برطانیہ کا ایران کیخلاف کارروائی کیلئے امریکاکو اپنے فوجی اڈے دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ نے ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
ایک برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی آپریشن میں امریکی افواج کو برطانوی سرزمین پر قائم فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام کا مؤقف ہے کہ ٹھوس قانونی جواز کے بغیر ایران پر حملے میں شمولیت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد واشنگٹن اور لندن کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا کو ڈیئگو گارشیا اور RAF فیئر فورڈ کے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے، تاکہ ایک غیر مستحکم اور خطرناک حکومت کی جانب سے ممکنہ حملے کا سدباب کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔