2025-07-29@04:59:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2444
«جہاں انہوں نے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک سخت الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کی مہلت دے رہے ہیں، جس کے بعد یا تو ہم سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم موجود نہیں ہوگے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:“فیصلہ کرنے والوں! سن لو، آج سے تمہارے لیے 90 دن کا وقت شروع ہو گیا ہے، اب سدھر جاؤ۔”انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ 91ویں دن فیصلہ کن مرحلہ آئے گا—یا ہم سیاست چھوڑ دیں گے، یا پھر تم رہو گے نہیں۔وزیراعلیٰ نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کے عزم کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی، جس میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف کے رہنماؤں نے اپنی رائے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کا ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوگا اور کل پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں ایک بڑی اور ملک گیر تحریک شروع کی جائے گی جو جمہوری اور آئینی اصولوں پر مبنی ہوگی۔ عامر ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ ریاستی جبر اور فسطائیت کے باوجود تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل...

ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے محمد اعجازچوہدری
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے بلوچستان میں انسانیت سوزدہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ژوب میں صوبہ پنجاب کے بیگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔، یہ الم ناک وحشیانہ دہشتگردی کاواقعہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے تاکہ بلوچستان کے حالات مذید خراب اور امن وامان صورتحال بگڑتی رہے ہماری پاک فوج کے عظیم بہادر نوجوان ملک دشمن قوتوں سمیت ملکی آلہ کار بننے والے سہولت کاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں اپنی عظیم...
درخواست سماجی کارکن فیضان حسین نے مؤقف اپنایا کہ مہنگائی کے اس دور میں بھاری چالان ادا کرنا شہریوں کیلئے شدید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موٹرسائیکل کی نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے چالان کاٹنا بھی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ عدالت عالیہ میں درخواست سماجی کارکن فیضان حسین نے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق ٹریفک پولیس نے نئی نمبر پلیٹس لگانے کیلئے آگاہی مہم اور سختی سے عملدرآمد کرانے کے بجائے بھاری چالان کاٹنا شروع کر دیئے ہیں، جبکہ مہنگائی کے اس...

وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کا پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کےلئے وزارت کی کاوشوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر میں انتہائی ضروری اصلاحات کے لیے وزارت کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اعتماد اور تعریف پران کا شکریہ ادا کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتے کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اصلاحات کی کوششوں کے لیے مسلسل اعتماد اور حمایت کے لیے وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے وزیر اعظم کی حوصلہ افزائی انتہائی اہم ہے، انہوں نے پاور ڈویژن میں اصلاحات کو دیگر وزارتوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔ سردار اویس لغاری نے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے جہاد کررہے ہیں، ہم ان کی ہدایات کے مطابق اپنی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں جو 5 اگست تک عروج پر ہوگی۔ لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔ لاہور کے لیے جاتے ہوئے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں اس وقت کوئی قانونی کی حکمرانی نہیں، جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون نافذ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کا قافلہ لاہور روانہ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہماری تحریک تو پہلے روز سے...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار سید محمد احمد نے شوبز انڈسٹری میں معاوضوں کی تاخیر سے ادائیگیوں کا انکشاف کردیا۔ اداکار محمد احمد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پروڈکشن ہاؤسز کے معاوضوں سے متعلق پول کھول دیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ہاؤس ہر پراجیکٹ میں کوشش کرتے ہیں کہ اداکار ان سے فقیر کی طرح پیسے مانگے۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ پہلے معاوضوں پر بات کرنا معیوب سمجھا جاتا ہے اب بھی سمجھا جاتا ہے تاہم اب فنکار اس کیخلاف آواز اُٹھانے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروکشن ہاؤسز فنکاروں سے 9 کے بجائے رات 1 بجے تک کام کرواتے ہیں اور فنکاروں کو نہ چاہتے ہوئے...
کراچی: موٹرسائیکل کی نئی نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے چالان کاٹنا بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت عالیہ میں درخواست سماجی کارکن فیضان حسین نے دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ٹریفک نے پولیس کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے حوالے سے سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ درخواست گزار کے مطابق ٹریفک پولیس نے نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لیے آگاہی مہم اور سختی سے عملدرآمد کرانے کے بجائے بھاری چالان کاٹنا شروع کردیے ہیں جب کہ مہنگائی کے اس دور میں بھاری چالان ادا کرنا شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ لہٰذا پولیس کو موٹرسائیکلوں کے چالان...
چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)2018 میں چین سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہباز عطا تونگ نے اس سال پوسٹ ڈاک کے لئے چین واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی چین کی بہت یاد آتی ہے اور میں یہاں مختلف شعبوں میں زرعی تجربات سیکھنا چاہتا ہوں۔شہباز نے 2014 سے 2018 تک چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہواژونگ زرعی یونیورسٹی میں فصلوں کے علوم کی تعلیم حاصل کی اور پھر پاکستان واپس جا کر پیر مہر علی شاہ زرعی بارانی یونیورسٹی کے شعبہ ایگرونومی میں اسسٹنٹ...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے دو ڈویژن اور 8 سنگل بینچ دستیاب ہوں گے، چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرار آفس نے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔اس روسٹر کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس محمد آصف آئندہ ہفتے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔پہلا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا جبکہ دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہوگا۔ چیف جسٹس کی منظوری سے خصوصی اور لارجر بینچ بھی تشکیل دیا جا سکتا ہے۔
ناسا کے نیو ہورائزنز خلائی جہاز کی لی گئی پلوٹو کی تصاویر ایک دہائی بعد بھی سائنسدانوں کو محوِ حیرت کیے ہوئے ہیں، پلوٹو کئی دہائیوں تک ہمارے نظام شمسی کے سب سے پراسرار اجسام میں شمار ہوتا رہا، یہاں تک کہ 14 جولائی 2015 کو ناسا کے خلائی مشن نیو ہورائزنز نے پہلی بار اس دور دراز سیارے کے قریب جا کر اس کی حیرت انگیز تصاویر حاصل کیں۔ یہ خلائی جہاز 19 جنوری 2006 کو اٹلس 5 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا اور اسے پلوٹو تک پہنچنے میں 9 سال سے زائد عرصہ لگا، اربوں میل کا سفر طے کرنے کے بعد، نیو ہورائزنز نے پلوٹو اور اس کے چاندوں کی حیران کن تصاویر زمین...
کوالا لمپور (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت ملٹری ٹو ملٹری سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے مگر بھارت کی سیاسی قیادت سے ہضم نہیں ہورہا۔ کوالالمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی۔ بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑ سکتا ہے۔ بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپور جواب دیا اور سندھ طاس معاہدے کے معاملے پر ہم نے جواباً بھارتی ائیرلائنز کے لیے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے اور عدالت طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔ گذشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر معاونت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالا لمپور( خبر ایجنسیاں)پاکستان کے نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت نہ پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑسکتا ہے‘بھارت اور پاکستانی فوج کے درمیان سیز فائر ٹھیک چل رہا ہے جو بھارتی سیاسی قیادت کو ہضم نہیں ہورہا۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشکل معاشی حالات میں ٹیک آف کیا اور اب پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے عجیب حرکت کی، بھارت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر ہم نے بھرپورجواب...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے رات بارہ بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ریسٹورنٹس رات بارہ بجے کے بعد کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ وکیل پی ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ درختوں سے متعلق ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی کو اپنے بیان پر...
نائب وزیرعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ سیز فائر جاری ہے مگر بھارتی سیاسی قیادت سے یہ بات برداشت نہیں ہو رہی۔ کوالا لمپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فوجی سطح پر سیزفائر مکمل طور پر مؤثر ہے، مگر نئی دہلی کی سیاسی قیادت اس حقیقت کو برداشت نہیں کر پا رہی۔ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے دارالحکومت میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سخت اقتصادی حالات میں کامیابی سے ٹیک آف کیا ہے اور ہمارا اگلا ہدف دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ "جی 20” میں شمولیت ہے۔ انہوں نے...
لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے سارونہ میں پیش آیا، جہاں 3 افراد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور زندگی کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کوچو کے مقام پر ندی میں نہانے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں 3 افراد ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے سارونہ میں پیش آیا، جہاں 3 افراد نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے اور زندگی کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کوچو کے مقام پر ندی میں نہانے گئے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہو نے والے افراد کی عمریں 11 سال سے 25 سال تک ہے، جاں بحق افراد کی...
بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے سربراہ مولانا خانزیب کی شہادت انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے باجوڑ فائرنگ واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والے اے این پی رہنماء مولانا خانزیب اور ان کے ساتھی کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے اور منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ باجوڑ ایک مرتبہ پھر قاتلوں کے رحم و کرم پر ہے، اے این پی علماء کونسل کے...
ایم ڈبلیو ایم رہنماء کا کہنا تھا کہ شہید نے ہر اس مقام پر اپنی موجودگی سے امن کی شمع روشن کرنے کی سعی کی، جہاں خون و آتش کا بازار گرم تھا ان کی کوششیں ہمیشہ صلح، بھائی چارے اور باہمی احترام کے گرد گھومتی رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے اے این پی کے مرکزی رہنماء مولانا خانزیب کی المناک شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ علامہ جہانزیب جعفری کا کہنا تھا کہ مولانا خان زیب اس سرزمین کے امن کے حقیقی سفیر تھے۔ انہوں نے ہر...
بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں مارے جانیوالے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جو والد کے جنازے میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے پنجاب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا، حکام کے مطابق دہشت گردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کیا، پھر گولیاں مار دیں، واقعہ ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آیا۔ بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، والدمقتولین میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے لودھراں آرہے تھے۔ مقتولین میں سے دو بھائیوں کا تعلق دنیاپور جبکہ دیگر 7 کا تعلق ڈیرہ...
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت خستہ حال ہونے سے متعلق ایس بی سی اے افسران کو 2022ء سے علم تھا، معلوم ہونے کے باوجود ایس بی سی اے افسران نے اقدامات نہیں کیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بفدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے زمین بوس ہونے کے معاملے میں پولیس نے ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز اور مالک سمیت 14 افراد کو قصوروار قرار دیا۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کلثوم سہتو کی عدالت میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے مرنے ہونے کے مقدمے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسر...
کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں واقع سرکاری فلیٹس کی زبوں حالی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی سال قبل لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کے لیے 400 سے زائد فلیٹوں کی تعمیر مکمل کی تھی تاہم اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود اب تک ان فلیٹس کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 480 سے زائد مخدوش عمارتیں ہیں، بغیر اجازت تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ فلیٹس اب کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگے ہیں اور ان کی مینٹیننس نہ ہونے کے سبب عمارتوں کے قیمتی شیشے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان فلیٹس کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ حکومت کے کروڑوں روپے...
طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت اب پراکسیز کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کر کے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے، جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا...
ویب ڈیسک: لیاری کے علاقے بفدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے زمین بوس معاملے میں پولیس نے ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز اور مالک سمیت 14 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کلثوم سہتو کی عدالت میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے۔ اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق 1986 میں مالک نے 2...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، 1996ء میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008ء میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے سے منع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال میں کوئلے سے 31...
کوالالمپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام حملے پر بھارت کی جانب سے پاکستان کا نام نہیں لیا گیالیکن سارے اقدامات پاکستان مخالف تھے بھارت نے ہمارے خلاف جو اقدامات کیے ہم نے بھی وہی اقدام بھارت کیخلاف کیے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس بار دنیا بھرمیں بھارتی بیانیہ ناکام بنادیا ہم باور کرادیا کہ بھارت پاکستان کا پانی روک سکتا ہے اور نہ رخ موڑا جا سکتا ہے کسی کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسی میں شامل کاروبار مخالف اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے تجارتی چیمبرز نے کہاہے کہ وہ 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاکہ فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسیوں میں شامل کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جا سکے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بتایا کہ یہ ہڑتال ملک بھر کی نمایاں تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے تعاون سے کی جا رہی ہے.(جاری ہے) کے سی سی آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ملٹری سیز فائر وہاں کی سیاسی قیادت ہضم نہیں کر پا رہی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں ایک بین الاقوامی تقریب سے خطاب کے دوران بھارت کی سیاسی قیادت پر شدید تنقید کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ پاک بھارت سرحد پر فوجی سطح پر سیزفائر تو مؤثر ہے، مگر بھارتی قیادت کی نفسیاتی حالت اس سکون کو برداشت نہیں کر پا رہی۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی مسلسل ایسی حرکتیں کر رہی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن سے زیادہ اشتعال انگیزی کو ترجیح دیتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر اقتصادی چیلنجز کے...
میں دوستوں کو مغربی معاشروں میں مرتی ہوئی انسانی اقدار کی کہانیاں سنایا کرتا تھا۔ پہلے کراچی میں اداکارہ عائشہ خان کی موت ہوئی اور اس پر لکھا۔ اس واقعہ کا ایک ہفتہ بعد ہی پتہ چل گیا تھا۔ اب اداکارہ حمیرا علی کی موت بھی تنہائی میں ہوئی۔ اس کے بارے پہلے کہا گیا کہ اس کی موت ایک ماہ قبل ہوئی۔ پھر خوفناک حد تک ایس ایس پی جنوبی مہروز علی نے کہا کہ، “اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر ہوا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔’’اس سے بھی بڑا خطرناک معمہ بعد میں یہ نکلا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم ہوا تو پولیس...
ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز میں ایک تقریب میں شہدائے کشمیر خصوصا معروف نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے شہید برہان وانی سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیری کو ناقابل تنسیخ...
ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بسوں سے اغواء ہونے والے افراد کے جانبحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔ ان شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا "فتنہ الہندوستان" کی کھلی درندگی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشتگردوں کا تعاقب کیا۔ تاہم دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہوئے ہو گئے۔ انکا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
غزہ کے 2 بڑے اسپتالوں نے مدد کے لیے اپیل کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کے محاصرے کی وجہ سے ایندھن کی قلت جلد ہی طبی مراکز کو خاموش قبرستانوں میں تبدیل کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں : کھانا اور ادویات لینے آئے بیمار بچوں و خواتین پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 15 افراد شہید شمالی غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال اور جنوبی خان یونس کے ناصر اسپتال کی جانب سے یہ وارننگ اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے انکلیو پر بمباری جاری رکھی جس میں کم از کم 74 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی سب سے بڑی سہولت الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے صحافیوں کو بتایا...
اپنے ایک تازہ ترین خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہزاروں انسانوں کو روٹی کے ایک ٹکڑے سے محروم رکھا گیا ہے، یہ کون سی دنیا ہے جو یہ منظر دیکھتی ہے اور پھر بھی مہذب ہونے کا دعویٰ کرتی ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں انقلاب کے روحانی پیشواء اور مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی" نے آج تازہ ترین خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے خطے کے تازہ ترین واقعات، بالخصوص صیہونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی جارح کشتیوں پر یمن کے حملوں کی بات کی۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ وحشی صیہونی رژیم نے اس ہفتے غزہ میں بدترین مظالم ڈھائے ہیں۔ فلسطین کی موجودہ...
لیاری میں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینیئر افسران اور متاثرہ عمارت کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق 4 چولائی کو بغدای تھانے کے علاقے لیاری بغدادی فداحیسن شیخا روڈ پر واقع پانچ منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر11 خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روزمیں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیینئرافسران اورعمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں آنے اور اس دوران فیملی چلینجز سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کا حصہ بنیں جس میں انہوں نے اینکر و میزبان حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ سپورٹ والدہ کی طرف سے ملی، بچپن میں جب ٹیچرز نے والدین کو بلاکر میری آرٹ کی صلاحیتوں کا بتایا تو امی نے سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر میں نے فائن آرٹس پڑھنے...
بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں وہ مدبر شخص ہیں۔سینیٹر عرفان...

9مئی کیسز یکجا کرنے سےمتعلق اپیل ؛سپریم کورٹ نے فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا،سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج عدالت نے کہاکہ فوادچودھری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا تصور ہوگی،لاہور ہائیکورٹ ریمانڈبیک کئے گئےکیس کے ساتھ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قانون ساز اسمبلی کا کہنا تھا کہ مہاجرین اپنا گھر بار چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر میں آپ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے وزیر بحالیات جاوید اقبال بڈھانوی کے ہمراہ نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کی برسی کے موقع پرٍٍٹھوٹھہ ماڈل ویلج میں کشمیر ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام’’پیر پنجال میڈیکل سنٹر‘‘ کا افتتاح کیا۔ میڈیکل سینٹر میں مہاجرین جموں و کشمیر کے لیے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جہاں ہمہ وقت ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور سٹاف دسیتاب ہو گا اور ٹھوٹھہ ماڈل ویلج کے آٹھ سے دس ہزار نفوس علاج معالجہ کی مفت سہولیات...
حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض خبروں نے عوام میں یہ تاثر پیدا کیا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں جلد نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے، اور اسی بنیاد پر خریداروں کو سونا نہ خریدنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اور کہا جا رہا ہے کہ یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس کے پہاڑوں میں دریائی مٹی سے سونا چننے والا قبیلہ تاہم ماہرین اور مارکیٹ سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی حالات، سرمایہ کاروں کے رجحانات اور موجودہ سیاسی استحکام کو دیکھتے ہوئے سونے کی قیمت میں کسی بڑی کمی کے امکانات فی الوقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ پاکستان کا سیاسی مستقبل ایک مضبوط اور شفاف جمہوری نظام سے وابستہ ہے۔ اس دنیا میں موجود اس وقت جو بھی نظام ہے ان میں جمہوری نظام ہی کی قبولیت نظر آتی ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کی بات کی جا رہی ہے۔ لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے جمہوریت کے نام پر ہونے والے مسلسل تجربات اور سیاسی ایڈونچر نے جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کیا ہے۔ اسی لیے پاکستان میں آج بھی جمہوریت نہ صرف کمزور بنیادوں پر کھڑی ہے بلکہ اپنے ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے۔ ریاستی نظام کی بنیادی خرابی یہ ہے کہ ہم ابھی تک عملی طور پر یہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2025ء) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ بھکاری مافیا ملکی امیج تباہ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے حوالہ ہنڈی، بھکاری ایجنٹ مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کر دئیے ۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اس موقع پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے حوالہ ہنڈی، بھکاری ایجنٹ مافیا، جعلی ادویات اور نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کے احکامات جاری کیے۔وزیر داخلہ نے حوالہ ہنڈی میں ملوث بڑے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی وی کے 11 ارب روپے بند ہوئے تو پی ٹی وی بند ہونے کے قریب پہنچ جائے گا، پی ٹی وی کو خسارے کے باوجود بھرتیوں سے اخراجات 400 کروڑ سے بڑھ کر 800 کروڑ ہو گئے، قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے ریونیو، اخراجات اور بھرتیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پاکستان تحریک انصاف و سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیکا قانون صحافیوں کو دبانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ وفاقی دارلحکومت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے اپنی بھابھی ثمر ہارون بلور کے پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، جس میں وہ مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔غلام بلور کا کہنا تھا کہ ثمر بلور کی اپنی مرضی ہے، میں کسی کے ذاتی فیصلے میں کیا کر سکتا ہوں؟ میں بدستور اے این پی کے ساتھ ہوں۔خیال رہےکہ پشاور کے معروف اور اثر و رسوخ رکھنے والے بلور خاندان کی بہو اور اے این پی کی صوبائی رہنما ثمربلور نے مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کر لی، ان کی شمولیت ایسے وقت میں ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہورائزن اسکینڈل برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس نے نہ صرف سینکڑوں معصوم ملازمین کی زندگیاں تباہ کیں بلکہ پورے نظام انصاف اور ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔1999 میں جاپانی کمپنی فوجتسو کا تیار کردہ کمپیوٹر سسٹم ’ہورائزن‘ برطانیہ بھر کے پوسٹ آفسز میں متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم میں ایسی خامیاں تھیں جو پوسٹ ماسٹروں کے کھاتوں میں غلط طور پر مالی خسارے ظاہر کرتی تھیں۔ لیکن اس خرابی کو تکنیکی مسئلہ ماننے کے بجائے پوسٹ آفس نے ملازمین پر فراڈ، چوری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔اس سسٹم کی وجہ سے 900 سے زائد افراد کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، کئی افراد کو نوکری سے نکال دیا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پشاور سے پارٹی میں شامل ہونے والی ثمر ہارون بلور کو قومی اسمبلی کی رکن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک نشست ثمربلور کو جبکہ دوسری نشست ایم پی اے جمشید مہمند کی اہلیہ کو دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی کو بڑا دھچکا، ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ ن میں شمولیت، وزیراعظم سے ملاقات یاد رہے کہ ثمر بلور کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ عوامی نیشنل پارٹی اور بلور خاندان کی ایک نمایاں شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے...
دو دہائیوں قبل عام طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ امراض قلب صرف بڑی عمر کے لوگوں کو متاثر کرتی ہیں لیکن اب نوجوانوں میں بھی دل کے امراض کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔ نوجوانوں میں دل کی بیماریاں ایک تشویشناک مسئلہ بن چکی ہیں اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر صغیر نے امراض قلب سے بچاؤ کے لئے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں طرز زندگی میں تبدیلی ان امراض کی بہت بڑی وجہ ہے، لوگ صحت مند غذا کی طرف توجہ نہیں دیتے اور ساتھ ساتھ ورزش، پیدل نہ چلنا اور...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نواز اور فلسطین سے لاتعلق طبقہ نہ پاکستانی ہے نہ اقبال و قائداعظم کا پیروکار، اسرائیل نواز عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،اسرائیل پاکستان میں جاسوسی کا نیٹ ورک قائم کر چکا ہے، مختلف طبقات میں اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے، افراد کو خرید رہا ہے اور بعض ذہنوں کو اپنا ہمنوا بنا کر پاکستان کے اندرونی ڈھانچے کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر و دانشور علامہ سید جواد نقوی نے ان عناصر کی مذمت کا اظہار کیا ہے جو آج پاکستان میں اسرائیل کی حمایت اور فلسطین سے کنارہ کشی کا بیانیہ پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے افراد کو نظریہ پاکستان،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مالی سال 25-2024 میں ترسیلات زر کی مد میں 38.3 ارب ڈالر بھیجے گئے، وزیراعظم نے ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ مالی سال تاریخ کی بلند ترین ترسیلات زر پر اظہار تشکر کیا، شہباز شریف نے کہا ترسیلات زر میں چھبیس اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کی قابل قدر خدمات اور ان کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے، حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کی عکاسی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ حکومت ملک میں معاشی استحکام کے بعد...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز ہدایتکارہ اور پروڈیوسر مہرین جبار نے پاکستانی ٹی وی انڈسٹری میں ادائیگیوں میں تاخیر، غیر پیشہ ورانہ رویوں اور عملے کے استحصال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاروں سے لے کر اسپاٹ بوائے تک سب کو اپنی محنت کی کمائی کے لیے بھکاریوں کی طرح پیچھے بھاگنا پڑتا ہے۔ ویب چینل ڈرامہ پاکستانی کو دیے گئے انٹرویو میں مہرین جبار نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں ڈرامہ انڈسٹری کو بڑی کامیابی اور وسیع ناظرین حاصل ہیں، لیکن پس پردہ حالات نہایت افسوسناک ہیں۔ یہاں سب کچھ سمجھوتے پر چلتا ہے اور پروفیشنلزم کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا جیسے ممالک میں بھی مسائل ہوتے ہیں لیکن کم از کم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد اور ملکی ترقی کے سفر میں شمولیت کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت ثمر ہارون بلور نے مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔ ثمر ہارون بلور، سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند نے اسلام آباد میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر انجینئر امیر مقام، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مرتضیٰ جاوید عباسی بھی شریک تھے۔ ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم کی عوام دوست...

حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاورہائیکورٹ نے سانحہ سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات اوردریاؤں پر تجاوزات سے متعلق درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ حکام کی غفلت سے 27جون کو دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،بھاری تنخواہوں، ٹیکسز کے باوجود سیاحوں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا،سیاحوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال ہوا نہ کوئی اور طریقہ کار اپنایا گیا،تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ عوامی خدمت میں سنگین غفلت تھا، خیبرپختونخوا کے دریاؤں پر غیرقانونی عمارتیں حادثات کی وجہ بن رہی ہیں،عوام کے تحفظ کیلئے حکام نے خاموشی اختیار کی،غیرقانونی عمارتیں ماحول اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں،حکام کی غفلت کے باعث دریاؤں پر غیرقانونی تجاوزات...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے واضح کیا ہے کہ فی الوقت ہمارا کسی قسم کا کوئی بیک ڈور ڈائیلاگ نہیں چل رہا اور ہمارا ڈائیلاگ کا کوئی سلسلہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا ہمیشہ موقف رہا ہے سیاسی جدوجہد میں سارے آپشنز کھلے ہونے چاہیے اور کوشش ہے اس وقت بھی مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھے، جن لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے کوشش ہے انہی سے بات ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مذاکرات سے بھی راہ فرار اختیار نہیں کیا بلکہ بانی نے ہمیشہ مذاکرات کا کہا ہے، بانی سے اسیران کے...

عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے:فواد چوہدری
جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!"یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہاجارہا تھاکہ ان کا موقف...
مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ، ایک علامت اور ایک ناقابل شکست حوصلے کا نام ہے۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کی بھرپور قیادت کی۔ اسلام ٹائمز۔ برہان وانی کے یوم شہادت پر کشمیر سنٹر لاہور کے زیراہتمام بھی ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما غلام عباس میر، سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر فرازانہ نذیر، حریت رہنما انجینئر مشتاق محمود، انچارج سنٹر انعام الحسن، پی ٹی آئی رہنما فاروق آزاد، مسلم لیگی رہنما قاضی انوار، سابق کونسلر حاجی اعجاز، ممتاز ادیب پروفیسر نذر بھنڈر، معروف مذہبی اسکالر علامہ فداء الرحمان حیدری، شیخ امجد اقبال، نذیر بیگ و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ برہان وانی ایک نظریہ،...
امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا مسئلہ پھر سے زیر بحث آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو سے پہلی ملاقات کے 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال غیر متوقع ملاقات تقریباً ایک گھنٹے پر محیط تھی اور میڈیا کی رسائی کے بغیر ہوئی ۔ اس دوران غزہ میں جاری خونی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی توجہ ’تقریباً صرف غزہ‘ کے مسئلے پر ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی خاص نمائندہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری تحریکِ آزادی کی سرگرم آواز مشال ملک نے برہان مظفر وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر جذباتی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے برہان وانی کو تحریکِ آزادی کشمیر کا زندہ نظریہ قرار دیا۔مشعال ملک نے کہا سلام ہے اس ماں پر جس نے برہان کو جنم دیا اور اس بیٹے پر جو زندہ ہو کر بھی شہادت کی چادر اوڑھ گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی وادی برہان کی صدا سے گونج رہی ہے اور ان شاء اللہ ایک دن آزادی کی اذان ضرور بلند ہوگی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ برہان صرف ایک بیٹا نہیں تھا بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پورنیہ: بھارتی ریاست بہار کے علاقے پورنیہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ضلع میں 5 افراد کو چڑیل بتاکر زندہ جلا دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 خواتین اور2 مرد شامل ہیں۔ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے ایک تانترک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ واقعہ پورنیہ کے مفصل تھانہ کے ٹیٹگاما گاو ¿ں میں پیش آیا،کہا جا رہا ہے کہ چڑیل ہونے کے الزام میں پہلے 5 افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا گیا،اس کے بعد گھر کو آگ لگا دی گئی، اس آگ میں پانچوں افراد کی موت ہو گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ اس واقعہ...
—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے ناکے پر روکا ہوا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں کہ ملاقات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، زیادہ لوگ ملیں گے تو اچھے اور دل جوئی والے پیغامات باہر آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیاچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے...

سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں پی ٹی آئی ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس کو ذاتی انا اور سیاسی خوشنودی کا نتیجہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی میں آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور یہ اقدام پنجاب کی سیاسی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے. انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے حالیہ واقعات کو جمہوری عمل پر حملہ ہے ان کا کہنا تھا کہ نعرے بازی دونوں طرف سے ہوئی، مگر ہمارے خلاف نااہلی کا ریفرنس ذاتی انا اور کسی کی خوشنودی کا نتیجہ لگتا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کی تشہیری مہم جاری ہے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ گہرے صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دے رہا ہے اس تعاون کا ایک اہم جزو گوانگ ڈونگ جوتا بنانے والی مشینری ایسوسی ایشن ایک چینی حکومت سے منسلک ادارہ اور پاکستان انڈسٹریل سلائی مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ ہے یہ معاہدہ جدید آلات اور پروڈکشن ٹیکنالوجیز متعارف کراتے ہوئے پاکستان کے جوتے، چمڑے اور گارمنٹس کی مشینری کی صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے پر مرکوز ہے یہ مہارت کی ترقی پر بھی زور دیتا ہے، پاکستانی کارکنوں کو جدید صنعتی تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لیے تیار کیا...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لیاری سانحے کے متاثرین کو 80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کراچی پہنچا ہوں وقت ضائع کیے بغیر یہاں آیا ہوں، تمام تجاویز خط کے ذریعے سندھ حکومت کو بھیجوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے سندھ حکومت چھ ماہ کا کرایہ ادا کرکے گھر فراہم کرے، نبیل گبول اور سعید غنی نے اچھی بات کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاملے پر خاموشی نہیں ہوگی، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، گورنر ہاؤس ہر کام میں فعال رہتا ہے، متاثرین کو راشن اور روزگار بھی گورنر ہاؤس دے گا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہندو کمیونٹی اور متاثرین کے...
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں منعقدہ سیمینار کے مقررین نے شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ برہان وانی کی جدوجہد اور مشن کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے پاکستان آرٹس کونسل کراچی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام برہان مظفر وانی کی شہادت کی نویں برسی کے...
ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 166خواتین بیوہ اور 413 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں، نوجوانوں، صحافیوں، علمائے کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 41 ہزار 242 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 8 جولائی 2016ء میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 2 ہزار 62 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ان میں سے 337 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ برہان وانی کے نویں یوم شہادت کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جسٹس جنید غفار نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر ہاؤس سندھ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔ وہ 13 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔جسٹس جنید غفار فروری 2025 سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔جوڈیشل کمیشن نے جسٹس جنید غفار کی بطور مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دی۔جسٹس محمد جنید غفار 14 ستمبر 1963 کو پیدا ہوئے، انہوں نے 1990 میں وکالت کی ڈگری حاصل کی اور 2013 میں سندھ ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے۔جسٹس محمد جنید غفار 2015 میں سندھ ہائیکورٹ میں بطور مستقل جج تعینات ہوئے۔تقریبِ حلف برداری میں...
مودی سرکار نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتخابی نظام کواپنے ذاتی مفاد کا آلہ کار بنا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا بہار الیکشن سے پہلے نیا پینترا ووٹر رجسٹریشن پالیسی کو عذاب بنا دیا گیا، ووٹر پالیسی میں ایسی پیچیدگیاں ڈال دی گئیں کہ عام ووٹرز چکر کھا جائیں، بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظرثانی نے تمام طبقات میں بے چینی پیدا کردی۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بہار کے رہائشیوں کو ووٹر رجسٹریشن کیلئے اضافی دستاویزات کی شرط پر شدید پریشانی کا سامنا کرنا ہے، بہار میں نہ صرف ای بی سیز بلکہ اقلیتوں اور اعلیٰ ذاتوں میں بھی اضافی دستاویزات کی شرط سےپریشان ہیں، نئی ووٹر رجسٹریشن پالیسی نے اعلیٰ ذات کے ہندوؤں کو بھی گہرے انتظامی...
جی اے گلزار نے شہید نوجوان رہنما اور تحریک آزادی کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ان مقدس ارواح کے مقروض ہیں جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ شہید نوجوان رہنما برہان مظفر وانی بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت اور کشمیری عوام کے ہیرو ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد گلزار نے برہان وانی کے یوم شہادت پر ایک پیغام میں کہا کہ نوجوان رہنما دشمن کے لیے خوف کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی صحت مند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، جہاں تک ممکن ہوسکا شہر کے مسائل حل کریں گے، سیف سٹی کراچی کی تکمیل سے جرائم میں کمی آئے گی،جلد ہی پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ ایک بڑی چھلانگ مارے گی، ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کو ختم کریں گے،معیشت کی بہتری ہمارا اہم ہدف ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ ہم نے پاسپورٹ کی رینکنگ پر بہت کام کیا ہے، تھوڑی سی محنت سے پاسپورٹ رینکنگ بہتر ہوئی، ان شااللہ اگلے 2 سال میں پاسپورٹ کی رینکنگ بہت بہتر ہوگا۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت) ضلع بدین کی ستر فیصد زرعی آبادی کو سیراب کرنے والی پھلیلی کینال میں حیدرآباد کے قریب بدین روڈ پر شگاف پڑنے سے پھلیلی کینال کا پانی آس پاس کے علاقوں میں بہہ رہا ہے۔ یہ واقعہ پھلیلی کینال میں زیادہ پانی چھوڑنے اور پشتون کمزور ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ اس حوالے سے کاشتکاروں کے رہنماؤں سندھ بورڈ ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی ،عبداللہ چانڈیو میر نور احمد تالپور نے صحافیوں کو بتایا کہ کوٹری بیراج پر وافر پانی کے باوجود ایک ماہ سے پانی کی شدید قلت ہے، جس کی وجہ سے ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں فصل کی کاشت نہیں ہوسکی، حیدرآباد ضلع میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (آن لائن) چین نے بھارت کی جانب سے مذہبی معاملات میں مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے چینی خودمختاری پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ بھارت میں چین کے سفیر ڑو فیہونگ نے بھارتی حکام کی جانب سے دلائی لاما کے جانشین سے متعلق تبصروں کو سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔چینی سفیر نے واضح کیا کہ دلائی لاما کا سلسلہ نسب چین کے تبت خطے میں قائم ہوااور چین میں قانون کے تحت زندہ بدھوں کی دوبارہ پیدائش کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی عہدوں کی منظوری کا اختیار صرف چینی حکومت کو حاصل ہے اور کسی بیرونی ریاست یا تنظیم کو مداخلت کی...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل جانے والی خبر تو بالکل ہی بے بنیاد ہے، مجھے نہیں سمجھ آئی کہ یہ کہاں سے آئی جہاں تک زرداری صاحب کا تعلق ہے اس میں تھوڑی سی جان ہو سکتی ہے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی امپورٹنٹ ہے کہ پیپلزپارٹی ابھی تک بلیک میل کر لیتی تھی بڑے آرام سے، آپ نے مخصوص نشستوں کا ذکر کیا اس کے بعد وہ بلیک میلنگ پوزیشن ختم ہو گئی پیپلزپارٹی کی کیونکہ گورنمنٹ کو تو ٹو تھرڈ میجورٹی مل گئی، اب پیپلزپارٹی اس طرح سے بلیک میل بھی نہیں کر سکتی. ...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدر کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ برازیل اپنے سابق صدر جیر بولسونارو کے ساتھ خوفناک سلوک کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پرلکھا کہ برازیل میں الیکشن قریب ہیں یہ ایک سیاسی مخالف پرحملے سے زیادہ کچھ نہیں ہے،ساری دنیا کے ساتھ میں بھی صورتحال پرنظررکھے ہوئے ہوں،سابق برازیلین صدرنے کچھ غلط نہیں کیا جس پر ندامت ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ برازیل کے عظیم لوگ اپنے سابق صدر کےخلاف کھڑے نہیں ہوں گے،اگرٹرائل ہونا ہے تو وہ صرف ووٹ کے ذریعے ہونا چاہے،جسے الیکشن کہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جیر بولسونارو 2019 سے2023 تک...
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا مسئلے پر متحدہ عرب امارات حکام سے ملاقات ہوئی ہے، آئندہ دو سال میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت بڑھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوگا کراچی کے مسائل حل کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کراچی سیف سٹی منصوبے پر وزیراعظم کی توجہ ہے، کراچی میں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہونے سے جرائم میں واضح کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں منشیات کے عادی افراد کی بحال کا مرکز بنایا جائے گا، کراچی پولیس کی کوشش کی وجہ سے شہر میں...
حسن علی : سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں صرف ڈیوٹی کر رہا ہوں ,کسی کے خلاف نہیں ہوں،انہوں نے واضح کیا کہ "یہ ایوان کوئی احتجاج گاہ نہیں ہے"، اور ارکان اسمبلی کو نظم و ضبط کے ساتھ کام کرنے کا پیغام دیا۔ پریس کانفرنس میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چودھری عامر حبیب موجود تھے۔ ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بطور سپیکر ڈیوٹی سنبھالی تو کوشش کی اپنے کردار کو پوری ایمانداری سے نبھائوں گا،معطلی کے احکامات آنے سے پہلے میں اپنا موقف آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، آج تک ایسی کوئی وزیر خزانہ کی تقریر نہیں جس میں بجٹ کی کتابوں کو پھاڑنا ہنگامہ آرائی نہ ہو،پارلیمنٹ...

عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم روکنے، قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، علی رضا سید
یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں پر مظالم بند کروائے، کشمیری قیدیوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے یوم عاشورہ کی مناسبت سے برسلز سے جاری ایک بیان میں کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کی قربانی تمام آزادی پسندوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں حضرت امام حسین (ع) کی عظیم قربانی اور حق و انصاف...
بھارتی وزیر نے اپنی تقریر میں سپر پاورز کی آمریت اور مطلق العنان فطرت پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آہنگی اور محبت کے احساس میں کمی آرہی ہے، انسانیت کا تحفظ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناگپور میں کتاب "بیونڈ بارڈرز" کی تقریب رونمائی کے دوران بھارتی وزیر نتن گڈکری نے عالمی تنازعات اور انسانی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تصادم کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان روس اور یوکرین کے درمیان جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پس منظر میں کسی بھی وقت عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ نتن گڈکری نے کہا کہ آج کی جنگ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید...
یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر مسلمان کے عقیدے اور ایمان کا جز ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت نے امر کر دیا کہ تخت و تاج فانی ہے اصول اور ایمان باقی ہیں، شہادت حسینؓ محض رنج و الم کا استعارہ نہیں بلکہ تحریک حیات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جلیل القدر رفقاء کو سلام پیش کرتے ہیں، نواسہ رسولﷺ کی جد و جہد ظلم اور جبر کے خلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اہل بیت سے محبت ہر...
TEHRAN: ایران نے لاکھوں افغان مہاجرین کو مقررہ ڈیڈلائن تک ملک چھوڑنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری صورت میں گرفتاری کے لیے تیار ہوجائیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی 12 روزہ جنگ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی وجہ سے افغان مہاجرین کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی اور ڈیڈلائن بہت قریب آگئی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر افغان باشندوں کی بے دخلی سے افغانستان میں مزید عدم استحکام ہوسکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغانستان میں دہائیوں جاری رہنے والی جنگ اور خانہ جنگی کے دوران ایک اندازے کے مطابق 40 لاکھ افراد ایران منتقل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف فیصلہ کن پیغام جا چکا ہے، بھارت کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھا، مودی سرکار ذلیل و خوار ہوئی، ان کا سندور اُجڑا۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاریخ میں پچھلے دو سے تین ماہ گیم چینجر ثابت ہوئے، پاک فوج کی فتح، سفارتی فتح اور معیشت بھی فتح کے ساتھ درست سمت میں گامزن ہے، ایران پاکستان کا جگری دوست ہے، افغان سرحد پر بھی حالات بہتر ہونے کی امید نظر آ رہی ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آچکی ہے، پاک چین دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے،...
پاکستانی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ ویلاگ میں ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر سوال اٹھا دیے۔ بشریٰ انصاری نے نہ صرف ہانیہ کےلیے بھارتیوں کے منفی ردعمل کو نشانہ بنایا بلکہ جاوید اختر اور نریندر مودی کو بھی نہیں بخشا۔ ہانیہ عامر اس وقت بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم ’سردار جی 3‘ کی وجہ سے چرچوں میں ہیں، بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے...
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیالکوٹ میں یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کے موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نجی ٹی وی آج نیوزکے مطابق انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اسلام کی حفاظت کے لیے اپنے خاندان کی قربانی دی، اور چودہ سو سال گزرنے کے باوجود ان کی قربانی آج بھی ایک مثال بنی ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ چودہ سو سال قبل بھی قیامت برپا کی گئی تھی اور عالم اسلام خاموش تماشائی تھا۔ آج بھی غزہ میں کربلا دہرایا جا رہا ہے اور افسوس کی بات ہے کہ عالم اسلام بدستور خاموش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس...
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 2 روز قبل منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ لیاری کے علاقہ بغدادی میں جمعہ کی صبح پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے بعد ریسکیو کا عمل مکمل کرلیا گیا، واقعے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔ ریسکیو حکام نے 48 گھنٹے بعد جائے حادثہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے۔ احتیاطی طور سرچنگ کاعمل جاری ہے۔ جمعہ کو صبح 10 بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب لیاری آگرہ تاج کالونی ایک اورعمارت میں دراڑیں پڑگئیں۔ پولیس اور ایس بی سی اے رات گئے 7 منزلہ رہائشی عمارت کو خالی...
اسپین کے مایورکا ائیرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعے نے مسافروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جب ایک نجی ائیرلائن کی پرواز میں غلطی سے فائر الارم بج اٹھا۔ اس غیر متوقع صورتحال میں گھبراہٹ کا شکار ہو کر کئی مسافروں نے جہاز سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مانچسٹر جانے والی پرواز کے دوران فائر الارم بج اٹھا۔ مسافروں نے گھبراہٹ میں جہاز سے چھلانگ لگانا شروع کردی، حالانکہ حقیقت میں کوئی آگ نہیں لگی تھی۔ اس دوران پیدا ہونے والی افراتفری میں متعدد مسافر معمولی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ائیرلائن نے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام حسینؓ کی قیادت میں خاندان محمدؐ کی قربانیاں تا قیامت باطل کے مقابلے میں حق کے غلبے کے لیے زندہ و پائندہ پیغا م ہے۔ ہر دور میں قرآن و سنت کے احکامات کے باغی حکمران ملک و ملت پر یزیدی نظام مسلط کرتے ہیں۔ اہل حق ہمیشہ غلبہ دین کے لیے حسینیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔میدان کربلا کی شہادت محمدؐ کی امت کو متحد ہونے کا پیغام ہے۔ امت کے انتشار نے یہود و ہنود اور امریکا و یورپ کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر اقدام کے لیے راستہ کھول...
حالیہ بارہ روزہ پاک بھارت جنگ میں یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کا کوئی ملک طرف دار نہیں۔ اس مشکل وقت میں کسی ملک نے اس کا ساتھ نہیں دیا جب کہ پاکستان کا کئی ممالک ساتھ دے رہے تھے اور اعلانیہ پاکستان کی حمایت کر رہے تھے، ان میں چین، ترکیہ اور آذربائیجان کے نام قابل ذکر ہیں۔ بھارت کا کسی نے کیوں ساتھ نہیں دیا، اس میں اس کے جھوٹ کا بڑا عمل دخل ہے یعنی پہلگام حملے کے فوراً بعد پاکستان پر الزام لگانا۔ بھارت نے پاکستان پر پہلگام حملے کا الزام تو لگایا مگر اس کا ثبوت آج تک پیش نہیں کیا۔ مودی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ پاکستان کارڈ پر ہی اب تک...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اپنے کاغذات نامزدگی کی بنیادپر مخصوص نشستوں کیلئے عدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں، میں آزاد نہیں پی ٹی آئی کا رکن ہوں اور میں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں خود کو آزاد نہیں لکھا، کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی کا نام لکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہماری حکومت مضبوط ہے، کوئی بھی رکن کہیں نہیں جارہا، گورنر خیبر پختونخوا ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جسے زعم ہے وہ تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرلے، حقیقت سامنے آجائے گی، بجٹ پاس...
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند ی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے...