ٹنڈو جام: رمضان کے آغاز میں ہی گوشت اورسبزیاں مہنگی کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں رمضان شروع ہوتے ہی کھانے پینے اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ پرائس کنٹرول کمیٹی غائب عوام پریشان تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی منافع خورمافیا سرگرم ہو گئی ہے اور رمضان میں سہولتیں عوام کو فراہم کرنے کے بجائے ان کی قیمتوں اضافہ کردیا ہے گورنمنٹ ریٹ کے مطابق بڑے کا گوشت نوسو روپے ہے اس چارسو روپے اضافے کے بعد اب تیرہ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے اس میں پاڈے کا گوشت کی قیمت گیارہ سو حکومت کی مقرر کردہ ہے اس میں بھی دوسو کا اضافہ ہو گیا ہے جب کہ بکرے کا گوشت دوہزار روپے حکومت کا مقرر کردہ قیمت ہے اس میں چار سو کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ سبزیوں اور پھل میں بھی سو سے دوسو کے قریب اضافہ کردیا گیا ہے دکانداروں کا کہنا ہے اگر ریٹ کو بڑھنے سے روکنا ہے تو اسے مرکزی مارکیٹ غلہ منڈی اور سبزی مارکیٹ سے روکا جائے ارشد میو نے کہا اگر بھی مارکیٹ سے حکومت کے مقر رکردہ ریٹ میں سامان ملے گا تو ہم کیوں مہنگے داموں فروٹ سبزیاں بیچیں گے رحیم داد خاص خیلی نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر ہم پر تو چھاپے مارتا ہے لیکن مرکزی مارکیٹوں پر چھاپے نہیں مارتے انھوں نے کیونکہ ان مارکیٹوں کے بڑے بڑے تاجروں سے ان کے تعلقات قائم ہیں شاہد آرائیں نے کہا اگر مرکزی مارکیٹ سے سامان حکومت کے تحت کردہ ریٹ پر مل رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :