2025-09-18@02:15:27 GMT
تلاش کی گنتی: 1333
«اسلام ا باد اور کراچی»:
(نئی خبر)
کراچی کے مختلف علاقوں میں شہاب ثاقب دیکھا گیا جس کی تیز روشنی سے آسمان جگمگا اٹھا۔ فضا میں شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون کے کیمرے سے محفوظ کرلی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ خلا سے آئے اس مہمان کو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں رات ڈھائی بجے کے قریب گزرتے دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب خلائی چٹان ہوتے ہیں جو کبھی کبھار زمین کے مدار میں بھی داخل ہوتا ہے۔ تاہم اکثر شہاب ثاقب زمین کی فضا میں موجود مختلف گیسوں سے رگڑ کھانے کے بعد...
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں۔حیدرآباد میں تقریب سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں امن اور ترقی چاہتی ہے، ہم نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازشیں ناکام بنادیں۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کسی صورت کینال نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نہروں کے مسئلے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتے، بوری بند لاشیں، ہڑتالیں بند کروادیں، ہم سندھ میں امن اور ترقی چاہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ لوگ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت کا حصہ...
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ استور میں بر ف باری کی وجہ سے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بلند و بالا پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا...
بعد افطار ایم ڈبلیو ایم کی شہدائے راہ مقاومت کانفرنس سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی و خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو ایم کے تحت مقامی لان میں دعوت افطار و شہدائے راہ مقاومت کانفرنس کراچی، ایم ڈبلیو...
کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسہ دیکر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانیوں کو کئی ماہ سے یرغمال بنا کر پر تشدد کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی کے مطابق سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹس پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کو ایک سے 2 ہزار ڈالرز ماہانہ میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: کمبوڈیا سے آنے والے 9 مسافروں کو تحویل میں کیوں لیا گیا؟ لاہور اور کراچی میں بھی...
کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانی کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی نے اس نمائندے کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشش ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ خاص کر امارات، سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ ایک سے دو ہزار ڈالرز میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو...
پاکستانی شہریوں کو پرکشش ملازمتوں کے جھانسے میں ایشیائی ملک کمبوڈیا بلوا کر بڑا فراڈ کیا جارہا ہے اور کئی سو پاکستانی کئی کئی ماہ سے یرغمال اور پرتشدد کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی نے اس نمائندے کو بتایا کہ سوشل میڈیا پر کمبوڈیا میں آئی ٹی سیکٹر، کال سینٹرز، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل شعبوں کی پرکشس ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے خاص کر امارات، سعودیہ سمیت خلیجی ممالک میں بھارتی ایجنٹ پاکستانی نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ ایک سے دو ہزار ڈالرز میں کمبوڈیا میں اچھی ملازمتوں کا لالچ دیا جاتا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق لاہور اور کراچی میں بھی نوجوانوں کو ورغلا کر اس روٹ پر بھیجا جارہا ہے۔ خاتون سمیت...
ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، سول ایویشن اتھارٹی نے پروازوں کی اجازت دے دی۔ پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرایشیا ائیرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ایئرایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طورایئرلائن ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ یہ ایئرایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں...
ایئر ایشیا نے 30 مئی 2025 سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے براہ راست ایک نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور سے کراچی کے لیے ہفتے میں 4 پروازیں براہ راست آیا کریں گی۔ یہ پروازیں پیر، بدھ، جمعہ اور اتوار کو کوالالمپور سے کراچی اور کراچی سے کوالالمپور جایا کریں گی۔ ایئر ایشیا کے مطابق وہ پاکستان سے ملائیشیا اور آسیان کے باقی ممالک سے مسافروں کو جوڑنے، انہیں خطے میں متحرک تجارت، سیاحت اور اقتصادی مواقع سے جوڑنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمپنی نے کراچی سے کوالالمپور کا یکطرفہ ٹکٹ 64 ہزار 990 روپے میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی کا دورہ حیدرآباد اور کراچی سے شروع ہوگا، جس میں لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان سپر لیگ کا رواں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟ لومینارا ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ٹرافی...
سعید احمد سعید:پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کے لئے اچھی خبر ،ملائیشیا کی ایک اور نئی ایرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایئر ایشیا ایرلائن مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دے دی۔ ایئر ایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہا ہے۔ابتدائی طور ایئر اشیا ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی یہ ایر ایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے۔ نئی غیر ملکی ایرلائن کے آنے سے پاکستان...
کراچی: ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، سول ایویشن اتھارٹی نے پروازوں کی اجازت دے دی۔ پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرایشیا ائیرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دے دی ہے۔ ایئرایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طورایئرلائن ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ یہ ایئرایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ...
رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ رکنِ جماعتِ اسلامی نے...
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ غلط ہے، میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے پر کام روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی...
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا. میں نے یہ کیا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں. ہم یہاں بیٹھے ہیں، ان سے (مشرق وسطیٰ کے لوگوں سے) بہت دور۔ اس لیے میرے خیال...
محمد فاروق—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ...
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں ٹریفک چالان سے حکومت کو 1 ارب روپے سے زائد کا ریونیو ملا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا ٹریفک کے مسائل ہیں، لیکن اداروں کے بغیر ٹریفک کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ترقیاتی کاموں کے باعث بھی کافی لوڈ آجاتا ہے، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کردار بھی اہم ہے، حادثے میں غلطی کا معلوم ہونا چاہیے تاکہ کارروائی کی جاسکے۔ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا سگنلز لگانا پولیس کا کام نہیں، ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ٹریفک کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے تقریب سے خطاب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد ِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے انصر کیانی اور شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ تفتیشی کو باقاعدہ ہدایات دیں کہ وہ بشریٰ بی بی سے...
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور دبئی جانے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402، کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز پی اے 208، کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145، کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 اور 123، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310، کراچی سے لاہور پی آئی اے کی پرواز پی کے 304 اور 302، کراچی سے سوئی پی آئی اے کی پرواز پی کے 156 منسوخ ہو گئی...
فائل فوٹو۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے مدھوبالا اور ملکہ (ہتھنیوں) کی صحت اور علاج کی نگرانی کےلیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی ہے۔دونوں ہتھنی مائیکو بیکٹیریئم ٹی بی کمپلیکس سے متاثر پائی گئی ہیں، کمیٹی میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرینِ حیوانات شامل ہیں۔ جن کا تعلق سری لنکا، تھائی لینڈ، جرمنی اور جانوروں کی فلاحی تنظیم فور پاوز سے ہے۔کمیٹی کے اہداف میں ہتھنیوں کی صحت کی نگرانی، علاج کے طریقہ کار کو یقینی بنانا اور دیکھ بھال کے اصولوں پر عملدرآمد شامل ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر آر سی راجاپکسا جبکہ ڈاکٹر عامر خلیل شریک چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔ ہتھنیوں کی صحت بہتر رکھنے کےلیے جدید علاج اور خصوصی نگہداشت کے اصول اپنانے کا...
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ۔یہ سروس ابتدائی طور پر 2بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے، سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL) پر تقریب کا انعقاد ہوا ۔ این ایل سی کے سینئر حکام،شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔ بارڈر سے چینی افغانستان سمگل نہیں، برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بحری جہاز1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ...
کراچی میں گرین لائن، اورنج لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔بسوں کے آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن میں آپریشنل کنٹرول سے متعلق تقریب ہوئی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئےایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے رات گئے لیاری کےمختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللّٰہ خان اور یو سی چیئرمین بھی تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیاری اور دیگر علاقوں میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر کے قدیم علاقوں میں نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئی ہے۔ Post Views: 1
(اقصیٰ ٰشاہد) پروازوں کاشیڈول معمول پرنہ آسکا،تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج بھی کراچی سے روانہ ہونے والی 14پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای 811،کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 674 شامل ہیں۔ حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز کراچی سے پشاورجانےوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی اور865،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سےلاہورجانے والی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں لکڑیوں کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کے باعث پارکنگ میں کھڑے 5 رکشے جل گئے۔ کراچی:گلشن اقبال میں تاروں اور درختوں میں آتشزدگیکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کے الیکٹرک کے تاروں اور درختوں میں آگ لگ گئی جسے ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا 4 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔گودام میں اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
کراچی: شہر قائد میں سرسید، سکھن، کورنگی، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 5 زخمیوں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر 7 کے قریب محمد شاہ قبرستان کے پاس مبینہ مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کی شناخت 26 سالہ عدنان سعید کے نام سے کی گئی۔ جبکہ دیگر دو ملزمان لال بخش اور محمد نذر ہیں۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ سکھن پولیس نے بھی لانڈھی بھینس کالونی میں مبینہ...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔ پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں صوبائی وزیر سعید غنی کی زیرصدارت پی پی پی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا جہاں دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی اور قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا...
کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق 15 رمضان سے بس سروس رات 1:00 بجے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹس پر ہوگا تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت رمضان کے دوران عوام کی مشکلات کو بخوبی سمجھتی ہے کیونکہ کراچی کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد پبلک ٹرانسپورٹ پر...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر 1، آر 2، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا...
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنے گھروں تک محفوظ پہنچ سکیں، حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنا چاہتے ہیں اسلام ٹائمز۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 15رمضان سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی جس کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے موسم مزید گرم ہونے کی پیشگوئی کردی تاہم گرمی کی لہر بارہ مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسم گرما نے انٹری دے دی، آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرم موسم کی شدت 12 مارچ تک برقرار رہنے کا امکان ہے ، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثرانداز ہو سکتا ہے، جس سے شہر میں 12 مارچ کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں دن میں دھوپ اور...
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر18 پروازیں منسوخ اور 4 تاخیر کا شکارہوگئیں جن میں کراچی سے جدہ، دبئی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان جانے والی پروزیں شامل ہیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے جدہ جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811،کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 502اور504شامل ہیں۔ کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 524،522 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 بھی منسوخ ہوئی ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیوکی پرواز 208 ،کراچی سے...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملحقہ اسکولوں کے طلبہ کے لیے میٹرک فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا بورڈ کے پورٹل پر سرکاری اعلان کے مطابق فارم جمع کرانے کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوگا۔ 9ویں جماعت کے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندراج اور امتحانی فارم فوری طور پر جمع کرائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ اپنے اندراج فارم جمع کرانے میں ناکام رہیں گے انہیں ان کے ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے۔ مزید پڑھیے: سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل، نئے شیڈول کا اعلان اسکولوں کو اندراج فارم کی کامیابی سے جمع...
قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ، 1 متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300، 301 منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے پشاور کی پروازیں پی کے 350، 351 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور سے شارجہ کی پروازیں پی کے182، 257 منسوخ ہو گئی ہے ان کے علاوہ اسلام آباد کی4 ، پشاور کی 2، ملتان کی2، فیصل آباد کی 1 پرواز کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی ایئ رپورٹ کی 4، لاہور کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر...
تقریب سے خطاب میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کو پتا لگتا ہے کہ کوئی کام ہونے جا رہے ہیں تو وہ فوری بینر لگا دیتے ہیں، ایم کیو ایم نے 300 لوگوں کی جگہ 600 لوگ بھرتی کئے اور پھر واجبات ادا نہیں کر پائے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے وفاق پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گیس فراہم نہیں کرنی تھی تو شیڈول کا اعلان کیوں کیا؟، وزیراعظم کراچی آئیں تو پوچھیے گا کہ وعدہ کرتے ہیں تو وفا کیوں نہیں کرتے۔ بلدیہ عظمی کراچی کے مرکزی دفتر میں پنشن، بقایا جات چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم، مصطفی کمال، گورنر...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ، انفرااسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی، اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرز و ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پیپلزپارٹی، نواز لیگ اور ایم کیو ایم اقتدار کی بندر بانٹ اور نوراکشتی میں لگی ہوئی ہیں، کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے...
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 12پروازیں منسوخ اور4 تاخیر کا شکارہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110،کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 408 چار گھنٹے تاخیر کے بعد دوپہر چار بجے روانہ ہوگی۔ کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی...
کراچی میں ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سواروں کی بڑھتی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے 3 شاہراہوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی کا فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جن 3 سڑکوں کو ماڈل بنارہے ہیں ان میں کلفٹن بریج سے 2 تلوار، پی آئی ٹی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ اور شاہراہ فیصل شامل ہیں جن پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان...
کراچی میں فشریز میں نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں استعمال ہونے والی امونیا گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گیس لیکیج کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ڈی ایس پی ارشد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج کے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں، عام استمعال کی چیزیں مہنگی کردی گئی ہیں، لوگ پانی گیس اور بجلی کے لیے پریشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کردی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس...
سینیٹ کی کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس،کراچی پورٹ پر 60 ارب کی چوری زیر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین پورٹ قاسم اور قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گواد اور کراچی پورٹ پر مستقل چیئرمین کی عدم تقرری پر سینیٹر دنیش کمار نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ اگر قائم مقام چیئرمین ہی معاملات چلانے ہیں تو مستقل عہدہ ختم کر دیا جائے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے پاس تین راستے ہیں، یا سرینڈر کریں، یا کرپشن تسلیم کریں، یا پھر لڑیں۔...
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کر کے گیس پریشر کو مستحکم کر دیا ہے۔تاہم اس کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی متاثر ہے.خاص طور پر گلستانِ جوہر، لائینز ایریا، عزیز آباد اور گلبہار جیسے علاقوں میں گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہریوں کو خاص طور پر خواتین کو افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ایس ایس جی سی کی جانب سے شہر میں گیس پریشر برقرار...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر--فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو سہولتیں فراہم کرے تاکہ وہ سحر اور افطار کر سکیں۔ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خانامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے آتے ہی 40 سے 50 فیصد تک چیزیں منہگی کر دی جاتی ہیں۔ منعم ظفر نے مزید کہا کہ عام استمعال کی چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے یہ بھی کہا کہ لوگ پانی، گیس اور بجلی کے لیے پریشان...

اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،مسافروں کا ائیرپورٹ پر دھرنا، نجی ائیر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی،بتایاگیا ہے کہ ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا۔ مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔پرواز کے 200 مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میںمختلف وجوہات کی بناءپر کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔لاہور سے کراچی جانے والی 3 پروازوں میں 6 سے 7 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ اسی طرح...
کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکی، تھائی لینڈ، چین، ملائشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ آذربائیجان اور قبرس کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے...
کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا سحری کے دوران گیس کی فراہمی کا دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور پریشر کی کمی برقرار ہے۔ ایس ایس جی سی نے سسٹم میں آر ایل این جی مکس کرکے گیس کے پریشر کو مستحکم کرنے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اس کے باوجود شہریوں کو گیس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیرِ اعظم کے نوٹس لینے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی کمی برقرار ہے، جس میں جیکب لائن، نارتھ کراچی، سرسید ٹاون، کلیانہ ٹاون، یو پی سوسائٹی، خواجہ اجمیر نگری، گلستانِ جوہر، سرجانی، گلبہار، سعود...
کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی کے مسئلے پر علاقہ مکینوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے گارڈن عثمان آباد میں پانی کی فراہمی معطل ہے، جس سے روزمرہ زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ رمضان المبارک میں پانی کی کمی کی وجہ سے افطار اور سحری کے اوقات میں مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مظاہرین احتجاج کے دوران واٹر بورڈ کے دفتر پہنچے اور وہاں پانی کے وال کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے وال خراب ہے اور واٹر...
کراچی کے علاقے ناظم آباد قادری ہاؤس کے قریب آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ کے ویئر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر ملتے ہی کے ایم سی اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے باعث دھوئیں کا اخراج نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موقع پر ڈزاسٹر رسپانس وہیکل بمعہ اسموک اجیکٹرز بھی موقع پر طلب کرلیے گئے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اطلاع رات نو بجے کے قریب ملی تھی جس کی اطلاع ایک فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کو...
—فائل فوٹو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے امتحانات ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بیک وقت آج سے شروع ہو رہے ہیں۔اِن امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پر موجود ہے، جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 3 مارچ سے 28 مارچ تک بلا تعطل جاری رہیں گے۔ شعبہ عربی، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ماہرین کا اجلاس کراچی جامعہ کراچی کے شعبہ عربی کی سیمینار... علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 29 مارچ سے 2...
یون نان سے کراچی بندرگاہ تک: ایک چھوٹے سے لائٹر نے کیسے چین۔ پاکستان تجارتی تعاون میں نیا جوش ڈالا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) جنوری 2025 کے اختتام پر 11 لاکھ 30 ہزار لائٹرز چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کی کاؤنٹی شی چھو سے روانہ ہوئے اور ننگ بو بندرگاہ کے راستے کراچی بندرگاہ پہنچے جو چین۔پاکستان اقتصادی و تجارتی تعاون میں ایک اور سنگ میل ہے۔ یہ کھیپ مقامی پیداوار پر مبنی برآمدی اداروں کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔ شینگ جائی قصبے میں ننگ چھوان الیکٹرک ٹیکنالوجی (شی چھو) کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری ورکشاپ میں...
کراچی: ماہ رمضان کی پہلی سحری کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی سحر و افطار کے وقت بند رہی، حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہریوں کو سحری کے وقت کھانا پکانے میں مشکلات پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر رفاع عام سوسائٹی، ناظم آباد، گلبہار اور رنچھوڑ لائن جیسے علاقوں میں گیس غائب تھی جس سے سحری کے اوقات میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، افطار سے قبل ایل پی جی کی دکانوں پر شہریوں کا رش لگا رہا ،گیس سے محروم علاقوں کے مکینوں نے بازار سے اشیاء خرید کر روزہ افطار کیا۔ ایس ایس جی سی نے رمضان میں رات 3 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس...
رمضان المبارک سے قبل سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے کراچی میں گیس کی فراہمی سے متعلق اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا، اس اعلان میں اس بات کو پیش نظر رکھا گیا تھا کہ سحر و افطار کے وقت گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مگر آج پہلے ورزے کو کراچی میں مختلف مقامات پر عین اس وقت گیس کی فراہمی متاثر ہوگئی جو گھروں میں افطار کی تیاریاں جاری تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:رمضان میں ایس ایس جی سی صارفین کو کن اوقات میں گیس دستیاب ہوگی؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں گیس کی عدم فراہمی کا شکایات شامنے آئی ہیں۔...
شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں جھگڑے کے دوران بھتیجے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا چچا دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بی ون ایریا ناگوان ولیج میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے علاج کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی شخص کی شناخت 45 سالہ عبد الکامران کے نام سے ہوئی جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق کامران کو اُس کے بھتیجے نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا اور واقعے کے بعد ملزم رشید موقع سے اسلحے سمیت فرار ہوگیا۔ پولیس نے لڑائی جھگڑے میں ملوث 3 ملزمان عمران، عارف اور...
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کے لیے شہر بھر میں بھرپور عوامی بیداری کی مہم چلائی جائے گی تاکہ فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) کراچی ریجن کے زیر اہتمام ریجنل صدر سروش زیدی کی سربراہی میں المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں استقبالِ ماہِ مبارک رمضان اور عالمی یوم القدس کے حوالے سے یونٹ صدور کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریجنل صدر کی جانب سے شہر بھر کے یونٹ مسئولین کو تاکید کی گئی کہ ماہِ رمضان کی مناسبت سے تربیتی پروگرامز کے اجراء کو تیز کیا جائے، تاکہ نوجوانوں...
ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم امین الحق نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس نہ ملنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں، جو انتہائی تشویشناک ہے، سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ ناقابلِ قبول ہے اور حکومت کو عوام کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کراچی کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کی پہلی سحری کے وقت گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی جانب سے سحری کے وقت گیس...
کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر کے اوقات کے ساتھ ساتھ افطار کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سوئی گیس ترجمان نے گیس بندش کی تردید کی ہے۔ کراچی کے علاقے گارڈن کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گارڈن کے علاقے میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے گیس مکمل بند ہے، نہ سحری نہ ہی افطاری کے وقت گیس آتی ہے، سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، کئی مرتبہ شکایت درج کروائی، کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد چار نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا، نارتھ ناظم آباد میں بھی گیس بند ہونے کی شکایات ہیں۔ ناظم آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ پی آئی بی اور گلشن اقبال...
ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے...
کراچی(نیوز ڈیسک)میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی) کے اشتراک سے دنیا کے سب سے بڑے نیو انرجی وہیکلز (این ای وی) بنانے والے ادارے بی وائی ڈی نے پاکستان میں گاڑیوں کی فراہمی کا آغاز کر دیا، اور اس کا مقصد آپریشنز کے پہلے 48 گھنٹوں میں 100 گاڑیاں فراہم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صارفین کو جمعہ سے ان کی بی وائی ڈی گاڑیاں ملنا شروع ہوگئی ہیں، ایم ایم سی نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے اہم مقامات پر بی وائی ڈی کے شوروم اور سروس سینٹرز قائم کیے ہیں، این ای وی کی متوقع زیادہ طلب کو دیکھتے ہوئے بی وائی ڈی اور ایم ایم سی 2025 میں 15 مراکز...
بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں مطلع صاف رہنے کا امکان دوسری جانب جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت...
علامہ مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، مسلم مہدوی و ساتھیوں نے سوزو سلام پیش کیا، معروف خطیب اہل بیت علامہ سیّد حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ بعد ازاں بین الاقوامی شہرت یافتہ انقلابی نوحہ خوّاں سیّد علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی اور بارگاہ امام زمانہ عج میں استغاثہ پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کراچی میں شہدائے مُقاومت کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب، علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی کراچی میں شہدائے مُقاومت کے ایصال ثواب کیلئے مجلس ترحیم سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب، علی صفدر رضوی نے نوحہ خوانی کی کراچی میں شہدائے مُقاومت کے ایصال...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں ایکسپریس نیوز کا ملازم موبائل فون اور نقدی سے محروم ہو گیا۔ رات دو بجے کے قریب ایکسپریس نیوز کے این ایل ای محسن اپنی ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔ ڈاکو محسن سے موبائل فون اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واضح رہے کہ بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں عام شہریوں سے لوٹ مار کے واقعات عام ہو چکے ہیں، جمعرات کو بھی اسی علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔ بلوچ کالونی کے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 فروری ۔2025 )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے استحصال میں وفاقی حکومت بھی قصوروار ہے ایم کیو ایم راہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں بدترین حکمرانی ہے جس کے نتیجے میں ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے واجبات سے محروم رکھا جا رہا ہے.(جاری ہے) فاروق ستار نے بتایا کہ تقریبا 25 ارب روپے کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات سندھ حکومت کے ذمے ہیں لیکن انہیں ادائیگی نہیں کی جا رہی، جو کہ ان کا معاشی قتل ہے ان کا کہنا تھا کہ ایک ملازم جب...
ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لئے 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کے سبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد سکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد ایئر پورٹ سے 4، کراچی سے 6 اور لاہور...
کراچی: ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ حکومت کے خلاف وائٹ پیپر جاری کردیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کی سندھ پر16 سالہ حکومت کو بدترین اور کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے سینئر رہنماؤں فاروق ستار، نسرین جلیل و دیگر نے صوبائی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا ایک اور نوحہ لے کر آئے ہیں۔ وائٹ پیپر کی تیاری ہے جو 16 سال کی بدترین اور کرپٹ حکمرانی کے بارے میں ہے۔ 25 ارب روپے کے واجبات ہیں ان سرکاری ملازمین کے جو کراچی میں رہائش پذیر اور بلدیاتی اداروں میں کام کرتے تھے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 30، 40 سال کی ملازمت میں...
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2016ء کے بعد ایم کیو ایم سے بلدیاتی اداروں کی ذمے داری جاگیرداروں کو دے دی گئی۔ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا...
کراچی: شہر قائد میں رات ور صبح کے اوقات میں خنکی برقرار ہے جس کے باعث دوسرے روز بھی کم سے کم پارہ 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بیشتر وقت مطلع ابر آلود جبکہ کل جمعہ کو جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میں دو روز کے دوران کم سے کم درجہ حرارت مزید 2 ڈگری کمی سے 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ پارہ 28 ڈگری ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ مزید پڑھیں؛ بارش برسانے والا سسٹم بدستور موجود، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟ ایک طاقتور مغربی سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہا ہے۔ مغربی سسٹم کے تحت قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، کشمور،...
شمال مغرب میں واقع رقبے کے اعتبار سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان گزشتہ کئی برس سے شدید بد امنی کی لپیٹ میں ہے۔ آئے روز قومی شاہراہوں پر عسکریت پسندوں کی جانب سے ناکہ بندی اور احتجاج کے سبب شہریوں کا زمینی راستوں سے سفر کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ رواں ماہ کے دوران کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بولان کے مقام پر عسکریت پسندوں نے گاڑیوں کی تلاشی لی جبکہ اسی ماہ کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ پر بارکھان کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ لگا کر شناخت کی بنیاد پر 7 افراد کو قتل کردیا ایک جانب جہاں بد امنی کے واقعات سفر کر نے میں حائل ہو رہے ہیں وہیں آئے روز کوئٹہ کراچی قومی...
ویب ڈیسک: ملک کے متعدد شہروں میں موسمی خرابی کے سبب بالائی علاقوں کے لیے آج بھی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی، لاہور، اسلام آباد اور فیصل آباد کی 16 پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور لاہور ایئر پورٹس پر دھند کےسبب حدِنگاہ متاثر ہے جبکہ کراچی ایئر پورٹ پر بادل اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606 اور اسلام آباد اسکردو کی قومی ایئر کی 2 پروازیں پی کے 451 اور...
— فائل فوٹو کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کشمیر و گلگت میں بارش و برفباری ملک کے مختلف مقامات پر بارش و برفباری کی پیشگوئیمحکمۂ موسمیات ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری تیسرے روز بھی جاری ہے، شدید برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہیں۔ گلگت...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا...
---فائل فوٹو موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے اسکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں۔ قومی ایئر لائن کو نجکاری کیلئے دوبارہ لائیں گے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔ اسلام آباد کراچی کی پرواز ای ار 503 کی روانگی میں...
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ وادیٔ نیلم کے بالائی پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔استور میں رات سے جاری برف باری سے نظامِ زندگی مفلوج ہے، لوگ گھروں کے اندر محصور ہیں جبکہ بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند اور بجلی کا نظام متاثر ہے۔دوسری جانب ہنزہ میں بھی گزشتہ رات سے بارش اور برف باری سے سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں 5 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔سوات، لوئر دیر، کالام، مالم جبہ اور جنوبی وزیرستان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف مقامات پر بھی بارش اور پہاڑں...
کراچی سفاری پارک کی 2 ہتھنیاں ملائیکہ اور مدھوبالا میں تپ دق (ٹی بی) کی تشخیص ہوئی ہے۔ خدشہ ہے کہ دونوں ہتھنیاں کراچی چڑیا گھر میں اپنی دیکھ بھال کرنے والے افراد میں سے کسی سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ پاکستان میں انسان سے جانوروں میں ٹی بی کی منتقلی کا پہلا دستاویزی کیس ہوسکتا ہے، جو جانوروں اور انسانوں کے لیے خطرات پیدا کرنے والے زونوٹک بیماریوں اور صحت کے خطرات کے بارے میں سنجیدہ خدشات کو اجاگر کرتا ہے۔ انفیکشنز کے ماہر ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ تمام 4 ہاتھیوں میں، جن میں وہ 2 بھی شامل ہیں جو پہلے مر چکے ہیں، کراچی چڑیا گھر کے اپنے دیکھ...
کراچی: اتحاد ٹاؤن بلدیہ سیکٹر 9 بی فاروق اعظم مسجد کے قریب بیوی کے خلع لینے پر ایک شخص نے سسرال کے سامنے خود کو گولی مارلی جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے کے شناخت 25 سالہ وقار ولد عبدالواحد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق وقار جناح اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ تھا جس نے اسپتال میں زیر علاج والدہ کی تیمار داری کرنے والی لڑکی سے 5 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور اسے بھگا کر سانگھڑ لے گیا...
کراچی: شہر میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا جہاں 4 دن میں ایک ارب گیلن پانی کی فراہم نہیں ہوسکی اور لائنوں کی مرمت کا کام مقررہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے مرکزی لائنوں میں آنے والے رساؤ کے مرمتی کام کے لیے 72 گھنٹے کا شٹ ڈاون لیا گیا تھا تاکہ لائنوں کی مرمتی کام کر کے رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جا سکے جبکہ صورت حال اس کے برعکس شکل اختیار کرگئی اور اچانک مرمتی کام شروع کیا گیا جس سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی چار دن سے بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا...
اسلام ٹائمز: جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی...
موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے لاہورسیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے لاہور ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143، 145 ،کراچی سے اسلام آباد سیرین ا یئر کی پرواز ای آر 502،کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 منسوخ ہوئیں۔ کئی شہروں میں ابر رحمت برس پڑی ،اسلام آباد ایئر پورٹ سے 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں،ملتان اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی جبکہ دیگر شہروں سے بھی متعدد پروازیں تاخیر کو شکار ہوئیں ،...
کراچی: شہر قائد کے علاقے جہانگیر روڈ اور لائنز ایریا کے مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، جس کے دوران ٹائروں کو نذر آتش کر کے نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک معطل کر دیا۔ ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین دنوں سے نہ صرف بجلی کی عدم فراہمی کا شکار ہیں بلکہ پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے اس صورت حال پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے...
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر اور فوٹو کاپی دکان کے ملازم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر فوٹو کاپی سروس کے نرخ پر اختلاف کے باعث پیش آیا۔حکام کے مطابق معلوم ہوتا ہے اس معاملے میں لاگو چارجز 400 روپے نرخ نامہ کے مطابق ہیں۔ ردعمل دینے پر ایئرپورٹ انتظامیہ نے ملازم کا ایئرپورٹ پاس منسوخ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ منیجر کے حکم پر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں، منیجر نے ایئرپورٹ پر پیشہ ورانہ ماحول یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
کراچی کے علاقے گارڈن سے گمشدہ دو بچوں کی تلاش کےلیے پولیس نے پاک کالونی اور اطراف میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی تلاش کے تناظر میں گھر گھر تلاشی کی جارہی ہے۔ بچوں کی والدہ کی نشاندہی پر مختلف گھروں اور جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک سے تصدیق کی جارہی ہے، مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
اسلام ٹائمز: دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری انّا علیٰ العہد۔۔ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں دنیا بھر میں ہر رنگ و نسل، تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے شہید قائد شہید مقاومت سید حسن نصراللہ سے سے اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری ہے، اسی تسلسل میں پاکستانی بچوں نے بھی شہر کراچی میں شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین سے اظہار عقیدت کیا۔ قارئین...
کراچی: حب ریور روڈ پر ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثہ حب ریور روڈ نزد عالمگیر ویلفیئر میں آیا ہے، جہاں نامعلوم ٹرالر اور کوسٹر کے درمیان تصادم ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق، اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایدھی حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق ابھی تک نہیں کی جا سکی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔ مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک ساتھ پڑھے ہیں، ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا...
کلفٹن بلاک 2 اتوار بازار چائنہ پورٹ کے قریب گراؤنڈ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 40 سالہ سید مہتاب احمد کے نام سے ہوئی، متوفی منظور کالونی کا رہائشی اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا، وہ گزشتہ روز گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے اس کا قومی شناختی کارڈ، پرس، گھڑی اور دیگر قیمتی چیزیں ملی ہیں، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ لاش کو گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان پھینک کر فرار ہوئے۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن محمد عرفان راؤ کا کہنا ہے کہ بظاہر جسم پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے...