئی آسان کام کرلیں،تم مدر ٹیرسا بن جاتے، کرکٹ کے گاڈ بن جاتے۔ ، عمران خان کے دور میں حکومت فیض حمید نے کی، کے پی حکومت مار کٹائی پر اتری ہوئی ہے۔ وہاڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نے ایک سوچ پر حکومت بنائی، ہم نے مریم بی بی، شہباز شریف کو بھی ووٹ دیا، ہمارا شہباز شریف اورمریم بی بی کے ساتھ چلنے کا ارادہ ہے، ہم نے صدر کی سیٹ کے لیے بھی ووٹ مانگا۔ صدر زرداری نے کہا کہ 4سال بانی کی نہیں فیض حمید کی حکومت تھی، فیض حمید کو کیا پتا کہ کیسے حکومت کرنی اورریلیف دینا ہے، مجھے پتا تھا بلوچستان کے عوام کن مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، بلوچوں کو خود ڈیمانڈ دیں کہ یہ مانگو۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کوشش کررہے ہیں،حالات پہلے سے بہتر ہیں، کے پی حکومت مارکٹائی پر اتری ہوئی ہے، انہوں نے ملک بنانا نہیں، انہوں نے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان کا نام لیے بغیر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ملک ایک سال رک جائے تو 10 سال پیچھے چلا جاتا ہے، یہ ملک چار سال رک گیا تھا، اس شخص کو روز بھاشن دینے کی عادت تھی، ہر ٹی وی پر اس کی تقریر آتی تھی تو باقی تقریریں بند ہوجاتی تھیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈیڑھ سال نہیں ہوا کہ وہاں سے آواز آرہی ہے، بیٹا کہہ رہا ہے کہ اسے ملنے نہیں دیا جا رہا، میں نے 14 سال جیل کاٹی، اپنے بچوں سے جب ملا تو وہ مجھ سے قد میں بڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تکالیف تو آپ نے برداشت کرنی ہیں، یہ تو زندگی کا حصہ ہے، اگر نہیں برداشت کرسکتے تو کوئی اور آسان کام کرو نا! یہ کام کرنا ضروری ہے! تم مدرٹریسا بن جاتے، کرکٹ کے گاڈ بن جاتے، ہر جگہ کرکٹ کلبس بناتے، تم ایک شعبے کو لے لیتے، اگر سیاست ہے تو اس میں ہر شعبہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت ہی مسائل کا حل ہے، میں خود 7 پشتوں سے زمیندار ہوں، اپنے دور میں گندم کی قیمتوں پر لیول پلیئنگ فیلڈ بنائی، پورے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زرعی زمین آباد کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھو دریا ہزاروں سال سے بہہ رہا ہے، پنجاب کو30سال سے کہہ رہا ہوں اپنا پانی راوی سے نکالیں، ہمیں پانی کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہوگا، ہم نے ایک ملین ہیکٹر سے زیادہ مینگروز لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہر چیز کو سنبھل کر، دیکھ کر اورسوچ کر کرتا ہوں، پاکستان بنانے میں سندھ سب سے آگے تھا، سندھ اسمبلی نے پہلے اس کے بعد ڈھاکا اسمبلی نے پاکستان پاس کیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نے کہا زرداری نے کہا کہ انہوں نے بن جاتے کام کر

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان