WE News:
2026-07-23@23:40:57 GMT

آزاد کشمیر میں ن لیگ کے اختلافات، اجلاس طلب

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

آزاد کشمیر میں ن لیگ کے اختلافات، اجلاس طلب

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز سامنے آنے والے اختلافات کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر انجنیئر امیر مقام اور رانا ثنا اللہ کی صدارت میں طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی زیرصدارت اہم اجلاس، آزاد کشمیر میں جیالا صدر لانے کا فیصلہ

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر رہنما انجنیئر امیر مقام کے گھر پہنچ گئے۔ اس موقعے پر مشتاق منہاس، نجیب نقی، طارق فاروق، بیرسٹر افتخار گیلانی اور سردار طارق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کے پارٹی رہنماؤں نے پارٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اجلاس کے بعد رپورٹ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کو پیش کی جائے گی۔

نواز شریف نے پارٹی میں موجودہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام سے رپورٹ طلب کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے: موجودہ حکومت کی کامیابی ہے کہ عوام کا ریاستی نظام پراعتماد بحال ہوا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

واضح رہے کہ گزشتہ روز چوہدری طارق فاروق اور بیرسٹر افتخار گیلانی نے متحدہ اپوزیشن کی پریس کانفرنس سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

ن لیگ کے صدر و اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر اور پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر نے دیگر اپوزیشن کے ہمراہ حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی۔

مزید پڑھیں: علما کرام شہریوں کی سادگی سے شادی کے لیے رہنمائی کریں، حکومت آزاد کشمیر کی اپیل

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے انتخابات سے چند ماہ قبل پارٹی میں اختلافات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام سے مفصل رپورٹ طلب کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجینئر امیر مقام رانا ثنا اللہ ن لیگ ن لیگ آزاد کمشیر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ ن لیگ ن لیگ ا زاد کمشیر

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع