City 42:
2026-07-23@23:50:41 GMT

ماہ صیام میں ٹریفک کی مؤثر روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان تشکیل

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

سٹی42: ماہ صیام کے دوران ٹریفک کی مؤثر روانی کو یقینی بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے جامع ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ٹریفک پولیس 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے گی جبکہ سیکنڈ شفٹ میں اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ نائٹ شفٹ کے دوران تمام 45 ٹریفک سیکٹرز کی گاڑیاں پٹرولنگ پر مامور ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل اور سرکل افسران مکمل سپرویژن کریں گے اور رمضان المبارک میں 2 ہزار سے زائد افسران اور وارڈنز فرائض انجام دیں گے۔

پشاور میں دفعہ 144 نافذ، ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی پر پابندی عائد

سی ٹی او نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں پارکنگ انتظامات کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ مزید برآں ٹریفک وارڈنز کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری بھی فراہم کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا