Jasarat News:
2026-07-24@03:23:34 GMT

پنجاب :سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام کے تیسرے مرحلے کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260223-01-15
لاہور(آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3 کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور قرعہ اندازی کے عمل کا آغاز کیا۔ تقریب کے دوران کامیاب کاشتکاروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ نے خوش نصیب کسانوں کو ٹیلی فون کر کے مبارکباد بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے بہاولپور کے کاشتکار حمزہ لیاقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کی سی ایم مریم نواز بول رہی ہوں، قرعہ اندازی میں آپ کا ٹریکٹر نکل آیا، مبارک ہو۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم سے صوبے کا زرعی لینڈ اسکیپ تیزی سے بدل رہا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 25 برس میں 20 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے گئے جبکہ صرف دو سال میں 31 ہزار ٹریکٹر دینے کا ریکارڈ قائم ہوا۔ سی ایم گرین ٹریکٹر اسکیم کے پہلے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں جن کے تحت 21 ہزار ٹریکٹر دیے جا چکے ہیں، جبکہ تیسرے مرحلے میں 50 سے 65 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹر فراہم کیے جائیں گے۔صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے بتایا کہ تیسرے فیز کے لیے 4 لاکھ 27 ہزار پانچ ایکڑ کے مالک کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ بریفنگ کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں ملک میں ٹریکٹروں کی قیمتیں دگنی سے زائد ہو چکی ہیں جس کے باعث چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کے لیے مکمل قیمت پر ٹریکٹر خریدنا مشکل ہو گیا تھا۔حکام کے مطابق پنجاب میں ہر 10 ہزار ایکڑ اراضی پر 140 ٹریکٹر دستیاب ہیں جو دیگر ممالک کے مقابلے میں پچاس فیصد سے بھی کم ہے۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ جدید زرعی مشینری کے فروغ سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کو معاشی استحکام حاصل ہوگا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سی ایم گرین ٹریکٹر اسکیم فیز تھری کاآغاز کررہی ہیں

خبر ایجنسی سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی ایم گرین ٹریکٹر ہزار ٹریکٹر

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا