بقایاجات کی عدم ادائیگی پربھارتی ایئر لائن کیلئے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ڈھاکہ/نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بقایا جات کی عدم ادائیگی پر بنگلہ دیش نے بھارتی نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں، جس کے بعد بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو ایک اور بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
بنگلہ دیشی جریدے ڈیلی سن اور بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق، اسپائس جیٹ کی جانب سے واجب الادا رقوم کی عدم ادائیگی کے باعث بنگلہ دیشی حکام نے ایئرلائن کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں گوہاٹی اور ایمفال کیلئے چلنے والی پروازیں طویل اور متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق متبادل فضائی راستوں کے استعمال سے پرواز کا دورانیہ اور ایندھن کا خرچ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، جس کے باعث ایئرلائن کے آپریشنل اخراجات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مالی واجبات کی مسلسل عدم ادائیگی کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔
بھارتی جریدے کے مطابق اسپائس جیٹ گزشتہ چند مہینوں سے شدید مالی مشکلات کا شکار ہے اور کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی مالی رپورٹ میں ایئرلائن نے 269.
ماہرین کے مطابق بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات اب محض سفارتی اختلافات تک محدود نہیں رہے بلکہ تنازعات کی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اپنی خودمختار خارجہ پالیسی کے تحت اب بھارت کو مختلف محاذوں پر چیلنج کر رہا ہے۔
ماہرین مزید کہتے ہیں کہ فضائی حدود پر پابندی کا یہ اقدام بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کے خودمختار موقف کی واضح عکاسی کرتا ہے، جبکہ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پہلے ہی مالی اور انتظامی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، جس سے اس شعبے کے مستقبل پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عدم ادائیگی بنگلہ دیشی بنگلہ دیش کے مطابق
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔