کراچی: گلستانِ جوہر میں رینجرز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
پاکستان رینجرز (سندھ) نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم دوست محمد ولد گل فراز خان کا تعلق باجوڑ سے ہے.ملزم نومبر 2020 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سسٹنٹ کمشنر نواگئی. خیبر پختونخوا پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ملوث رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔