حکمران مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہیں، شاداب نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں غریبوں کو ریلیف دینے کے حکومتی اعلانات دعوئے ہی ثابت ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکمران مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں، ذخیرہ اندوز بھی بے لگام ہوگئے، پرائز کنٹرول محکمہ قیمتوں کو سرکاری نرخ پر یقینی بنانے میں ناکام ہے۔ اپنے ایک بیان میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ رمضان کریم رحمتوں برکتوں اور نیکیوں کا مقدس مہینہ ہے، حکومت روزمرہ کی اشیاء پر ریلیف دے، پھل سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ روکنے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پھل سبزیوں کو غریب سے دور کر دیا گیا، رمضان المبارک میں غریبوں کو ریلیف دینے کے حکومتی اعلانات دعوئے ہی ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کرے، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے پرائز کنٹرل محکمہ کو فعال بنائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔