امریکا جنیوا میں ایران سے جوہری مذاکرات کے اگلے دور کیلئے تیار ہے، امریکی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
امریکی حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جوہری معاہدے کی مفصل ایرانی تجاویز 48 گھنٹوں میں مل جائیں تو جمعے کو مذاکرات متوقع ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مذاکرات کار جنیوا میں ایران جوہری مذاکرات کے اگلے دور کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری تجاویز کا مسودہ بھیج دیا تو ایران امریکا مذاکرات جمعے کو ہوسکتے ہیں۔ امریکی حکام کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ جوہری معاہدے کی مفصل ایرانی تجاویز 48 گھنٹوں میں مل جائیں تو جمعے کو مذاکرات متوقع ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مذاکرات کار جنیوا میں ایران جوہری مذاکرات کے اگلے دور کے لیے تیار ہیں۔ ادھر برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ جوہری مذاکرات میں ایران نے امریکا کو اپنی تیل کی صنعت میں سرمایہ کاری کی پیشکش کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں زیر غور معاشی پیکیج میں امریکا کو سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے، تاہم ایران اپنے تیل اور معدنی وسائل کا کنٹرول کسی کے حوالے نہیں کرے گا۔ ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ امریکا ایران کا صرف معاشی شراکت دار ہوسکتا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، امریکی کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس فیلڈ میں ہمیشہ ٹھیکے دار کے طور پر ہی کام کرسکیں گی۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ پُرامن جوہری افزودگی کے بدلے ایران علاقائی افزودگی کنسورشیم کے قیام پر غور کرسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوہری مذاکرات میڈیا رپورٹ میں ایران
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔