Jasarat News:
2026-07-24@07:48:48 GMT

مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے رمضان المبارک کے دوران ڈویژن کے تمام اضلاع میں پرائس کنٹرول، سیکیورٹی اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے جامع پلان کے حوالے سے آگاہ کیا -کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹیوں نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری مقرر کردہ نرخوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہیں۔ دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ منظور شدہ نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریںجبکہ بڑے مارٹس کو پینا فلیکس بینرز پر نرخ نامے تحریر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈویژن بھر میں 33 شکایتی مراکز، 68 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹیمیں اور 20 بچت بازار قائم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ حیدرآباد شہر میں 12 پرائس مانیٹرنگ ٹیمیں مارکیٹوں کی نگرانی کریں گی۔وہ آج شہبازہال شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی حیدرآباد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے جبکہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے دکانوں اور مارکیٹوں کی نشاندہی کریں جو سرکاری نرخ نامے آویزاں نہیں کرتے ہیں۔ انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران متحرک رہے گی اور پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا رمضان المبارک کے دوران منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں جرمانوں کے ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی شامل ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ احترامِ رمضان آرڈیننس کے تحت صرف مخصوص مقامات جیسے ریلوے اسٹیشنز، بس اڈوں اور اسپتالوں کی کینٹینز کو استثنیٰ حاصل ہوگی جبکہ ہوٹلز یا کیفیز کو ممنوعہ اوقات میں کھلے رکھنے کی اجازت دینے کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک ویجیلنس کمیٹی بنائی جائے گی.

ضلعی انتظامیہ اور این جی اوز کے تعاون سے ایک بڑا بچت بازار بھی قائم کیا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو نے بتایا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے جامع حکمتِ عملی ترتیب دی گئی ہے اور ڈویژن بھر میں پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ بڑی مساجد میں جہاں تراویح کے اجتماعات ہوتے ہیں، خصوصی سیکیورٹی یونٹس تعینات کیے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صبرو پٹھان قتل کیس کے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے فرانزک نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان کے دوران 12 مارکیٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نرخ مقرر کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ گزشتہ سال 28 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے تھے اور رواں سال ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ایس ایس پی حیدرآباد نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ رمضان کے ہر عشرے اور عید کے دنوں کے لیے علیحدہ سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پلان تیار کیا ۔دریں اثناء ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی زیر صدارت ماہِ رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس شہباز ہال شہباز بلڈنگ، حیدرآباد میں منعقد ہوا-اجلاس میں ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، ایس ایس جی سی اور حیسکو کے نمائندگان، ٹاو ن افسران اور تعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے سخت نگرانی، باہمی روابط کے ذ ریعے بلاتعطل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے اور بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دی جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے دوران انہوں نے کہا کہ کو یقینی جائے گی ایس ایس کے لیے

پڑھیں:

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی

لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ہاسنگ سوسائٹیوں میں اسکول، پارک، مسجد، ہسپتال اور دیگر عوامی سہولیات (Amenity Sites) کے لیے مختص زمین عوام کی امانت ہے۔ اگرچہ ایسی زمین کا قانونی ٹائٹل بعض حالات میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (LDA) کے پاس منتقل ہو سکتا ہے، لیکن LDA اسے اپنی ملکیت سمجھ کر کمرشل مقاصد کے لیے فروخت یا نیلام نہیں کر سکتی۔

مقدمہ AGRICS Cooperative Housing Society اور LDA کے درمیان تھا۔ سوسائٹی نے مقف اختیار کیا کہ وہ Cooperative Societies Act, 1925 کے تحت قائم ہوئی ہے، اس لیے LDA کے بعض قوانین اس پر لاگو نہیں ہوتے، جبکہ LDA کا مقف تھا کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین اس کے نام منتقل کیے بغیر اسکول کا بلڈنگ پلان منظور نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ Cooperative Societies Act سوسائٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق ہے، جبکہ LDA Act لاہور میں شہری منصوبہ بندی (Urban Planning) اور ہاسنگ اسکیموں کو منظم کرنے والا خصوصی قانون ہے، اس لیے پلاننگ اور ترقیاتی معاملات میں LDA کے قوانین پر عمل کرنا تمام ہاسنگ سوسائٹیوں کے لیے لازم ہے۔

عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ 1990 کی Mortgage Deed اور سوسائٹی کے اپنے سابقہ ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ متعلقہ عوامی سہولیات کی زمین LDA کے نام منتقل ہو چکی تھی، لہذا سوسائٹی کئی دہائیوں بعد اس مقف سے انکار نہیں کر سکتی۔

فیصلے کا سب سے اہم حصہ Doctrine of Public Trust (پبلک ٹرسٹ ڈاکٹرائن) سے متعلق ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگرچہ زمین کا قانونی ٹائٹل LDA کے پاس ہے، لیکن وہ اس کا مطلق مالک نہیں بلکہ صرف Trustee (امین) ہے۔ اس لیے اسکول، پارک، مسجد یا دیگر عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کو کسی اور مقصد، خصوصا تجارتی استعمال یا فروخت کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی زمین صرف اسی مقصد کے لیے استعمال ہوگی جس کے لیے اسے مختص کیا گیا تھا۔

عدالت نے یہ بھی نوٹ کیا کہ 30 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اسکول کے لیے مختص پلاٹ پر اسکول تعمیر نہیں کیا گیا، جس سے علاقے کے رہائشیوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ اسی بنیاد پر لاہور ہائی کورٹ نے LDA کو تین ماہ کے اندر قانونی طریقہ کار کے مطابق اس پلاٹ کو ایسے ادارے یا فریق کے حوالے کرنے کا حکم دیا جو وہاں اسکول تعمیر کرے، اور مقررہ مدت میں تعمیر نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ فیصلہ ہاسنگ سوسائٹیوں کے رہائشیوں کے لیے ایک اہم نظیر ہے، جو اس اصول کو مضبوط کرتا ہے کہ عوامی سہولیات کے لیے مختص زمین کسی بھی سرکاری یا نجی ادارے کی تجارتی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، اور اسے صرف عوامی مفاد کے اسی مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے لیے وہ مختص کی گئی ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اگلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ