لاہور: پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کے معاملے پر فل بینچ تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا گیا، جو 23 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر 200 سے زائد درخواستیں دائر کی گئی ہیں، درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی سربراہی میں قائم کمیٹیوں نے پیرا فورس کے استعمال سے شہریوں کی اراضی واگزار کروانا شروع کر دی حالانکہ یہ اختیار متعلقہ ٹریبونل کا تھا۔
رمضان کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند رکھنے کا اعلان
درخواستوں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرڈیننس کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور کمیٹیاں اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر رہی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد آرڈیننس پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا تھا اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کرتے ہوئے فل بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔
بعد ازاں چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ تشکیل دیا گیا جس میں جسٹس جواد ظفر ظفر اور جسٹس عبہر گل خان بھی شامل ہیں، فل بینچ 23 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایڈہاک صدر پی ایچ ایف نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی کپتان ہاکی ٹیم پر پابندی ختم کردی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: فل بینچ تشکیل
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.