Islam Times:
2026-07-24@02:41:59 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی مہنگی ہونے کا امکان

جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اس ماہ کے لیے ریفرس لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائر کی گئی، نیپرا اتھارٹی 26 فروری کو اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گی۔ سی پی پی اے درخواست کے مطابق فروری میں 9 ارب 14 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جبکہ بجلی کمپنیوں کو 8 ارب 76 کروڑ 20 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ جنوری میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 12 روپے 17 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اس ماہ کے لیے ریفرس لاگت 10 روپے 39 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے ایک ماہ کے لیے بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پیسے فی یونٹ

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔

حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے