سفارت خانے کیجانب سے جاری بیان میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل احتیاط برتیں، احتجاج یا مظاہروں والی جگہوں سے دور رہیں، مقامی حالات پر نظر رکھیں اور مسلسل بھارتی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران میں قائم بھارتی سفارت خانے نے وہاں مقیم بھارتی شہریوں کے لئے نئی حفاظتی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ خطے میں سکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہونے کے باعث مختلف ممالک اپنے شہریوں کو احتیاطی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ ایران میں بھارتی سفارت خانے نے بھارتی حکومت کی 5 جنوری 2026ء کی سابقہ ہدایات کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں موجود تمام بھارتی شہری، جن میں طلبہ، زائرین، کاروباری افراد اور سیاح شامل ہیں، دستیاب تجارتی پروازوں یا دیگر سفری ذرائع کے ذریعے جلد از جلد ایران چھوڑنے پر غور کریں۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مکمل احتیاط برتیں، احتجاج یا مظاہروں والی جگہوں سے دور رہیں، مقامی حالات پر نظر رکھیں اور مسلسل بھارتی سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔ شہریوں کو مقامی میڈیا کے ذریعے تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔ بھارتی مشن نے ایران میں موجود تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفری اور امیگریشن دستاویزات، خصوصاً پاسپورٹ اور شناختی کاغذات، ہر وقت تیار رکھیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لئے سفارت خانے کی ہیلپ لائن نمبرز جاری کئے گئے ہیں، جبکہ ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو بھارتی شہری ابھی تک سفارت خانے میں رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر ایران میں انٹرنیٹ مسائل کے باعث رجسٹریشن ممکن نہ ہو تو بھارت میں موجود اہل خانہ یہ عمل مکمل کر سکتے ہیں۔

ادھر یورپی ممالک نے بھی اپنے شہریوں کے لئے انتباہ جاری کئے ہیں۔ سربیا نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے اور وہاں موجود افراد کو جلد از جلد ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔ اسی طرح پولینڈ کی حکومت نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری واپسی کی ہدایت دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ممکنہ مسلح تصادم کی صورت میں اچانک انخلا مشکل ہو سکتا ہے۔ امریکہ کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں گزشتہ دو دہائیوں کی سب سے بڑی فوجی تعیناتی اور ایران کے جوہری پروگرام پر سخت بیانات کے بعد خطے کی صورتحال عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گئی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد ممالک احتیاطی سفری ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی سفارت خانے اپنے شہریوں شہریوں کو ایران میں

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار