بانی پی ٹی آئی کی 2024میں ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی خان کا دعوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی کی 2024میں ڈیل فائنل ہو چکی تھی، اختیار ولی خان کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2026 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)کوآرڈنیٹر وزیراعظم اختیارولی خان نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2024میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو چکی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے دوڈیل کا ذکرکیا میں نے تین ڈیلوں کا کہا ہے جب کہ فیصل واوڈا کی کسی بات پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کا بیگانی شادی میں عبداللہ والا رول ہے، اگر فیصل واوڈا ایسا نہیں کریں گے تو میڈیا میں کیسے ان رہیں گے، آج تک یہ معلوم نہیں فیصل واوڈا کی پارٹی کونسی اورکس کی ترجمانی کرتے ہیں۔
کوآرڈنیٹروزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کو ہر پارٹی سمجھتی ہے کہ ہمارا بچہ ہے، فیصل واوڈا کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے،2024 میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہر، بیرسٹرسیف لیڈ کر رہے تھے۔اختیارولی خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈیل میں کچھ حد تک شیرافضل مروت بھی شامل ہوئے تھے، حکومت کی طرف سے محسن نقوی نمائندگی کر رہے تھے، ڈیل تقریبا فائنل ہو چکی تھی لیکن جمعہ کا دن آگیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ انہیں دو دن انتظار کے بجائے صبح ہی بنی گالہ یا نتھیا گلی شفٹ کردیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحملے کی تیاری، دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کے قریب پہنچ گیا حملے کی تیاری، دنیا کا سب سے بڑا امریکی بحری بیڑہ ایران کے قریب پہنچ گیا ٹینشن، گالم گلوچ کا ماحول ختم کرکے سب سیاسی رہنما ڈائیلاگ کی طرف آئیں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی رمضان آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، 17اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا پاکستان میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ عمران خان کو 25فروری کو اسپتال منتقل کیا جائے گا، وزیرِ مملکت طارق فضل چوہدری پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد ہوگئی، اعداد و شمار جاری
Copyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی ڈیل فائنل ہو
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔