data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کینیڈا کا پابندیاں اٹھانے کا فیصلے باہمی تعلقات کو فرغ دیگا‘ شام
دمشق: شامی حکومت نے کینیڈا کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے جاری بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ باہمی احترام کی بنیاد پر مکالمے اور تعاون کی جانب مثبت اقدام ہے۔
شامی حکام نے عوام کی حمایت پر کینیڈا کی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے سے دوطرفہ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، جو باہمی مفاد میں ہوگا، بحالی اور تعمیرنو کی کوششوں کو آگے بڑھانے سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس موقع پر شامی حکومت نے عالمی برادری کے ساتھ تعمیری انداز میں روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع