اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے 19 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے انیس ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اضافی فنڈز مزید ضروریات اور دستیاب مالیاتی وسائل کے مطابق فراہم کرنے پر غور کیا جائے گا۔کمیٹی نے رمضان کے دوران معاشرے کے مستحق طبقات کو بروقت اور باوقار انداز میں کی فراہمی کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ مالیاتی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے امدادی اقدامات کی بھرپور نگرانی کی جائے گی۔وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کیلئے مالی امداد کا خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔