حکومت نے بیرونی قرضے پر8 فیصد سود کے دعوے کو گمراہ کن قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
وقاص عظیم:وفاقی حکومت کی جانب سے بیرونی قرضوں پر8 فیصد سود کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئےانہیں گمراہ کن قرار دیدیا ہے۔پاکستان بیرونی قرضوں پر اوسطاً تقریباً4فیصد سود اداکر رہا ہے،مجموعی بیرونی قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر ہیں۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرونی قرضے پر8 فیصد سود کی ادائیگی کا دعویٰ گمراہ کن ہے،سود کی ادائیگیوں میں اضافہ 80.
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
وزارت خزانہ نے کہا کہ شرح سود میں اضافہ صرف قرضوں کے حجم میں اضافے کی وجہ سے نہیں، مالی سال2022-23 میں زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے کم ہو گئے تھے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) ،ای ایف ایف پروگرام اور کثیرالجہتی فنڈنگ سے ذخائر کی بحالی ممکن ہوئی،عالمی شرح سود میں اضافے سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھا،امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود 5.25 تا 5.50 فیصد تک بڑھائی تھی، حکومت ذمہ دارانہ قرض انتظام اور معاشی استحکام کیلئےپرعزم ہے۔
خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حکومت گمراہ کن قرار حکومت کی ادائیگی فیصد سود ارب ڈالر
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔