پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے آغاز پر ’رمضان نگہبان دسترخوان‘ پروگرام کے تحت افطار دسترخوان سجا دیے گئے جہاں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں روزہ داروں نے پہلے روزے کی افطاری کی۔ یہ دسترخوان وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مخیر حضرات اور مختلف اداروں کے اشتراک سے قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کی 10 ہزار روپے کی امداد، 10 ہزار میں کتنے دن کیا کھایا جا سکتا ہے؟

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان نگہبان دسترخوان سجانے پر مخیر افراد اور اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک احساس اور اخوت کا مہینہ ہے اور ہر ضرورت مند کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وہ اخوت ہے جس کا عملی مظاہرہ پنجاب بھر میں کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں پہلے روزے کے موقع پر بڑی تعداد میں روزہ دار افطاری کے لیے نگہبان دسترخوان پہنچے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں خوشی اور روحانیت کا سماں رہا۔ اسی طرح راولپنڈی، بہاولنگر اور بہاولپور میں بھی ہزاروں افراد نے اجتماعی طور پر افطار کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر منڈی بہاوالدین میں قائم رمضان نگہبان بازارij۔۔۔۔#رمضان_نگہبان_مریم_کیساتھ#نگہبان_ہے_رمضان pic.

twitter.com/c7m10Fflu0

— Aliraza Goraya (@AlirazaGoraya99) February 20, 2026

چنیوٹ، ڈی جی خان، گجرات اور جھنگ میں بھی بڑی تعداد میں شہری ’مریم کے مہمان‘ بنے اور سجے سجائے دسترخوانوں سے مستفید ہوئے۔ اٹک، جہلم، قصور اور خانیوال میں بھی روزہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کوٹ ادو، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں نگہبان دسترخوان پر بھرپور تواضع کا اہتمام کیا گیا، جبکہ مری، مظفرگڑھ، اوکاڑہ اور نارووال میں اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی روزہ داروں کے ہمراہ افطار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت بلوچستان کا رمضان پیکج، 3 لاکھ 28 ہزار مستحق خاندان مستفید ہوں گے

پاکپتن، راجن پور، رحیم یار خان اور ساہیوال میں بھی ہزاروں افراد افطاری کے لیے پہنچے، جبکہ وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، بھلوال اور سرگودھا میں رش دیکھنے میں آیا اور اخوت کی خوبصورت مثال قائم ہوئی۔

اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ میاں عدنان عاطف کی ہدائیت پر چیف آفیسر بلدیہ افیسر سروسز اور جنرل سیکرٹری پریس کلب (سٹی گروپ) ذوہیب شیخ کی رمضان نگہبان دسترخوان(مریم کے مہمان) کا وزٹ اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہر خاص وعام کے لیت افطاری کے بہترین انتظامات ہونگے????????❤️???? pic.twitter.com/WtWKMaUdrs

— Mani (@mdon80032) February 20, 2026

مختلف مقامات پر قورمہ، بریانی، روح افزا، پکوڑے، سموسے اور دیگر لوازمات سے روزہ داروں کی تواضع کی گئی۔ مخیر افراد اور اداروں کے تعاون سے پنجاب بھر میں 300 سے زائد نگہبان دسترخوان قائم کیے گئے ہیں۔

لاہور میں بھی مختلف مقامات پر لاکھوں افراد نے افطاری کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان نگہبان دسترخوان پر لاکھوں افراد کی آمد پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام باہمی تعاون اور سماجی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

حکومت پنجاب رمضان نگہبان دسترخوان مریم نواز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حکومت پنجاب رمضان نگہبان دسترخوان مریم نواز رمضان نگہبان دسترخوان مریم نواز میں بھی

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا