صومالیہ اور پاکستان کے درمیان جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صومالیہ اور پاکستان کے درمیان 24 جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کے حوالے سے بات چیت میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صومالیہ پاکستان سے جے ایف-17 تھنڈر طیارے خریدنے کے لیے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کر رہا ہے، مجوزہ معاہدے کے تحت صومالیہ تقریباً 24 جے ایف-17 تھنڈر طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے، جس کی مالیت تقریباً دو کھرب اکاون ارب روپے (نو سو ملین ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ مذاکرات میں خاص طور پر جے ایف-17 کے جدید بلاک تھری ورژن پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور ترکی ممکنہ طور پر اس معاہدے کی مالی معاونت فراہم کر سکتے ہیں۔ پاکستان اس سے قبل میانمار، نائجیریا اور آذربائیجان کو جے ایف-17 طیارے فراہم کر چکا ہے، جبکہ بنگلادیش اور عراق نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جے ایف 17
پڑھیں:
افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
افغانستان کرکٹ ٹیم(Afghanistan Cricket Team) اپنی آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کرے گی، جس کا باضابطہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان طویل مشاورت کے بعد اس سیریز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، جس کے تحت تین ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 16 اور 19 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ افغانستان بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گا، جو دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیل رہی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پنجاب میں مفت سفری سہولت ختم کرنے پر غور
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے لیے جوابی دورے کی خواہش ظاہر کی تھی، جس پر بھارتی بورڈ نے مثبت ردعمل دیا۔ دونوں بورڈز کے درمیان پہلے سے اچھے تعلقات موجود ہیں، جس کی بنیاد پر اس سیریز کو ممکن بنایا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم ماضی میں اپنی ہوم سیریز بھارت اور متحدہ عرب امارات میں کھیلتی رہی ہے۔ بھارت میں افغانستان نے اس سے قبل آئرلینڈ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کی میزبانی بھی کی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق افغانستان کی جانب سے بھارت میں مسلسل ہوم سیریز کھیلنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ عالمی کرکٹ میں اپنی موجودگی اور انتظامی صلاحیتوں کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔