(جمال الدین جمالی)کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشترکہ طورپرمیڈیا کو خط لکھ دیا۔
خط پی ٹی آئی کے سے سینئررہنماؤں شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری ،عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید نے لکھا ہے۔
خط کے متن کے مطابق رمضان المبارک میں ہر قسم کی احتجاجی تحریک مؤخر کردی جائے ،بانی پی ٹی آئی پر حالیہ بیان بازی کی شدید مذمت کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی باوقار طریقے سے مشکل حالات میں جیل کاٹ رہے ہیں ،حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کرے۔
خط کے متن میں کہاگیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ذاتی ڈاکٹرز کو اعتماد میں لیکر بانی پی ٹی آئی کا علاج کروایا جائے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان سے گزارش کی جاتی ہے وہ پارلیمان میں بھرپور سیاست کرے۔

لاہور:ٹرانسپورٹرز کو 15 دن کی مہلت، لین ڈسپلن یقینی بنانے کی ہدایت جاری

خط کے متن کے مطابق تحریک انصاف کے ہر سطح کے عہدیدار نئے سرے سے تنظیم منظم کریں،پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تنظیم کو نچلی سطح تک لے کر جائیں،ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی،مہنگائی ،بے روزگاری اور سکولوں سے بچوں کا باہر ہونا کرپشن کو ہر جگہ اجاگر کیا جائے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع