2025-09-18@22:08:41 GMT
تلاش کی گنتی: 234
«شوہر نے بیوی»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی کے قتل کے ایک ہی دن میں دو واقعات رونما ہوئے۔ اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مومن آباد تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 فرید کالونی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی ۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی، گلشن معمار میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی ہلاک مقتولہ کی شناخت58 سالہ رخسانہ زوجہ گل شیر کے نام سے کی گئی ۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انوار کے مطابق مقتولہ...
کراچی: شہر قائد میں گلشن معمار کے علاقے ملا عیسیٰ گوٹھ معمار میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقصیٰ سولنگی کے نام سے کی گئی، مقتولہ کے ماموں انور علی سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتولہ کو اس کے شوہر اسماعیل چنہ نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو آلہ قتل ( پستول ) سمیت حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا۔ انور علی سولنگی نے بتایا کہ...
— فائل فوٹو لاہور کے نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار کو چارپائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب نولکھا بازار میں ڈاکوؤں نے چوکیدار لال خان کو چار پائی سے باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کر دیا، جس کے بعد وہ سپئیر پارٹس کی 2 دکانوں سے قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ گوجرانوالہ: دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیاگوجرانوالہ میں دوسری شادی پر بیوی نے بیٹےکے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول طارق نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول لال خان مانسہرہ کا رہائشی...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے جس میں ایک خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر شوہر کی ’’اصلاح‘‘ چپل کے ذریعے کرتی نظر آرہی ہیں اور وہ بھی بڑی مہارت سے! یہ دل دہلا دینے والا اور کچھ کےلیے دل بہلا دینے والا واقعہ مبینہ طور پر اترپردیش کے لکھنؤ میں پیش آیا۔ اگرچہ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کرسکا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر بڑے اطمینان سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے، جب کہ پیچھے بیٹھی بیوی اچانک چپل اتارتی ہے اور بغیر کوئی وارننگ دیے، شوہر پر چپلوں کی بارش شروع کردیتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ شوہر صاحب،...
— فائل فوٹو اوکاڑہ کے علاقے شمس ٹاؤن میں شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رفیق نے رابعہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے اپنی پہلی بیوی عظمیٰ کے ساتھ مل کر دوسرے بیوی رابعہ کو لین دین اور گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔
سوشل میڈیا پر ایک حیران کن اور مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنی چلتی بائیک پر سوار شوہر کو چپلوں سے دھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر بائیک چلا رہا ہے جبکہ بیوی اس کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔ اچانک خاتون غصے سے بھر جاتی ہے اور شوہر کو چپل سے مارنا شروع کر دیتی ہے، پہلے دائیں طرف، پھر بائیں، اور ساتھ ساتھ کچھ اشارے بھی کرتی ہے جیسے کسی چیز کی طرف توجہ دلا رہی ہو۔ Kalesh b/w Husband and wife on running bike, Wife started...
فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں گھریلو جھگڑا ہوا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیوی اور بیٹی کو مار ڈالا۔ لاہور میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزم مختار نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والی دوسری بیٹی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کرنے کی کوشش بھی کی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے علاقے ڈڈیال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک شخص نے طیش میں آکر اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چھری کے وار سے اپنی دوسری بیٹی کو بھی شدید زخمی کر دیا،جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے خودکشی کی کوشش بھی کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)خاوند نے بیوی کا گلاکاٹ ڈالا،خود بھی زخمی حالت میں گرفتار۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق گائوں 3ون آر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غلام علی نامی شخص نے گھریلو ناچاقی پر اپنی اہلیہ صدف بی بی کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا،پولیس کے مطابق دوران واردات ملزم نے خود کو بھی زخمی کر لیا، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی، آلہ قتل برآمد کیا اور ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ڈی پی او راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی...
فائل فوٹو لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی دوسری بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی اعجاز نے 6 ماہ قبل اقرا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی تاہم پہلی بیوی اعجاز کو اُکساتی تھی کہ وہ اقرا کو طلاق دے۔ سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیاملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز کسی بات پر اقرا اور اعجاز کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے...
لاہور: پہلی بیوی کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے میں شوہر نے اپنی دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں شوہرنے دوسری بیوی کو گولیاں مارکرقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ اقرا اور اعجاز میں پہلی بیوی کی وجہ سے جھگڑا رہتا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اعجاز نے جھگڑا کرنے پراقرا کوگولیاں ماردیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اعجاز نے اقرا سے کچھ عرصہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ ملزم فائرنگ کرکے دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرارہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مقتولہ اقرا کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)نشتر کالونی کے علاقہ کیر گائوں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ اقرا ء کے نام سے ہوئی ہے ۔(جاری ہے) پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لئے جس کے بعد لاش کومردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔سبزہ زار میں 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ،30 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اورنشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا جس کی شناخت نہیںہو سکی ۔پولیس کاروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

وہ غلطیاں جو واٹس ایپ ہیک کرواتی ہیں! پرائیویسی بچانے کے اہم اقدامات،جو آپکے لیے جاننا بہت ضروری ہیں
اس دور میں واٹس ایپ دنیا بھر میں رابطے کا مقبول ترین ذریعہ ہے، نا صرف پیغامات بلکہ صارفین روزانہ کی تعداد میں اپنی تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھی واٹس ایب کے ذریعے ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔ البتہ اب یہی ایپ لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہی ہے، حالیہ مہینوں میں پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یکم جولائی 2024 سے اب تک ہیکنگ سے متعلق 1,426 سے زائد شکایات درج ہو چکی ہیں۔ ان میں سے 549 اکاؤنٹس کو کامیابی سے بحال کر لیا گیا ہے جب کہ باقی کیسز پر تفتیش جاری ہے۔ ...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر مدرز ڈے کے حوالے سے ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ لیکن وی لاگ کے ایک خاص حصے نے ناظرین کو مایوس کر دیا جو کہ ان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ توہین آمیز رویہ تھا۔ صارفین کو رجب بٹ کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے یو ٹیوبر پر تنقید شروع کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھ پر بہت برا حملہ ہوا ہے‘، معروف یوٹیوبر رجب بٹ کا دعویٰ مدرز ڈے کے موقع پر اپلوڈ کیے گئے وی لاگ میں رجب بٹ اپنی والدہ کے لیے...
— فائل فوٹو اوکاڑہ کے نواحی قصبہ کوہلہ میں ایک شخص کے قتل کے الزام میں اس کی اہلیہ سمیت 6 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت استخار کے نام سے ہوئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق استخار کو اس کی بیوی نے رشتے داروں کے ساتھ مل کر گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد تھانہ راوی پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
— فائل فوٹو لاہور کے علاقے سندر میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق سندر کے رہائشی عثمان نے ایشاء نامی لڑکی سے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم بعد میں دونوں کے درمیان جھگڑا رہنے لگا۔ نوجوان نے مبینہ گولی مار کر خودکشی کرلی کراچی میمن گوٹھ تھانے کی حدود بچل باغ اسماعیل شاہ... پولیس نے بتایا کہ عثمان نے دلبرداشتہ ہو کر پہلے ایشاء کو گولیاں ماریں، پھر خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔ ایشاء کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والی پستول قبضے میں لے کر لاش پوسٹ...
لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق عثمان نامی شخص نے ایک سال قبل ایشاء نامی خاتون سے شادی کی تھی۔ عثمان نے پہلے ایشاء پر چار گولیاں چلائیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی، بعد ازاں اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ فائرنگ اور چیخ و پکار کی آواز سن کر محلہ داروں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سندر اسد اقبال، انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر پاشا عمران اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق عثمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایشاء کو شدید زخمی حالت میں...
مصر کے شمالی علاقے القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں:مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار عرب میڈیا کے مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی،پولیس جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔ ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ پراسیکیوشن میں ملزم کو 4...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے پولیس نے تین روز بعد نعش کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق چونیاں کے علاقہ میں نوجوان ندیم آرائیں سکنہ کھوکھر ٹوچر نے تین روز قبل گھریلو ناچاقی اپنی 22 سالہ بیوی ارم بی بی کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے زمین میں دبا دیئے جہاں سے بدبو پھیلنے پر خود 15 پر کال کردی۔پولیس تھانہ الہ آباد چوکی تلونڈی نے مقتولہ کی نعش تین روز بعد برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر...
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
صوابی میں ساس بہو کی لڑائی میں شوہر بھی کود پڑا اور فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ شوہر نے ماں کا ساتھ دیتے ہوئے بیوی پر تشدد کیا اور بعد میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقتولہ خاتون کے والد نے کہا کہ گھریلو تنازع پر ملزمان نے میری بیٹی کو قتل کیا۔
— فائل فوٹو پاکپتن کے علاقے محلہ گلزار آباد میں گھریلو جھگڑے پر بیوی نے شوہر کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ جھگڑوں کا شاخسانہ، سسر نے ڈنڈوں کے وار سے داماد، شوہر نے بیوی قتل کردیکراچیشرافی گوٹھ کے علاقے میں گھریلو تنازع پر تلخ... دوسری جانب عارف والا میں اڈا جھانب کے قریب پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک...
لاہور کے علاقے ہنجروال میں منشیات کے عادی شخص نے نشے سے منع کرنے پر اپنی ہی بیوی، بیٹی اور بیٹے پر چھریوں سے حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب افتخار نامی شخص نے نشے کی حالت میں اہلِ خانہ سے جھگڑے کے بعد ان پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں مریم بی بی، ان کی بیٹی ماہم اور بیٹا ابوبکر شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس حکام کے مطابق ماں اور بیٹے کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید پڑھیں: نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق واقعے کے بعد ملزم افتخار موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری...
لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔ Post Views: 1
پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور ان کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں جاری عدالتی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تھیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) دوسری جانب شکی مزاج خواتین اپنے شوہر پر کڑی نگاہ کسی باڈی گارڈ کی مانند رکھتی ہیں اور خوامخواہ یہ تصور کرتی ہیں کہ ان کا افیئر کسی کے ساتھ چل رہا ہے۔ شک کی بیماری ہمارے معاشرے میں بہت سارے لوگوں میں پائی جاتی ہے۔اگر اس شک کو زوجین تقویت دیں تو زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ یہ معاملہ ایسا ہے کہ جس کا رفع دفع ہونا بہت مشکل ہوتا ہے۔ یعنی ایک ایسا روگ ہے کہ اگر بروقت ختم نہ ہو یا اس کا مناسب حل نہ ڈھونڈا جائے تو باہمی چپقلش سے اچھا خاصا گھر پاتال بن جاتا ہے۔ شکی انسان اپنے آپ کو مریض نہیں گردانتا...
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔عدالت کا کہنا...
لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے، جسٹس راحیل کامران نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس راحیل کامران نے آصف محمود کی جانب سے دائر اپیل پر 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے خلع کے باوجود بیوی کو 2 لاکھ حق مہر دینے کا فیصلہ درست قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اگر کوئی خاتون اپنے شوہر کی بدسلوکی پر خلع لے تو حق مہر کی حقدار اور اگر خاوند سے صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خلع لے تو اس صورت میں حق مہر کی حقدار نہیں رہتی۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو...
لاہور ہائیکورٹ سے متعلق ایک اہم فیصلہ دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ شوہر کی بدسلوکی کی وجہ سے شادی ٹوٹنے سے اس خلع لینے والی خاتون کا حق ختم نہیں ہوتا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے مؤخر شدہ طلاق کے ایک اہم پہلو پر کو واضح کیا کہ اسلامی قانون اور نکاح نامہ کے تحت شوہر پر حق مہر اس وقت تک واجب ہے، جب تک کہ بیوی اس کی جانب سے کسی غلطی کے بغیر خلع (شادی توڑنے) کی درخواست نہ کرے۔ اسی کیساتھ ہی جسٹس راحیل کامران نے نوٹ کیا کہ عدالت میں زیر سماعت خصوصی معاملے میں خاتون نے اپنے شوہر کی طرف سے ظلم اور توہین آمیز رویے...
شاہکوٹ میں بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 32/35 چودہ ایل میں بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا ہے، واقعہ گندم کی فصل کی تقسیم کے معاملے پر پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ : خاتون نے بیٹے اور شوہر کو کیوں قتل کیا؟ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا خیال تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا، اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ جھگڑے کے دوران مبینہ طور...
بیوی کے بہیمانہ تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی طور پر تشدد سے قتل کی وجہ گندم کی فصل میں حصہ بتایا گیا ہے۔ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے علاقے شاہکوٹ میں پیش آیا، جہاں گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے کے تنازع پر بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں 35/32-چودہ ایل میں پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول اور اس کے بھائیوں نے مل کر گندم کی فصل کاشت کی تھی، تاہم خاتون کا مؤقف تھا کہ فصل کی تقسیم میں ان کے شوہر کے خاندان نے ناانصافی کی اور انہیں کم حصہ دیا گیا۔ اس معاملے پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا...
—فائل فوٹو چیچہ وطنی کے علاقے شاہ کوٹ میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔پولیس کے مطابق شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا۔ ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیاملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔
غازی آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت...
بھارت کے شہر غازی آباد میں کینسر میں مبتلا شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 46 سالہ کلدیپ تیاگی نامی ریئل اسٹیٹ ڈیلر نے گھر میں پہلے بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور اس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔ ملزم ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا جس نے اپنی لائسنس والی بندوق سے گولیاں چلائیں، واقعے کے وقت ان کے دونوں بچے گھر پر موجود تھے، فائرنگ کی آواز سن کر بچے والدین کے کمرے میں پہنچے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق کمرے...
فیصل آباد: شوہر کے سامنے اس کی بیوی سے زیادتی کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دوران ڈکیتی خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ایک ڈاکو مقابلے میں ماراگیا ۔ پولیس 62 ج ب چننکے سے اسلحہ برآمدگی کے لیے ڈاکو فیصل کو لے جارہی تھی کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور چننکے پل کے نزدیک ڈاکو اپنے ساتھی کو پولیس سے چھڑا کر لُنڈا پل کی طرف فرار ہو گئے۔ اس دوران پولیس کی جانب جوابی فائرنگ کی گئی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، جسے...
ممبئی (نیوز ڈیسک )ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کر دیا اور انہیں قابل اعتراض کی حالت میں پکڑنے کے بعد اس کی لاش کو نالے میں پھینک دیا۔ بھارتی میڈیارپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ مارچ میں پیش آیا تھا۔ ملزم خاتون کی شناخت روینہ کے طور پر ہوئی تھی، جو سوشل میڈیا انفلوئنسر تھی جبکہ متوفی کی شناخت پراوین کے طور پر ہوئی ہے۔ایوینا اور پراوین کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک چھ سال کا بیٹا ہے۔ روینہ نے تقریباً دو سال پہلے سریش نامی ایک شخص سے دوستی کی، جو اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ کے لیے ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ رپورٹ...
—فائل فوٹو کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 2 میں شوہر نے جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے سے بیوی کو قتل کیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ کو اس کے شوہر سرفراز نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کرقتل کیا۔ پشاور: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس قتلپشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ میاں بیوی ایک اسکول کی چھت پر رہائش پزیر تھے اور دونوں اسی اسکول میں ملازمت کرتے تھے۔
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر ایک شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ نجی اخبار کی خبر کے مطابق عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ استغاثہ کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر محمد عتیق کے خلاف اروپ پولیس میں مقدمہ درج کرایا تھا جس میں اس پر مزاحمت کے باوجود غیر فطری جنسی عمل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ ان کی حرکتوں نے ان کی صحت پر برا اثر چھوڑا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف 4 مئی 2024 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ نے یہ بھی...
—فائل فوٹو پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔ راولپنڈی: شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور ساس کے قتل کا مقدمہ درجپولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ بھانہ ماڑی میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش آیا ہے۔
مورنئی پور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے مورنئی پور میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک سرکاری ملازم نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں اپنے گھر میں پکڑنے کے بعد پولیس سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔ شوہر کا کہنا ہے کہ وہ بیوی کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتا کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ وہ اسے اور اس کے بیٹے کو قتل کر سکتی ہے۔ متاثرہ شخص پون، محکمہ صحت مہوبا میں ملازم ہے جبکہ اس کی اہلیہ ریتو ورما ایک سرکاری گرلز کالج میں کلرک ہیں۔ ان کا چھ سالہ بیٹا بھی ہے۔ پون نے پولیس کو بتایا کہ ریتو کا مقامی کونسلر ابھشیک پاتھک کے ساتھ...
راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقہ میں برساتی نالے سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ پولیس نے حل کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق مقتولہ قدسیہ بتول پرائیویٹ اسکول ٹیچر تھیں، ملزمان نے خاتون کو تشدد اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد لاش دفنا دی تھی۔ مقتولہ اور اس کے شوہر امین کا جعلی عامل اسرار کے پاس آنا جانا تھا، جعلی عامل مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ مقتولہ کا شوہر اہلیہ کے جعلی عامل کے ساتھ رویے پر بدظن تھا، مقتولہ نے جب جعلی عامل سے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا تو دونوں ملزمان نے مل کر مقتولہ کو...
کراچی: شہر قائد میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردی اور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس شہبازگوٹھ کے قریب گھرسےخاتون کی تشددہ زدہ لاش ملی، جسے پہلے قریبی تھانے اوربعدازاں قانونی کارروائی کے بعدعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولہ خاتون کی شناخت 40 سالہ پری زوجہ غلام علی کے نام سے کی گئی، جس کے بھائی نے الزام عائد کیا ہےکہ 40سالہ پری بی بی کواس کے شوہرغلام علی نے قتل کیا ہے۔مقتولہ کے بھائی نے پولیس کوبتایا کہ ہمیں غلام علی کے بھائی نےاطلاع دی کہ بہن کوتشدد کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سائٹ...
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے کوٹلہ وارث شاہ میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر اور اس کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق3 روز قبل ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن پر خاتون نے کال کر کے بتایا کہ اس کے شوہر اور دیور نے مل کر اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ راولپنڈی: شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیاراولپنڈی کے تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔ خاتون کی درخواست پر اس کے شوہر اور دیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ پولیس نے گھر...
فائل فوٹو۔ پشاور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے شوہر کے لاپتہ ہونے سے متعلق بیوی کی درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے پوچھا یہ کب سے لاپتہ ہیں؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب نے دیا کہ 2023 سے شہری لاپتہ ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر میڈیسن کا کاروبار کرتا تھا، لوگوں سے پیسے لیے ہیں، کہتے تھے کہ پیسے دیں، وہ منافع دیں گے۔ قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ آپ مکمل رپورٹ جمع کریں، جو بھی باتیں ہیں، رپورٹ میں لکھ دیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں کہ خاتون...
پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی...
غیرت کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور ایک نوجوان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواب شاہ کے تھانے ناصری کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم عمر چانڈیو نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی، بہن اور ایک نوجوان سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
چندی گڑھ(نیوز ڈیسک )بیوی کی انسٹاگرام ویڈیونے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نےانسٹاگرام کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات...
میرپور خاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور اُس کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور اُس کے بچوں کو ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگانے اور تشدد کے شواہد ملے ہیں۔ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے بیوی کو دوپٹے کا پھندا دیکر قتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والے ملزم (شوہر ) کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 28 مارچ 2025 کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کرکے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا، ایڈولسینس اور 14سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی...
لاہور: پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے اپنی بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والے شخص کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مصری شاہ کی حدود میں شوہر نے بیوی پر چھری سے حملہ کیا تھا، پولیس نے ملزم جمال شاہ کو صرف ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔ چھری کے وار سے زخمی ہونے والی 42 سالہ نگینہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق کاچھوپورہ کی رہائشی نگینہ پر شوہر جمال شاہ نے بدکرداری کا الزام لگایا، لڑائی بڑھنے پر شوہر نے چھری کے وار سے بیوی کو شدید زخمی کردیا۔...
بھارت کی ایک ہائی کورٹ نے بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی شوہر کی استدعا مسترد کردی جب کہ خاتون نے اس شخص کو ’کمزور‘ قرار دے کر اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنے اور اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ہائی کورٹ نے ایک شخص کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کیا جس میں عدالت سے اپنی بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خواتین کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ مطالبہ خواتین کو دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔...
نیو دہلی: بیوی کی ٹک ٹاک ویڈیو نے پولیس کانسٹیبل شوہر کو نوکری سے معطل کرادیا۔ یہ واقعہ بھارتی شہر چندی گڑھ میں 20 مارچ کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ایک مشہور ہریانوی گانے پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اردگرد ٹریفک جام ہو رہا ہے۔ خاتون اپنی نند کے ہمراہ گوردوارے گئی تھی جہاں سے واپسی پر انہوں نے ٹک ٹاک کی ریل بنائی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہیڈ کانسٹیبل جسبیر نے تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے خاتون اور اسکی نند کے خلاف عوامی مقامات پر رکاوٹ ڈالنے اور عوامی تحفظ کو...
پاکپتن میں عید کے موقع پر روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے دِلبرداشتہ ہو کر موت کو گلے لگا لیا، شوہر نے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ عید کے موقع پر روٹھی بیوی کو منانے سے انکار پر شوہر نے دلبرداشتہ ہو کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن کے نواحی گاؤں نورپور میں پیش آیا جہاں اورنگزیب نامی شخص نے خود کو پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق اورنگزیب اور اس کی بیوی کے درمیان ناراضگی تھی اور عید پر شوہر نے اسے منانے کی کوشش کی تھی، تاہم بیوی کے انکار کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا۔ اس غم و غصے...
نئی دہلی( ویب ڈیسک) بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے جان سے نہ ماردیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ...
بھارت میں ایک انوکھے واقعے میں شوہر نے خود اپنی بیوی اور آشنا کو مندر لے جا کر دونوں کی شادی کرادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شوہر نے اپنی ہی اہلیہ کی اُس کے آشنا کے ساتھ نہ صرف شادی کرادی بلکہ گواہ بھی بنا کہ کہیں وہ دونوں اُسے قتل نہ کردیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر کے گاؤں کٹار جوٹ میں پیش آیا۔ جہاں ببلو نامی شخص نے 2017ء میں گورکھ پور سے تعلق رکھنے والی رادھیکا سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ محنت مزدوری کے لیے دوسری ریاست میں رہائش پذیر ببلو کو پتا چلا کہ اس کی بیوی کا ڈیڑھ سال سے ویکاس نامی لڑکے سے معاشقہ چل رہا ہے۔ شوہر ببلو اپنے گاؤں...
پنجاب کے علاقے فیصل آباد ساندل بار میں ڈکیتوں نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ پیش آیا، خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی۔ عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے میری اہلیہ کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پہچانا اور اس نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔ خاتون کے شوہر نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دے دی۔
فیصل آباد میں سڑک پر اجتماعی زیادتی کی گھناؤنی واردات ہوئی ہے، ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روکا اور شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزمان کی گرفتاری کےلیے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق شوہر نے مبینہ وقوعہ کے بارہ گھنٹے بعد پولیس سے رابطہ کیا واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔تھانہ ساندل بار میں درج کی گی ایف آئی ار کے مطابق عدنان مسیح...
حیدرآباد میں گھریلو ناچاکی پر بیوی نے شوہر کو بے دردی سے قتل کیا، ملزمہ کے 4 سالہ بیٹے نے باپ کے قتل کا پردہ فاش کیا۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ملزمہ قتل کے بعد شوہر کی ہلاکت کو دو نامعلوم افراد سے جھگڑے کا نتیجہ قرار دے رہی تھی۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ والدہ نے والد کو کس طرح قتل کیا، واقعہ چیک پوسٹ پبن کی حدود گاؤں بھلن کالونی میں پیش آیا۔ تفتیش کے دوران ملزمہ نے اعتراف کیا کہ گھریلو ناچاقی پر اپنے شوہر شمن کو قتل کیا، ملزمہ نے لوہے کی راڈ اور ڈنڈے کے پے درپے وار کرکے اپنے شوہر کو قتل کیا۔ پولیس نے مقتول کے گھر سے...
حیدرآباد میں بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے ٹنڈو حیدرکے گوٹھ بھلن کالونی میں لیلی نامی خاتون نے اپنے شوہر کو گھریلو ناچاقی پر لوہے کے راڈ اور ڈنڈے مارکر قتل کیا۔ملزمہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ نامعلوم افراد اس کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر کے دروازے کے باہر پھینک کر چلے گئے۔تاہم پولیس نے گھر کی دیواروں پر خون کے نشانات اور 4 سالہ بچے کے بیان کی روشنی میں ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر کردیا۔مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی ہر...
کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے کراچی کے جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے، محکمہ صحت سندھ نے مشتبہ کیس کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مریض کی اہلیہ میں علامات ظاہر ہوئیں، پھر مریض متاثر ہوا، مریض کو ٹیسٹ کے نتائج آنے تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی عمر 28 سال ہے، جب کہ اس کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کے سیمپلز نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں، ٹیسٹ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرائے مغل کے نواحی علاقے چکو چک واندر میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 35 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گردن اور ٹھوڑی کے نیچے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ، معافیہ بی بی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل...
سرائے مغل کے نواحی علاقے چکو چک واندر میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنی 35 سالہ حاملہ بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گردن اور ٹھوڑی کے نیچے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مقتولہ، معافیہ بی بی پانچ سے چھ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سرائے مغل پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے بعد فرار ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور جلد...
لاہور: سالے کے ہاتھوں بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں سالے نے اپنے بہنوئی کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزم علی حسن کوگرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز ویڈیو موصول ہونے کے بعد پولیس فوری حرکت میں آئی اور واقعے کا مقدمہ نمبر 991/25 درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گھریلو معاملے پر ملزم نے بہنوئی کو باندھ کر بدترین تشدد کیا۔ یہ واقعہ 2 روز قبل تھانہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا تھا، جس میں بیوی میکے جانے...
بھارت میں شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے آشنا کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک خونی واردات نے رشتوں پر اعتبار کو ختم کردیا۔ خاتون مسکان رستوگی نے اپنے آشنا ساحل شکلا کے ساتھ مل کر اس گھناؤنی وادات کو انجام دیا تھا اور پھر دونوں سیاحت کے لیے شملہ چلے گئے تھے۔ خاتون نے رات کو اپنے 32 سالہ شوہر سوربھ راجپوت کو کھانے میں نشہ آور دوا ملا دی جس سے وہ بے ہوش گیا تھا۔ جس کے بعد اس کا پڑوسی اور آشنا بھی گھر آگیا اور دونوں نے مل کر سوربھ کو قتل کیا اور لاش کے 15 ٹکڑے کیے۔ بعد ازاں لاش کے ٹکڑوں کو پلاسٹک میں ڈال کر سیمنٹ سے...
— فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس چکی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم وقاص اپنی بیوی رابعہ پر تشدد کرتا تھا اور دوسری خواتین سے دوستی رکھتا تھا جب رابعہ نے اسے منع کیا تو وقاص نے طیش میں آ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ شادی کی سالگرہ منانے کا بہانہ، شوہر نے بیوی کوہوٹل لاکر قتل کردیا کراچیشادی کی سالگرہ منانے کے بہانے شوہر نے بیوی... واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم وقاص کو عظیم پورہ کے علاقے...
کراچی: دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب...
دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم...
کراچی: نجی ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی، جس کا شوہر جائے واردات سے فرار ہوگیا جب کہ لیاری کے علاقے سے بھی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ شاہراہِ فیصل نرسری کے قریب نجی ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ارم زوجہ عادل کے نام سے کی گئی۔ خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں، جس کے بعد انتظامیہ کمرے میں پہنچی تو اندر...
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح عمل ہے، جو نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، اور شرعی قانون اس کے لیے کسی اضافی جواز کا تقاضا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی ترغیب دے اور اس میں اس کا ساتھ دے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں جنونی شخص نے مٹن کری بنانے سے انکار پر بیوی کو قتل کر دیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کے روز تلنگانہ کے محبوب آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس وقت وحشیانہ حملہ کر کے ہلاک کر دیا جب اس نے مبینہ طور پر مٹن کا سالن پکانے سے انکار کر دیا۔ اس خاتون کی شناخت 35 سالہ ملوت کلاوتی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کی ماں نے دعویٰ کیا کہ کلاوتی کو رات گئے لڑائی کے دوران اس کے شوہر نے پیٹا اور مار ڈالا۔ اس نے کہا کہ جھگڑا تشدد میں بدل گیا جس کے نتیجے میں کلاوتی کی المناک موت ہو گئی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے اور...
قاہرہ: مصر کی معروف اسلامی درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا مکمل حق حاصل ہے، اور شرعی قانون اس کے لیے کسی اضافی جواز کا تقاضا نہیں کرتا۔ ان کے مطابق، بیوی کو چاہیے کہ وہ شوہر کو دوسری شادی کی ترغیب دے اور اس میں اس کا ساتھ دے۔ عرب میڈیا کے مطابق، ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر میں تقابلی فقہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح عمل ہے، جو نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ شریعت میں اس کی اجازت انصاف کی شرط پر دی گئی ہے، اور ہر مرد...
کراچی(نیوزڈیسک)مصر کی جامعہ الازہر میں “فقہِ مقارن” کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہے اور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کے لیے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔ڈاکٹر احمد ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کے لیے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروح بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی...
اسلام نے مرد کو ایک وقت میں چار شادیوں کی اجازت دے رکھی ہے لیکن برصغیر میں دوسری شادی کرنے کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان جیسے معاشرے میں مرد دوسری شادی کی استطاعت اور خواہش رکھنے کے باوجود یہ فیصلہ نہیں کرپاتا۔ یہ بھی پڑھیں اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت کیوں دی؟ جہاں ایک طرف معاشرے میں دوسری شادی کو معیوب سمجھا جارہا ہے وہیں مصرف کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کے عالم نے ایک سے زیادہ نکاح کو مرد کا حق قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر احمدکریمہ نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلی بیوی کو چاہیے کہ وہ خود دوسرے...
سرگودھا: شوہر نے اولاد نہ ہونے پر پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل ساہیوال کے رہائشی شاہد نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر اولاد نہ ہونے پر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔ شاہد کی پہلی شادی شمائلہ کے ساتھ ہوئی اور 12 سال شادی رہنے کے باوجود دونوں کی اولاد نہ ہوئی تو شاہد نے عائشہ کے ساتھ دوسری شادی کی۔ دوسری بیوی سے بھی اولاد نہ ہوئی تو شاہد اور دوسری بیوی عائشہ میں جھگڑے چلنے لگے، جس کے باعثشاہد نے پہلی بیوی شمائلہ کے ساتھ مل کر عائشہ کو پھندا دے کر قتل کردیا اور واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو...
فوٹو فائل پنجاب کے شہر سرگودھا میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے پرملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی کے ہاں بھی اولاد نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کے دوران خاتون کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔ نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے، خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
بورے والا میں لاہور روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی کار پر فائرنگ سے شوہر جاں بحق ہوگیا، جبکہ بیوی اور بچی زخمی ہوگئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا، اس کی بیوی اور بچی زخمی ہوگئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول نے زخمی خاتون سے 12 روز قبل دوسری شادی کی تھی۔متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے سابق شوہر نے اپنے بھائیوں سے مل کر قتل کیا ہے۔
— فائل فوٹو سرگودھا میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر دیور نے تیل چھڑک کر بھابھی کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق تحصیل بھلوال کے علاقے فتح آباد میں مبینہ طور پر 23 سالہ خاتون کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ خاتون کا جسم 90 فیصد جھلس چکا تھا اور وہ تحصیل اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئی۔ کراچی، شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیاکراچی میں پیر آباد میں شوہر نے بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا، ملزم کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ مقتولہ کا شوہر منیر عباس ایک نجی مل میں ملازم ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کے والد کی درخواست پرپوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔پولیس...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مارچ 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔ ڈولفن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے لرزہ خیزقتل کے بعد ملزم نے ڈولفن ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔اس حوالے سے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیاہے اور...
لاہور: شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شالیمار کے علاقے میں پیش آیا، جہاں شوہر محمد جاوید نے اپنی 24 سالہ بیوی کنزا کو گولی مار کر قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر کی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔ واقعے کے بعد ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم پولیس ٹیم کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، تاہم اسے آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بالی وڈ کی مشہور فلم ’’جدائی‘‘ کو آج بھی ایک کلاسک کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اس فلم نے نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچائی بلکہ اس کے گانے اور اداکاری نے بھی دلوں کو جیت لیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس فلم کے ہیرو انیل کپور نے ابتدائی طور پر اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا؟ انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ فلم ’’جدائی‘‘ میں اپنے کردار سے جڑ نہیں پا رہے تھے، اس لیے انہوں نے فلم کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا، ’’میں نے بار بار فلم کو ’نہ‘ کہا کیونکہ میں اپنے کردار سے جذباتی طور پر جڑ نہیں پا رہا...
علامتی تصویر۔ لاہور میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ ثنا کو شوہر وجاہت نے گھریلو جھگڑے پر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم وجاہت نے قتل کا الزام ڈھائی سالہ بچے پر لگایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے کر جب تفتیش کی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وجاہت سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
بمبئی(نیوزڈیسک)بھارتی شہر میں عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک جوڑے کاسوشل میڈیا کی وجہ سے جھگڑا کونسلنگ سینٹر تک پہنچ گیا ۔ بھارتی شہر پورنیہ میں فیملی کاؤنسلنگ سینٹرجانیوالے جوڑے کے درمیان جھگڑا سنگین رخ اختیار کر گیا ۔ خاتون نے کونسلنگ سینٹر میں یہ تک کہہ کر سب کو حیران کردیا کہ وہ اپنے شوہر کو تو چھوڑ سکتی ہیں لیکن انسٹاگرام پر تصویریں اور ویڈیوز پوسٹ کرنا نہیں چھوڑے گی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ میرے ساتھ وقت گزارنے سے گریز کرتی ہے ہمیشہ سوشل میڈیا میں گھسی رہتی ہے۔ شوہر نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ اس کی بیوی انجان لوگوں سے بات کرتی ہے اس کو فیملی کی کوئی فکر نہیں...
بھارت کے علاقے کیرالہ میں بیجو نامی شخص نے اپنی بیوی اور اس کے دوست کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا۔ شوہر نے یہ جرم اپنی بیوی کے واٹس ایپ پر ’کِس ایموجی‘ دیکھ کر انجام دیا۔ ’کِس ایموجی‘ دوست کی طرف سے اس کی بیوی کو بھیجے گئے پیغام موجود تھا۔ پولیس کے مطابق بیجو نام کے ملزم (شوہر) کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو کلنجور کا رہنے والا ہے۔ مقتولین کی شناخت ویشنوی (28 سال) اور اس کے دوست وشنو (30 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں: ’تھمس اپ ایموجی‘ بھیجنے والے کینیڈین کسان کو بھاری جرمانہ بھرنا پڑگیا پولیس نے بتایا کہ وشنوی کے شوہر بیجو (32 سال) کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی ویشنوی...
—فائل فوٹو راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں شوہر نے تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی کو قتل کر کے خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی۔پولیس نے کہا کہ ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو لودھراں کے علاقے کمال پور جتیال میں شوہر نے بیوی کو مبینہ طور پر قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق بیوی نے زمین بیچ کر 14 لاکھ شوہر کو دیے تھے، پیسے واپس مانگنے پر شوہر نے تشدد کیا۔ کراچی، بیوی اور ساس کا قاتل 4 سال بعد گرفتارکراچی میں 4 سال قبل بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں اپنی بیوی اور ساس کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے شرافی گوٹھ، فیوچر موڑ سے گرفتار کرلیا۔ خاتون کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے تشدد کے بعد اپنی بیوی کو زہریلی چیز پلا کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ انہوں ملزم کو گرفتار کر...
دبئی میں ملائیکہ راجہ نامی خاتون نے ماں بننے کے لیے اپنے شوہر سے 33 کروڑ بھارتی روپے لینے کا انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ دبئی میں پیش آیا ہے اور اپنا ہی بچہ پیدا کرنے کے لیے شوہر سے کروڑوں روپے لینے والی خاتون برطانوی نژاد ہیں۔ ملائیکہ راجہ نے بتایا کہ میرے شوہر نے ماتھے پر ایک شکن لائے بغیر ہی میری یہ ڈیمانڈ پوری کردی تھی۔ خاتون سے جب ان پیسوں کے استعمال سے متعلق پوچھا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ 70 لاکھ روپے تو میری اور بچے کی صحت کے دیکھ بھال میں خرچ ہوگئے۔ ملائیکہ راجہ نے مزید بتایا کہ میں نے دنیا میں آنے والے بچی کے لیے...
اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)اوکاڑہ میں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اہم قدم اٹھالیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے خودکشی کرلی، واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 2 روز تک کمرے میں پڑی رہی جس کے تعفن پر علاقہ مکینوں نے دروازہ توڑا جہاں سے متوفی کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کا باپ بھی ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ...
پشاور: بٹ خیلہ میں بیوی نے شوہر کو قتل کر کے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا، ملاکنڈ لیوی نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے پوسٹ کمانڈر نیک رحمان کے مطابق مقتول شمال خان ولد جمشید چند ماہ قبل اپنے سسر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، گزشتہ روز ملزم کی بیوی مسماۃ (س) زوجہ شمال خان نے مبینہ ملزم شوہر شمال خان کو بہانے سے گھر بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملاکنڈ لیوی نے مقتول کے گیارہ سالہ بیٹے مشال خان کی طرف سے ان کی والدہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل...
بہاولپور کے علاقے بستی کھوکھراں میں شوہر نے ساتھی کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثرہ ماں اور بیٹی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تیزاب پھینک کر ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
— فائل فوٹو شیخوپورہ میں پیسے دینے سے انکار پر شوہر نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے بیوی کی کلائی کاٹ دی۔پولیس کے مطابق ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ نشے کا عادی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیوی پر اکثر تشدد کرتا تھا۔