سونے کی قیمت میں فی تولہ 25 ڈالر کا بڑا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
ہاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی اور پاکستانی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جمعہ 20 فروری کو بھی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کے اضافے سے 5 ہزار 37 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب ہاکستانی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ کے ساتھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 170 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 574 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 145 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 350 روپے کی سطح پر آگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روپے کی سطح پر آگئی روپے کے اضافے سے سونے کی قیمت کی قیمت بھی مارکیٹ میں فی تولہ میں فی
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔