سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف الزامات، توہین عدالت درخواست پر حکم نامہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
عدالت نے وکیل کو وکالت کرنے سے بھی روک دیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ سوات کبل کے وکیل لیاقت علی نے سوشل میڈیا پر جوڈیشل افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے تحقیقات کے لیے فیک فائنڈنگ کمیٹی بنائی ، کمیٹی نے الزامات بے بنیاد اور جوڈیشل افسران پر دباؤ قرار دیے۔ اسلام ٹائمز۔ وکیل کی جانب سے سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف بے بنیاد الزامات کے کیس میں عدالت نے دائر توہین عدالت درخواست پر حکم نامہ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے وکیل کے لائسنس معطل کردیے۔ وکیل کو وضاحت پیش کرنے کے لیے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔ عدالت نے وکیل کو وکالت کرنے سے بھی روک دیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ سوات کبل کے وکیل لیاقت علی نے سوشل میڈیا پر جوڈیشل افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ پشاور ہائیکورٹ نے تحقیقات کے لیے فیک فائنڈنگ کمیٹی بنائی ، کمیٹی نے الزامات بے بنیاد اور جوڈیشل افسران پر دباؤ قرار دیے۔
مزید کہا گیا کہ وکیل کمیٹی کے سامنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ وکیل کورٹ کا افسر ہوتا ہے ، عدلیہ کی تقدس اس پر فرض بنتاہے ، عوامی سطح پر ایسے بے بنیاد الزامات اور بیانات وکالت کے پیشے کے اقدار کے خلاف ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ وکیل نے نازیبا حرکت کی اور عدالت کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی۔ وکیل کو توہین عدالت درخواست پر شوکاز نوٹس جاری کیا جاتاہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بے بنیاد الزامات جوڈیشل افسران سوشل میڈیا پر کہا گیا کہ وکیل کو کے خلاف
پڑھیں:
یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔
کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔
تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات