لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز -3 کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے قرعہ اندازی کے ذریعے باقاعدہ آغاز کیا۔ قرعہ اندازی میں کامیاب کاشتکاروں کو مبارکباد دی۔  قرعہ اندازی میں نام آنے والے خوش نصیب کاشتکاروں کو فون کیا۔  بہاولپور کے حمزہ لیاقت سے بات چیت کی اور کہاآپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں۔ قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیاہے مبارک ہو۔گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی ہے۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دی ۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے تھرڈ فیز کے لئے پانچ ایکڑ زمین کے مالک 4 لاکھ 27 ہزارکاشتکاروں نے اپلائی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ گزشتہ ’’25‘‘ سالوں میں 20 ہزار ٹریکٹر دئیے گئے جبکہ دو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کے لئے 31ہزار ٹریکٹر دئیے جو ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان میں ٹریکٹرز کی قیمتیں دگنی سے زیادہ ہو ئی ہیں۔ 2024ء میں پنجاب حکومت نے زرعی مشینری کے استعمال پر خصوصی توجہ دی۔ سی ایم گرین ٹریکٹر سکیم کے دو فیز مکمل ہو چکے ہیں۔21 ہزار ٹریکٹر دئیے جاچکے ہیں۔ سی ایم ٹریکٹر سکیم کے 50 سے 65 ہارس پاور کے 10 ہزارمزید ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔ پنجاب میں 10,000 ایکڑ اراضی پر 140 ٹریکٹر ہیں جو دیگر ممالک کے تناسب میں 50% سے بھی کم ہے۔ پنجاب کی زرعی معیشت میں ٹریکٹر سب سے اہم مشین ہے۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے چھوٹے اوردرمیانے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا دشوار بن گیا تھا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی ایم گرین ٹریکٹر ٹریکٹر سکیم ٹریکٹر دئیے مریم نواز

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن