ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کےخاتمےکےلیے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں (ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک، ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کےلیے کوششوں کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی صورتحال و قیام امن کےلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیلان سرمائی اولمپکس میں چین نے ایک اور طلائی تمغہ جیت لیا صدر زرداری کی جانب سے چین کو خوشحالی میں مسلسل پیش رفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون خودکش حملہ آور گرفتار بنوں: فتنہ الخوارج کا فورسز کے قافلے پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشتگرد جہنم واصل آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد خیبرپختونخوا حکومت کو رمضان پیکیج سے زیادہ بانی کے دانت اور آنکھ اہم ہیں، عظمٰی بخاری شناختی کارڈ زندگی کی بنیادی ضرورت، کوئی عدالت بلاک نہیں کر سکتی: سپریم کورٹCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔