2025-11-04@20:06:40 GMT
تلاش کی گنتی: 7119
«انہوں نے پاکستان»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز 1-3سے جیت لی۔ٹی 20 سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے 156 رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے گوہر آفریدی 64، اسامہ طارق نے 60رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ محمد فیاض 24رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے میر اکبر ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔قبل ازیں افغانستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنائے ۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور ہوگیا، پورٹ قاسم کو بین الاقوامی ادارے کی تازہ رپورٹ میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2024 میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پورٹ قاسم نے محض چار برسوں میں 35.2 پوائنٹس کی شاندار بہتری کے ساتھ دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا، یہ کامیابی پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت اور بندرگاہی شعبے میں عملی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے اس پیش رفت کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت...
نئی دہلی:۔ بھارت نے آزاد کشمیر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرے وہاں کے عوام پر پاکستانی فورسز کے مظالم اور وسائل کی لوٹ مار کا نتیجہ ہیں۔ جمعہ کو نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت اس صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے “زیر قبضہ” جموں و کشمیر میں مظاہروں کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں عام شہریوں پر پاکستانی فورسز کے مظالم کا ذکر ہے۔ رندھیر جیسوال نے دعویٰ کیا کہ یہ مظاہرے پاکستان کے جابرانہ رویے اور ان علاقوں سے وسائل نکالنے کی پالیسی کا...
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کے لیے آخری دستاویز تھا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟ بیان کے مطابق پی آئی اے کو پہلے ہی تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی...
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہنما ایس یو سی نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی جانب سے 21 نکاتی غیر منصفانہ امن منصوبے کی حمایت بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رح کے پاکستان کے لیے طے کردہ بنیادی اصولوں اور پاکستانی عوام کے جذبات و احسات اور خواہشات کے سراسر منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کاروان پر اسرائیلی فوج کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا قبلہ اول ہے جس پر صہیونیوں کے ناپاک اور ناجائز قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا، غزہ کی مظلوم فلسطینی عوام نے قبلہ اول کے...
غزہ کے عوام کی قربانی مقاومتی تاریخ اور حق خود ارادیت کی تحریکوں کا سنہری باب ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کاروان پر اسرائیلی حملے کیخلاف نماز جمعہ کے بعد قرآن سینٹر کے مقام پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کیجانب سے کسی بھی دو ریاستی منصوبے کی حمایت دراصل مسلہ فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے قربانیوں کو رائیگاں کرنے کے مترادف ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے امدادی کاروان پر اسرائیلی فوج کے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین امت مسلمہ کا قبلہ اول ہے، جس پر صہیونیوں کے ناپاک اور ناجائز قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ غزہ...
گورنر سندھ نے افسران کو یاد دلایا کہ ان کے ہاتھ میں اختیار ہے اور اللہ تعالیٰ ان سے اس کا حساب لے گا، آپ زندگی کے نشیب و فراز دیکھ چکے ہیں، اب عوامی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو موقع دیا ہے، ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کو سب سے زیادہ معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور اس کے لیے ٹیکس کلیکشن اور ریونیو کے نظام کو عوامی اعتماد کے قابل بنانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو سنوارنے کا وقت آپ کو ملا...
سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے۔ وی نیوزکودیئے گئے انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی لیڈر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔ مریم نواز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر دیکھ لیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ چینی برآمد کر کے 130 روپے سے 200 روپے کر دی گئی، 3 سال سے پاکستان کی اوسط انکم کم ہو رہی ہے اور ہر...
سیاسی میدان میں بے باک اظہارِ رائے کے لیے مشہور امریکی کانگریس کی مسلم رکن الہان عمر کو حال ہی میں پاکستانی اسکارف پہنے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر الہان عمر کے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو اُنہوں نے فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے مشہور سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر فیروز خان زدران کو دیا ہے۔ فیروز خان زدران نے الہان عمر سے ان کے لباس کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں اُنہوں نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ اسکارف، میں نے پاکستان سے لیا تھا۔ pic.twitter.com/pxvdEcx1pW — newsandcurrentaffairs (@newsandcur1985) October 3, 2025 اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری یہ پینٹ بہت ہی سستی ہے، انگوٹھیاں اور ہار عمر نامی...
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے ، حکومت کسانوں کا ہاتھ تھامے تاکہ وہ آئندہ سیزن کیلئے اجناس کی کاشت کرنے کی تیاری کر سکیں ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ لاکھوں لوگ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ، سیلاب سے انفراسٹر اکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے...
آج کل ۔۔۔۔۔۔۔ رفیق پٹیل امریکی صد ر اور پاکستان کے اعلیٰ حکام کی حالیہ ملاقاتوں کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ اور خطے میں اہم کردار ملنے والا ہے۔ پاکستان یہ کردار مزید موثر انداز میں کرسکتاہے۔ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ توقع کی جارہی ہے پاکستان میں معدنیات اور تیل کے ذخائر کو تلاش کرکے اسے قابل استعمال بنانے سے پاکستان کی انتظامیہ پر معاشی دبائو میں کمی آئے گی۔ معد نیات اور تیل کے حصول کا عمل طویل مدّت ہوسکتا ہے جس کے لیے کئی سالوں پر مشتمل طویل عرصہ درکارہوگا۔ اہم ترین مسئلہ اندرونی خلفشار ہے جس سے نجات کی ضرورت ہے ۔پاکستان بہتر اور موثر کردار صرف اس...
لاہور: بحرین میں ہونے والی ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کا ننانوے رکنی دستہ حصہ لے گا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد چیف ڈی مشن ہوں گے، مناما بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کا میلہ بائیس اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ایونٹ میں چودہ سے اٹھارہ سال کے پینتالیس ممالک کےچار ہزار تین سو کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان اٹھارہ کھیلوں میں شریک ہوگا۔ ایک سو دو ارکان میں سے چھپن کے اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کرے گا، باقی ارکان خود ٹکٹ اور رہائش کا خرچہ کریں گے، قومی دستے کی مختلف گروپس میں روانگی سترہ اکتوبر سے متوقع ہے۔
اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز قمر ڈاہا کو عہدے پر بحال کر دیا اور ڈاکٹر ریاض کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری طور پر جاری کیا۔ یاد رہے کہ سرفراز قمر ڈاہا نے اپنی برطرفی کے خلاف وکیل قاسم اقبال جلالی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرفراز قمر ڈاہا 2023 میں ایک باقاعدہ الیکشن کے ذریعے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر منتخب ہوئے تھے، تاہم صدر مملکت آصف علی زرداری نے 31 اگست 2025 کو جاری کردہ حکم کے تحت اُنہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر کے عہدے سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے سرفراز قمر ڈاہا کو عہدے پر بحال کر دیا اور ڈاکٹر ریاض کی بطور چیف کمشنر تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری طور پر جاری کیا۔ یاد رہے کہ سرفراز قمر ڈاہا نے اپنی برطرفی کے خلاف وکیل قاسم اقبال جلالی کے ذریعے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرفراز قمر ڈاہا 2023 میں ایک باقاعدہ الیکشن کے ذریعے پاکستان بوائے سکاؤٹس کے چیف کمشنر منتخب ہوئے تھے، تاہم صدر مملکت آصف علی زرداری نے 31 اگست 2025 کو جاری کردہ حکم کے تحت اُنہیں عہدے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سید جبران نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف سے معافی مانگ کر سب کو حیران کردیا۔ یہ معافی اس تناظر میں سامنے آئی ہے جب ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد اداکار نے حارث رؤف پر سخت تنقید کی تھی۔ سید جبران نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے موقف میں تبدیلی لاتے ہوئے کھلاڑی سے براہ راست معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’دوستو، سچ کہوں تو مجھے اگلے روز بہت برا لگا، جب مجھے احساس ہوا کہ میں نے صرف ایک خاص کھلاڑی کے لیے سخت بیان دیا۔‘‘ اداکار نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا...
حکومتِ پاکستان نے نئی پالیسی کے تحت کمرشل بنیادوں پر پانچ سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ اس تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ اس پالیسی کے مطابق گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے، جو ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم ہوگی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر ختم کر دی جائے گی۔ زرمبادلہ...
سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی سیاست ’نِل بٹا نِل‘ ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، مفتاح اسماعیل وی نیوز ایکسکلوسیو میں سینیئر صحافی عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی لیڈر الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں نظر نہیں آ رہا۔ مریم نواز کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات پر انہوں نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر دیکھ لیں۔‘ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ چینی برآمد کر کے 130 روپے...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے حکومت پاکستان سے بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وضاحت طلب کرلی ہے، مذاکرات کا مقصد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی فراہمی ہے، پیش رفت کے باوجود اصلاحاتی عمل میں سستی نمایاں ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران حکومت نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان ظاہر کیا مگر آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں شامل کئی اہم اہداف پر عمل نہ ہونے پر اعتراضات اٹھائے۔ ادارے نے واضح کیا کہ قانون سازی اور اصلاحات میں تاخیر قرض پروگرام کے تسلسل پر سوال اٹھا...
راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے سیلاب سے ٹریک متاثر ہونے کے باعث پشاور اور راولپنڈی سے کراچی جانیوالی3 مسافرگاڑیوں کے متعدد اسٹاپ ختم کر کے ان کا روٹ بھی تبدیل کر دیا ہے،اس باعث ان تینوں گاڑیوں کے مسافروں میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔ مسافروں کی بڑی تعداد نے عارضی طور معطل روٹس کی بک شدہ ٹکٹیں منسوخ کرانا شروع کر دی ہیں۔ پاکستان ریلوے نے ہزارہ ایکسپریس ،پاکستان ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کے 14کے قریب اسٹیشن سٹاپ عارضی ختم کرکے ان کا روٹ ہی تبدیل کر دیا ہے اور ریلوے ٹریک کی مرمت شروع کر دی ہے،مرمتیں مکمل ہونے اور ٹریک کلئیر ہوتے ہی یہ اسٹاپ بحال کر دیے جائیں گے۔ جبکہ ریلوے ٹریک سیلاب سے شدید متاثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) پاکستان ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے فاؤنڈر وچیف ایگزیکٹو اور سابق وائس چیئرمین پاکستان ہومیو پیتھک فزیشن سوسائٹی، فاؤنڈر ممبر آل پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل الائنس ڈاکٹر ابوبکر میمن نے گزشتہ روز پاکستان ہومیوپیتھک فزیشن سوسائٹی کے بانی اور سابق ممبر اور صدر نیشنل کونسل فور ہومیوپیتھی ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ سے عمرے کی ادائیگی کی واپسی پر مبارکباد دینے کیلیے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ہومیوپیتھی کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش صرف ایک نقطے پر ہے اور وہ ہے ہومیوپیتھی کو اپ گریڈ کرنا اس سلسلے میں ہم نے بہت...
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر دنیا بھر کے رہنما وہاں جمع ہوئے۔ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں ہر مقرر نے اپنے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا۔ دنیا میں جاری تنازعات اور جنگوں کے حوالے سے فلسطین کا مسئلہ سب سے زیادہ موضوع بحث رہا۔ مغربی ملکوں بالخصوص مسلم حکمرانوں نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور نیتن یاہو کے مظلوم فلسطینیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دینے کے لیے پوری قوت سے آواز اٹھائی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے کاپاکستان سپورٹس بورڈ نوٹس لیتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران تین اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر شکایت پر سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس ٹیکنیکل آفیشلز نے شکایت دارکی کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ میں آئینی خلاف ورزیاں اور بے ضابطگیاں ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جائے جس پر پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے خلاف معاملے کو پاکستان کوڈ آف ایتھکس اینڈ گورننس اِن اسپورٹس 2024 کے تحت سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر کو بھجوایا جنہوں نے تین اکتوبر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر معمولی اضافے سے 19 ارب 79 کروڑ 67 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 26 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 40 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ 19 ستمبر تک اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 37 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر تھے۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5 ارب 39 کروڑ 63 لاکھ ڈالر رہے، جن کا حجم 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے...
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے آزاد کشمیر میں احتجاج کی حالیہ لہر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں #بھارتی_فنڈڈ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی اپنے فتنہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر انتشار قتل و غارت گری مچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کے نام پر اپنی روش برقرار رکھتے ہوئے یہ مکتبہ فکر فورسز کے جوانوں اور عوام کے خون کی ہولی کھیل کر لعشوں کی سیاست کا انداز ایک بار پھر اپنانے میں سرگرم ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ عوامی ہمدردی کے پیش نظر نو مئی اور دیگر واقعات میں ملوث بیشتر فسادیوں کو ضمانتیں دی گئیں جو غلط فیصلہ...
آئی ایم ایف کا اصلاحاتی وعدے پورے نہ ہونے پر اظہارِ تشویش، — حکومت سے وضاحت طلب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی حکومت سے 10 اہم سرکاری اداروں کے قوانین میں مطلوبہ ترامیم نہ ہونے پر اظہارِ تشویش کیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ وضاحت طلب کی ہے۔ حکومتِ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت نے مذاکرات پر عمومی اطمینان ظاہر کیا ہے، مگر آئی ایم ایف نے کچھ اہم اصلاحاتی اہداف پورے نہ ہونے پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ کن اداروں پر سوالات اٹھائے گئے ہیں؟ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق، جن...
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 اکتوبر 2025ء ) مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ بیشتر عالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی، اسٹاک مارکیٹ میں بھی دلچسپی کم ہو رہی ہے۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ کا آپریشنز بند کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پالیسیوں میں عدم تسلسل پاکستان کو مسلسل نقصان پہنچا رہا ہے۔ اپریل 2022 کے بعد کا دور موجودہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے لیے سب سے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ اس دور میں بیشتر عالمی پرانی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی ہیں۔اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکیوں کی دلچسپی کم ہو رہی ہے۔ ریکارڈ انڈیکس اضافے کے باوجود غیر...
امریکی ملٹی نیشنل کارپوریشن پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں بند کر دے گی اور ری اسٹرکچرنگ پروگرام کے تحت ’تھرڈ پارٹی ڈسٹری بیوٹرز‘ پر انحصار کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں آئی ہے، جب پچھلے تین سالوں میں کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنا کاروبار سمیٹ چکی ہیں، جن میں ایلی لِلی، شیل، مائیکروسافٹ، اوبر اور یاماہا شامل ہیں۔ کیا یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان کا معاشی ماحول ملٹی نیشنلز کے لیے غیر موزوں ہے یا اس کے دیگر اسباب ہیں؟ اس حوالے سے جانتے ہیں کہ ماہرین کیا رائے ہے۔ پاکستان بزنس کونسل (پی بی...
امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کرنے اور ملک میں اپنے کاروبار کو ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے تحت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پی اینڈ جی کی عالمی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد ترقی کی رفتار بڑھانا اور ویلیو کریشن کو تیز کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کے ساتھ تیل و گیس شراکت داری، پشاور بلاک کی بحالی پر اہم پیشرفت میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کمپنیپروکٹر اینڈ گیمبل نے اپنے بیان میں کہا کہ پی اینڈ جی پاکستان اور گلٹ (Gillette) پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ سرگرمیاں مرحلہ وار کم کی جائیں گی جبکہ صارفین کو خطے کی...
پاکستان اورایتھوپیا میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، خوراک کے تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ سے اعلیٰ سطحی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک بنیادی طور پر زرعی معیشت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشترکہ پہلو کو بنیاد بنا کر خوراک کے تحفظ کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے بعض طے شدہ اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس پر حکومت نے اب تک کے مذاکرات پر اطیمنان کا اظہار کیا مگر آئی ایم ایف نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے کچھ اہم اہداف پورے نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کردیے ہیں۔ وزارت آئی ٹی، تجارت، میری ٹائم افیئرز، ریلوے اور آبی وسائل سمیت 10 اداروں کے قوانین میں رواں سال جون تک ترامیم درکار تھیں جو نہیں ہو سکیں اور آئی ایم ایف نے قوانین میں اصلاحات میں ناکامی...
اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار پاکستانیوں کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعطم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا. جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی باوقار شرکت کو سراہتا ہوں. مشتاق احمد خان، مظہر سعید، وہاج احمد، اسامہ ریاض، اسماعیل خان، عزیز نظامی، فہد اشتیاق و دیگر پاکستانیوں نے امدادی مشن میں حصہ لیا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانیوں کی انصاف کیلیے جدوجہد اور مدد کے جذبے کی نمائندگی ہے.حکومت پاکستان انسانی جان کا احترام، محفوظ رسائی اور بلاتعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے شہریوں کی واپسی کا...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)قائم مقام صدرِ پاکستان یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں جو بھی آئین سازی ہوتی ہے، باہمی اتفاق رائے سے کرتا ہوں۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اچھی کارکردگی دکھائی، وہ جوان لیڈر ہیں، فارن منسٹری میں مثر کام کیا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نے آئینی ترامیم کر کے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق چلیں گے تو اس میں کوئی تضاد نہیں ہوگا، امن و...
اسلام آباد (آئی این پی ) رواں سال ہنلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان پاسپورٹ کی درجہ بندی میں اس بہتری کو اپنے حالیہ اقدامات کا نتیجہ قرار د یتی ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستان نے 2025 تک 50 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری معاہدے کئے ہیں، جب کہ مزید ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے زیرِ غور ہیں۔اسی طرح گرین پاسپورٹ کے حوالے سے بھی اب تک پاکستان کے 22 ممالک کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے تحت پاکستانی شہری ان ممالک کی شہریت بھی رکھ سکتے ہیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پاسپورٹ کے...
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے حالیہ “گلوبل گورننس” اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو مارشل سوچ نہیں بلکہ معاشی سوچ کی ضرورت ہے تاکہ سب قومیں ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے پرامن ترقی کی طرف بڑھ سکیں۔ چینی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ ہر اچھے اور برے وقت میں کھڑا ہے۔ پاکستان نے زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے معاہدے کیے ہیں تاکہ پانی کے وسائل کا بہتر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈِرِپ اریگیشن جیسی جدید طریقہ کار سے پانی کی...
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں۔ نوجوان قوت اور سرمایہ کاری قائم مقام صدر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کے تعاون سے ملک مزید ترقی کرے گا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مالم جبہ چیئر لفٹ کا ذکر بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید،...
ویب ڈیسک : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے عوام کی بے پناہ محبت انہیں بار بار یہاں لے آتی ہے۔ دورہ چین کے دوران جس شہر میں بھی گیا، عوام کی محبت اور اپنائیت نے دل جیت لیا۔ چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق ساتھ مل کر کام کرے گا۔ چین کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انسان کے دل کو فتح کرنے کے لیے محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک 16 سے 17 بار چین کا دورہ کرچکے ہیں اور ہر بار انہیں وہی اپنائیت اور خلوص محسوس ہوا۔ پنجاب پولیس کے...
— فائل فوٹو آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے) کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے حکومت کی جانب سے کمرشل بنیادوں پر استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کے فیصلے کو درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔تاہم انہوں نے کہا ہے کہ اس پالیسی کے کچھ پہلو ایسے ہیں جو خود نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اور ان پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے۔ایچ ایم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ 40 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی (RD) عائد کرنے کا فیصلہ انتہائی غیر منطقی ہے کیونکہ استعمال شدہ گاڑیاں پہلے ہی دنیا کی بلند ترین شرحِ ٹیکس یعنی 122 فیصد سے 475 فیصد تک ٹیکس کا بوجھ اٹھا...
اسلام آباد : پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ کو زبردستی روکنے اور درجنوں عالمی انسانی حقوق کارکنان کو گرفتار کرنے کے اقدام پر سخت ردعمل دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے اہم بیان میں اسرائیلی فوجی کارروائی کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان نہ صرف اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے بلکہ عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ فوری طور پر جنگ بندی کرائی جائے اور غزہ پر قابض اسرائیلی محاصرہ ختم کیا جائے تاکہ بے گناہ فلسطینی عوام تک خوراک، ادویات اور بنیادی سہولتیں پہنچ سکیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا...
پا کستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو: دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان نے1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کی جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلوٹیلا میں40 سے زائد کشتیوں پر 500 بین الاقوامی کارکنان محصور غزہ کے عوام کے لیے امداد لے جارہے تھے، اسرائیل کا انسانی ہمدردی کےکارکنان کو حراست میں لینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور نہتے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ پر غیرقانونی محاصرہ 2 ملین سے زائد فلسطینیوں کو اذیت اور محرومی میں مبتلا کیےہوئے ہے، امدادی سامان کی راہ میں رکاوٹ چوتھے...
سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ
سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ایم پی سی ایچ ایس) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹر A-17/B-17، زون 2) میں عوامی سہولت کے پلاٹس کی غیر قانونی کمرشلائزیشن اور شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔سی ڈی اے کے مطابق اس اسکیم کا لے آؤٹ پلان 27 ستمبر 2006 کو منظور کیا گیا تھا، جبکہ سڑکوں، پارکوں، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کی زمین 12 دسمبر 2007 کو سی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) بعض میڈیا رپورٹوں کے مطابق بدھ کو پرتشدد مظاہرں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر بارہ ہو گئی ہے۔ تاہم سرکاری حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم نو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی حکومت نے بتایا کہ جھڑپوں میں 172 پولیس اہلکار اور 50 شہری زخمی بھی ہوئے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق، پرتشدد واقعات اس وقت شروع ہوئے جب مسلح مظاہرین، جو بندوقوں اور ڈنڈوں سے لیس تھے، ان افسران پر حملہ آور ہو گئے جو سڑکوں کی بندش اور املاک کو نقصان سے روکنے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔...
---فائل فوٹو متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جائیدادوں کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگیا۔پاکستانی سرمایہ کاروں کی دبئی کی جائیدادوں میں دلچسپی میں نمایاں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 2025ء کے ابتدائی 9 ماہ میں تقریباً 496 ارب درہم کے سودے ہوئے، پراپرٹی مارکیٹ کا حجم پاکستانی روپوں میں 38 کھرب روپے رہا۔دبئی کے علاقے ’بزنس بے‘ میں سب سے زیادہ 13 ارب درہم مالیت کے فلیٹ فروخت ہوئے، برج خلیفہ کے اطراف میں تقریباً 8 ارب درہم کے سودے ہوئے۔ جمیرا ولیج سرکل میں بھی تقریباً 8 ارب درہم کے 7185 نئے فلیٹ فروخت ہوئے۔
پاکستان کے سابق وزیر دفاع و خارجہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جب بھی پنجاب کے حق کی بات آئے گی تو مریم نواز اس کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، وزیراعلیٰ مریم نواز وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد کے طریقہ کار پر سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پنجاب کا حق ہوگا مریم نواز اس کے لیے آواز اٹھائیں گی اور انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیونکہ پنجاب کا غریب بھی اتنا ہی غریب ہے جتنا سندھ، خیبر...
غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا اب غزہ کے سمندری حدود میں پہنچ چکا ہےـ یہ عالمی قافلہ، جسے “قافلہ استقامت” بھی کہا جاتا ہے، دنیا کے پچاس سے زائد ممالک کے تقریباً پانچ سو سماجی کارکنوں، فنکاروں، سیاستدانوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جو انسانیت کے نام پر امداد لے کر غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان سے ابتدا میں اس قافلے میں چار افراد شامل ہوئے تھے، جن میں جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان، آزاد کشمیر کے وزیر پیر مظہر سعید شاہ، سماجی کارکن عزیر نظامی اور ڈاکٹر اسامہ ریاض شامل تھے۔ تاہم اس وقت صرف سینیٹر مشتاق احمد خان اور عزیر نظامی ہی قافلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ نے پاکستان میں غربت میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غلط پالیسیوں اورغیرپائیدار ترقیاتی ماڈل نے صورتحال کوبگاڑا ہے۔ عالمی بینک نے خبردارکیا ہے کہ غربت کی شرح جو 19-2018 میں 21.9 فیصد تھی بڑھ کر25۔ 2024 میں 25.3 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں مزید پونے دو کروڑ افراد غربت کا شکارہوجائیں گے۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ...
جماعت اسلامی کے پی جنوبی کے امیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل فلسطینی کاز کے ساتھ غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے قائم مقام امیر محمد ظہور خٹک نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے پیش کیے گئے منصوبے اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس کی حمایت پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت آئینِ پاکستان اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کے وژن کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے آئین میں مسئلہ فلسطین کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، فلسطین کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کے ضلع خیرپور سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) کے مطابق دریافت شدہ کنویں سے یومیہ 22.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 690 بیرل تیل حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اوجی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کامیابی خیرپور بترسم ایسٹ-1 ایکسپلورٹری کنویں سے حاصل ہوئی ہے۔ کنواں 30 جون 2025 کو کھودا گیا تھا جس کی گہرائی 3 ہزار 800 میٹر تک رکھی گئی۔کمپنی کے مطابق نئی دریافت سے نہ صرف ملک کے ہائیڈروکاربن ریزروز میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ یہ دریافت توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب اور سپلائی کے فرق کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا...
وفاقی سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے کہا ہے کہ 2030 تک پاکستان میں فروخت ہونے والی 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں گی، جو ماحولیاتی تحفظ اور معیشت کی پائیداری کی سمت اہم پیشرفت ہوگی۔ انہوں نے یہ بات الیکٹرک وہیکلز اسکیم (PEV) کی پہلی ای بالٹنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ پیو اسکیم کے تحت کم آمدنی والے شہریوں کو الیکٹرک گاڑیوں پر براہِ راست سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ انہیں سستی اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کا سرسبز مستقبل، 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک بنانے کا ہدف ان کا کہنا تھا کہ 2...
کراچی(نیوز ڈیسک)جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ امریکا کو ہوائی اڈے دینے سے خطے میں امن کی تباہی ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا اہم ہے لیکن ہمیں یاد ہے کہ کسی بھی مشکل میں امریکا نے ہماری وہ مدد نہیں کی جو چین نے کی، امریکا کے ساتھ دوستی ماضی میں بھی ہمیں مہنگی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر امریکا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو رفتہ رفتہ چلیں، میٹھی باتوں میں پھر سے پاکستان کو استعمال نہ کیا جائے، اگر امریکا اور بھارت کے در پردہ ہاتھ نہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ناقابلِ شکست رشتہ مزید گہرا ہو رہا ہے جو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ چین کے 76ویں یومِ قومی کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ستمبر میں ان کا حالیہ دورۂ چین، دونوں ممالک کے تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے کا باعث بنا۔ On the auspicious occasion of the 76th National Day of the People’s Republic of China, I extend my heartfelt felicitations to H.E. President Xi Jinping as well as to the brotherly Chinese people, on behalf of the people and Government of Pakistan as well...
— فائل فوٹو جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا اہم ہے لیکن ہمیں یاد ہے کہ کسی بھی مشکل میں امریکا نے ہماری وہ مدد نہیں کی جو چین نے کی۔جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ دوستی ماضی میں بھی ہمیں مہنگی پڑی ہے۔ حکمران اگر امریکا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو رفتہ رفتہ چلیں۔ میٹھی باتوں میں پھر سے پاکستان کو استعمال نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکا اور بھارت کے در پردہ ہاتھ نہ ہوں تو بہت جگہ حالات اچھے ہوتے،...
ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ایک لازوال اور ناقابلِ شکست رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مبارک دن پر وہ چینی عوام کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، یہ دن نہ صرف چین کے شاندار قومی سفر کی یاد دہانی ہے بلکہ عالمی امن، استحکام اور ترقی میں چین کے کردار کا بھی...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کے استعمال کے حوالے سے خود فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے۔سینیٹر رانا ثناء اللہ نے ایوان بالا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی قومی وسائل ہیں جو نیشنل واٹر اکارڈ کے تحت صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس معاہدے میں ہر صوبے کا حصہ واضح طور پر درج ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ناصرف موجودہ حکومت کی اتحادی ہے بلکہ 2018 سے 2022 تک مسلط کردہ آمرانہ منصوبے کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں بھی دیرینہ شراکت دار رہی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ (ن)...
سیاست کیلئے غزہ معاہدے کی مخالفت ہو رہی ہے، امید ہے پاکستان جلد فوج بھیجنے کا فیصلہ کریگا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی۔ اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران ملاقات تفصیل کے ساتھ اپنا...
کراچی (نیٹ نیوز) گورنر سندھ نے میڈیا ٹاک میں چھ صفر کا اشارہ کر دیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے۔ گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرافی وصول نہیں کی، اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ لہٰذا مودی کھیل کے میدان کو جنگ کا میدان نہ بنائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے ہر حربے میں بری طرح سے ناکام رہا...
کراچی: گورنر سندھ نے میڈیا ٹاک میں چھ صفر کا اشارہ کردیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ بھارت نے پاکستان سے ٹرافی وصول نہیں کی اس پر آپ کیا کہیں گے؟ جواب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہاتھوں سے چھ صفر کا اشارہ کیا اور کہا کہ بھارتی سمجھ تو گئے ہوں گے، پاکستان نے جس طرح بھارت کو شکست دی اس کی مثال نہیں ملتی ہے لہذا مودی کھیل کے میدان کو جنگ کا میدان نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی معلوم ہے کہ وہ اپنے ہر حربے میں بری طرح...
پاکستان اور فن لینڈ نے کان کنی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اورپاکستان میں فن لینڈ کی سفیرHannu Ripatti کی زیر قیادت وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد میں میٹسو معدنیات کی صدرPiia Karhu اور فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل Willie Eerola بھی شامل تھے۔ باہمی تعاون میں اضافے سے پاکستان اپنی وسیع معدنی صلاحیت کو موثر طریقے سے بروئے کارلانے کیلئے فن لینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے معدنیات کے شعبے کے ریگولیٹری نظام کو موجودہ دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاہے۔ انہوں نے کہا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی غیر معمولی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بہت اہم شخصیت ہیں۔ امریکی محکمہ جنگ میں سینیئر امریکی جنرلز سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جہاں فیلڈ مارشل نے مجھے کہاکہ آپ نے پاک بھارت جنگ کو رکوا کر لاکھوں انسانی جانیں بچائیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی ٹرمپ کے مطابق فیلڈ مارشل نے مزید کہاکہ اگر یہ جنگ چھڑ جاتی تو اس کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل کی یہ بات میرے لیے...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔ سینیٹ میں ایمل ولی کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ہمیں اس پر ماتم...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نماز مغرب کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایمل ولی کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی بالکل واضح ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی حالیہ تقریر میں دو ریاستی حل پر پاکستان کے واضح مؤقف کو دہرایا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ حلقے فلسطین امن منصوبے پر بلاجواز تنقید کر رہے ہیں۔ سیاست کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ فلسطین میں لوگ مرتے رہیں؟ وزیر خارجہ نے کہاکہ فلسطین امن منصوبے کا خیرمقدم صرف پاکستان نے نہیں بلکہ 8 دیگر ممالک نے بھی کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت فلسطین میں ایک امن فورس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آئوٹ، اعظم نذیرتارڑ کی معذرت
وفاقی وزیر برائے قانون وانصاف اعظم نذیرتارڑنے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اورپی پی پی کے درمیان اختلاف رائے گھر کی بات ہے،ہمارااتحادنظریاتی ہے۔منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا ، سید نویدقمرکے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ اگرکسی کی دل آزادی ہوئی ہے، سیاست میں گرمی سردی چلتی ہے،یہ لفظی جنگ ہے اورسیاست میں ایسا ہوتا ہے،ہم گھرمیں بیٹھ کریہ مسئلہ حل کریں گے، ہم جمہوریت اورملک کومضبوط کریں گے، ہمارااتحاد نظریاتی اورنیک نیتی کی بنیاد پر ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہمیں سعودی عرب سے اقوام متحدہ تک کامیابیاں مل رہی ہے،ہمارااتحاد جمہوریت اور پاکستان کی مضبوطی کیلئے ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے 25کروڑ عوام...
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعداد و شمار جاری کردیے، ساتھ ہی سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کی سہولت کے لیے ٹیسٹ کی تاریخ بھی آگے بڑھا دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا شیڈول جاری کردیا پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی، سیلاب متاثرہ طلبہ کی مشکلات کے پیش نظرایم ڈی کیٹ 5 اکتوبر کے بجائے 26 اکتوبر کو ہوگا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق پنجاب سے سب سے زیادہ 50 ہزار 443 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ خیبرپختونخوا سے 39 ہزار 964، سندھ سے...
پاکستان تحریک انصاف نے آج صبح کوئٹہ میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ پارٹی ترجمان کے مطابق اس بزدلانہ کارروائی میں ایف سی اہلکاروں سمیت عام شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوئے جو کہ ایک نہایت المناک اور دل خراش سانحہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں دھماکا، 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ترجمان نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قومی سلامتی اور عوامی...
دفاعی اور خارجہ امور کے ماہر اور سابق سفیر رضامحمد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں امن کے لیے پیش کیے گئے منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے- وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقاتوں کے دوران اس بارے میں گفتگو ہوتی رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے کہا کہ خیال ہے کہ صدر ٹرمپ نے یہ منصوبہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت 8 مسلمان ملکوں کے سربراہان سے ملاقات میں پیش کیا تھا اور...
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں، پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے، مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی کنارے کی جغرافیائی وحدت کو ختم کرنے...
جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری مذاکرات میں حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات پر غور کیا گیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے مطابق محصولات یا اقتصادی ترقی میں کوئی بڑا نقصان سامنے نہیں آیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی بڑے معاشی دھچکے کی نشاندہی نہیں کی، جس کے باعث ترقیاتی اہداف متاثر ہونے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے واضح کیا کہ ابتدائی اعدادوشمار کی بنیاد پر محصولات اور معاشی نمو دونوں محفوظ ہیں۔ملاقات میں صوبائی حکومتوں کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مشرقِ وسطیٰ کی تازہ صورتِ حال پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عرب ممالک کے ساتھ کیے گئے امن اقدام کو ایک نایاب موقع قرار دیا ہے۔خبر ساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ موقع تبھی تاریخی اور مثبت ثابت ہوگا جب تمام شرائط مکمل طور پر فلسطینی وقار، حقوق اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے ساتھ مربوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ پیش رفت غلط سمت میں چلی گئی تو دو ریاستی حل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔عاصم افتخار نے خطاب میں خاص طور پر اسرائیل کے ای-ون...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کو سیلاب کی وجہ سے رواں مالی سال کی معاشی نمو اور محصولات کی وصولی پر کوئی بڑا نقصان نظر نہیں آرہا ہے۔ پنجاب کے علاوہ صوبوں نے بھی کسی بڑے معاشی نقصان کی نشاندہی نہیں کی ہے اس صورت حال سے معاشی اہداف میں کمی آنے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ پاکستانی حکام نے تین دریاؤں میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے معاشی نقصانات کو ٹیبل کیا ہے لیکن مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہونے والے انفرااسٹرکچر بالخصوص پنجاب میں نقصانات کا تخمینہ لگانا ابھی بھی جاری ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا ہے آئی ایم ایف کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران سیلاب...
لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تیل و گیس کی تلاش اور معدنی وسائل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی جب کہ صدر ٹرمپ نے امریکی...
لاہور: فری لانسرز ایسوسی ایشن نے حوصلہ افزا انکشاف کیا اور بتایا ہے کہ وطن عزیز کے آئی ٹی شعبے میں فری لانسروں کی تعداد’’ 23لاکھ‘‘ ہو گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں جو اپنی تخلیقی وتحقیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان ہی نہیں بین الاقوامی ڈیجٹل معیشت میں حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ یہ پاکستانی جوہر قابل کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا۔ یہ زرمبادلہ عنقریب ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔ یہ نوجوان فری لانسرز ملکی ڈیجیٹل ترقی کے محرک بن چکے ہیں ۔
نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے عرب ممالک کے ساتھ امن اقدام کو فلسطینی وقار کے تحفظ کا ایک نایاب موقع قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ای-ون بستی منصوبے کو دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور قرارداد 2334 پر عملدرآمد سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ منصوبہ آگے بڑھا تو یا تو دو ریاستی حل ختم ہو جائے گا، یا دنیا امن کے ایک نئے موقع سے فائدہ اٹھا سکے گی تاریخ سلامتی کونسل کے ردعمل کو ضرور یاد رکھے گی۔ انہوں نے غزہ میں جاری انسانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ بار میں بیرسٹر اعتزاز احسن کی 80 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جسٹس سرفراز ڈوگر جیسے جج نہیں چاہئیں، اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو وکلا سے بدتمیزی کی اجازت نہیںدیں گے، ہمیں وکلاء کو مضبوط ہونا ہوگا، سپریم کورٹ میں پہلے ہی زیادہ تعداد میں جج ہیں، یہ سپریم کورٹ میں 34 جج کرنا چاہتے ہیں جو قبول نہیںہے، ہم اب اس ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے جہدوجہد کریں گے، بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف کو فوری رہا کیا جائے، میری جماعت کو بھی سمجھنا چاہئے، ان نور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-08-26 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہوجائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سیکورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں تاکہ خطے...
بات ہے تو پرانی۔لیکن اس پرانی سال خوردہ بوڑھی دنیا میں کوئی بات نئی ہوتی بھی نہیں صرف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں کچھ لوگ اس میں فلسفہ ڈال کر اور بگھاڑ ڈال دیتے ہیں۔یہ بھی کہتے ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور یہ بات قطعی سچ ہے۔بلکہ صحیح بھی ہے آپ ایوب خان کے زمانے کا پھر بھٹو کے زمانے کا پھر ضیاء الحق کے زمانے کا پھر مشرف کے زمانے کا ایک ایک اخبار اٹھائیے اور سامنے رکھ کر تازہ ترین اخبار سے موازنہ کیجیے۔ صرف نام تاریخ اور کاغذ بدلے ہوں گے اعلانات بیانات خوش خبریاں وہی ہوں گی سب کے ساتھ گا،گے۔گی۔ممتازلیڈر وزیر مشیر...
ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سکیورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک مثبت پیشرفت ہے اور اگر ایران بھی اس میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطے میں اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ دونوں برادر ممالک کی دہائیوں پرانی خواہش کی تکمیل ہے، جو کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ باہمی اعتماد اور اخوت کی بنیاد پر طے پایا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر ملک ہے اور دونوں ممالک صدیوں پرانے روحانی و تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے مطابق، یہ معاہدہ اس دیرینہ تعلق کو باضابطہ شکل دیتا ہے کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت، دونوں ممالک کے خلاف جارحیت سمجھی جائے گی اور باہمی مشاورت کے ذریعے اس کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور متحرک بحری ملک کے طور پر عالمی سطح پر اُبھر رہا ہے، اور بحری شعبے میں ترقی، اصلاحات اور جدیدیت کے ذریعے ہم ایک روشن اور خودمختار مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نےعالمی یومِ بحری تجارت 2025 کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کابحری شعبہ قومی تجارت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور حکومت اسے جدید، مؤثر اور بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے بندرگاہوں کی اپ گریڈیشن، ڈیجیٹائزیشن اور پالیسی اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور پورٹ قاسم کو جدید علاقائی تجارتی مراکز...
ایران کی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر اور سپریم لیڈر کے مشیرمیجر جنرل رحیم صفوی نےپاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران بھی اس اتحاد کا حصہ بن جائے تو یہ خطے کے لیے بہت مفید ہوگا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات بتا رہے ہیں کہ امریکا کا اثر و رسوخ خطے میں کم ہو رہا ہے اور وہ اپنی توجہ اب ایشیا پیسیفک کی طرف منتقل کر رہا ہے۔ رحیم صفوی نے تجویز دی کہ اب وقت...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔ The Pakistan Cricket Team has dedicated its Asia Cup...
پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
ٹی 20 ایشیاء کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان کی شکست پر گہرا دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے اور تنقید کی۔ اس موقع پر نہ صرف پاکستانی کرکٹ ٹیم بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو بھی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین نے محسن نقوی کی قیادت اور بورڈ کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مودی کی ایشیا کپ میں فتح کو ’آپریشن سندور‘ سے تشبیہ، ’بھارت ذلت آمیز شکست کبھی نہیں بھول سکتا‘ پاکستان کی شکست نے کرکٹ...
ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا ۔پاکستان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،3بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے، 2کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا۔ ایک موقع پر پاکستان کے 112 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ تھا لیکن آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 3 چھکے ، 5 چوکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 14 رنز بنائے ، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث کھاتہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگ میں تاریخی فتح حاصل کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر شکست فاش دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے اور اقوام متحدہ میں انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، اہم نکات کیا تھے؟ لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کشمیر کا مقدمہ مضبوطی سے لڑا گیا اور عالمی برادری کو پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں، جس پر...
وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے...