ہر سال رمضان میں عمرہ کرتا ہوں اس سال بھی اجازت دی جائے: شیخ رشید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ ادائیگی کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔
عدالت نے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل منگل 24 فروری کو دلائل طلب کر لیے۔ سرکاری وکیل نے دلائل کی تیاری کے لیے مہلت طلب کی مگر عدالت نے کل ہی دلائل دینے کا حکم دیا۔
شیخ رشید احمد نے عدالت میں بتایا کہ وہ ہر سال رمضان میں عمرہ کرتے ہیں اور اس سال بھی انہیں اجازت دی جائے۔ سابق وزیر داخلہ سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔