کرک میں ایمبولینس پر فائرنگ، تین ایف سی اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
ڈی پی او کرک سعود خان کے مطابق زخـمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری تھا، ایمبولینسز زخمیوں کو لے کر اسپتال کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں ایمبولینسوں پر دہـشـت گـردوں نے پھر حـمـلہ کیا اسلام ٹائمز۔ کرک میں دہشت گردوں کے ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے ایمبولینسز پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قلعے پر فتنہ خوارج نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخـمی ہوئے۔
ڈی پی او کرک سعود خان کے مطابق زخـمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری تھا، ایمبولینسز زخمیوں کو لے کر اسپتال کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں ایمبولینسوں پر دہـشـت گـردوں نے پھر حـمـلہ کیا، فائرنگ کی اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہیـد ہوگئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بزدل دہـشـت گـردوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کو بھی نشانہ بنایا، مزید زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں پہنچا دیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔