ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تین سہولت کاروں کے سر کی قیمت پانچ کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے باجوڑ خودکش دھماکے میں ملوث سہولت کاروں کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرتے ہوئے سہولت کاروں اور معاونین کے سروں کی قیمت مقرر کردی۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے باجوڑ ملنگی خود کش حملے کے سہولت کاروں اور معاونین کے سروں کی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔ ذرائع سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تین سہولت کاروں کے سر کی قیمت پانچ کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں 16 فروری 2026 کو ملنگی پوسٹ پر خودکش حملے میں دو بے گناہ شہریوں سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے باجوڑ ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد افغانستان کا شہری تھی اور اس کی شناخت احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی ہے۔ خودکش حملہ آور احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر افغانستان کے صوبہ بلخ کا شہری تھا اور طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سہولت کاروں کے خلاف کے سہولت کاروں خیبر پختونخوا کی قیمت

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن