اسلام آباد‘روالپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی مقیم 31افغان شہری گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-01-3
اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد اور روالپنڈی ڈویژن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اسکریننگ، رہائشی ریکارڈ اور شناختی دستاویزات کی جانچ مرحلہ وار جاری ہے۔ اسکریننگ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، ضلع اٹک، ضلع چکوال، مری اور ضلع جہلم میں غیر قانونی طور پر مقیم 31 افغان گرفتار کر لیے گئے۔ سیکورٹی حکام کے مطابق کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔ ادھر تربت کی تحصیل بلیدہ میں کارروائی کے دوران 2 گاڑیوں میں سوار 37 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افغان باشندوں میں 19 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں۔ یہ افغان باشندے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :