رمضان میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کامطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجا اظہر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک سے قبل شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سخت اور مؤثر پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پْرسکون ماحول میسر آ سکے۔راجا اظہر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سحر و افطار کے اوقات میں بازاروں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر عبادات ادا کر سکیں۔راجا اظہر نے مزید کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینے میں عوام کو خوف و ہراس سے پاک فضا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر سخت نگرانی اور مؤثر پرائس کنٹرول میکانزم نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے اور بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہری عبادات اور سحر و افطار کے اوقات میں کسی قسم کی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کو مناسب تحفظ اور سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو حکومت کو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان اور پرائس کنٹرول اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔