2025-05-04@18:14:59 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«انتظامی کمیٹیوں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سپیکر آفس کے حوالے سے بتایا کہ پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار...
    حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر تحریکِ انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ ہوا ہے۔ اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق اس رابطے کے دوران پی ٹی آئی نے اسپیکر سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کمیٹی کے اجلاس کی یقین دہانی کرا دی۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کے 5 اراکین کی اس حوالے سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی۔ پی ٹی آئی کی...
    قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکرایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک دو روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔   ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دھی رانی سب کی سانجھی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کا پہلا’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ لانچ کر دیا۔ لاہور کے بہترین میرج ہال میں 51- اجتماعی شادیوں سے آغاز کر دیا گیا۔ نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا دلہن اور ایک سپیشل جوڑا بھی شامل تھا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں موجود نوبیاہتا جوڑوں کو فرداً فرداً مبارکباد دی۔ انہوں نے دلہنوں کو پیار اور اظہار شفقت کیا اور دعائیں دیں۔ تقریب میں مولانا ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ لاہور ندیم کامران نے باری باری دعائیں کرائیں۔ نو بیاہتا دولہا دلہن کو وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے بیڈ میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ...
    اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک 2 روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلیے تیار ہوں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کر دیا۔ لاہور کے میرج ہال میں 51 شادیوں کے اجتماعی تقریب سے پروگرام کا آغاز ہوا اور نوبیاہتا جوڑوں میں 5 کرسچن جوڑے بھی شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے تمام نوبیاہتا جوڑوں کو مبارکباد اور دعائیں دیں، ڈاکٹر مفتی محمد رمضان سیالوی اور بشپ ندیم کامران نے دعا کرائی۔ نو بیاہتا دلہا دلہن کو میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ سمیت دیگر سامان کے تحائف دیے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دھی رانی پروگرام سلام کارڈ کی لانچنگ بھی کی اور  ہر دلہن کو سلامی کارڈ بھی دیا۔ دلہنیں دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔ تقریب...