سندھ حکومت نے ایم کیو ایم اور وفاقی وزرا کے کراچی سے متعلق بیانات پر پاکستان پیپلزپارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاق سے سنجیدگی کے ساتھ وضاحت طلب کرے۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجيل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں اور ایم کیو ایم، وفاقی وزراء کی نفرت انگیز تقاریر اور سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کھل کر سامنے آرہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی مہم کے تحت وفاقی وزراء سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا اور سازشوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں

ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے، خالد مقبول صدیقی

سندھ اسمبلی میں صوبے کی تقسیم یا کراچی علیحدہ کیخلاف قرارداد منظور، ایم کیو ایم کی مخالفت

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے اس معاملے پر سنجیدگی سے وضاحت طلب کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف وفاقی حکومت ہر معاملے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعاون طلب کرتی ہے، جبکہ دوسری جانب اس کے اتحادی اور وفاقی وزراء صوبہ سندھ اور سندھ حکومت کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی حکومت سندھ حکومت نے کہا ایم کی

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا