حسن مرتضیٰ کے بیان پر زردری اور بلاول معافی معانگیں، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی پی رہنما حسن مرتضیٰ کے بیان پر آصف زردری اور بلاول بھٹو کو معافی معانگنی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حسن مرتضیٰ کے بیان کو خود دیکھے گی یا ہم جواب دیں؟، کیا حسن مرتضیٰ اپنی قیادت کے خلاف سازش کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے جن کے کنٹرول میں آپ جیسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں، ایک طرف جمہوریت جمہوریت کھیلتے دوسری طرف ہماری لیڈرشپ پر کیچڑ اچھالتے ہیں، پیپلز پارٹی کے پنجاب سے ہارے ہوئے کچھ لوگوں کو ان کی جماعت اقتدار میں بیٹھی اچھی نہیں لگ رہی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔